نتائج تلاش

  1. خرم

    تیسری سالگرہ محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں !

    خرم بھائی پھر تو محفل پاکستان کی ہاکی ٹیم بن جائے گی ستر کی دہائی کے آخر والی، ایک سینئر اور ایک جونیئر۔ ویسے کیا زمانہ تھا وہ بھی، رشید سینئر، رشید جونیئر، منظور سینیئر، منظور جونیئر، سمیع اللہ، کلیم اللہ، اختر رسول، اصلاح الدین اور ایسے تمام لاجواب کھلاڑی۔ اب ڈھونڈئیے انہیں چراغ رُخ زیبا لیکر
  2. خرم

    معصوم بم!!!!!

    ارے بھیا تو آخر یہ جمعداروں کی فوج ‌ظفرموج کب کام آئے گی؟ ان سے سب کچھ صاف کروا لیا۔
  3. خرم

    شیخ صاحب

    بہت خوب برادر ہم نام۔ ذرا شیخ صاحب کی فیاضی کا ذکر بھی کیجئے گا کہ اس کے بغیر شیخ کچھ بناسپتی سے لگتے ہیں۔
  4. خرم

    معصوم بم!!!!!

    شمشاد بھائی یہ تو آپ نے زیادتی کر دی۔ گھوڑا بیچارہ کہاں‌آلودگی پھیلاتا ہے؟ ماحولیاتی آلودگی از قسم دھواں، حرارت وغیرہ تو ان موئے مشینی کھٹولوں کی ہی پیداوار ہے۔ گھوڑا تو اگر کچھ فاضل مادے خارج بھی کرے تو زمین کے لئے کھاد بن کر گل و لالہ میں نمایاں‌ ہوجاتے ہیں۔ اور گھاس کیوں نہیں ملتی، بس ذرا...
  5. خرم

    تیسری سالگرہ محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں !

    آپ تو واقعی سخنور اور مردم شناس نکلے۔ چلئے شیر محفل کا خطاب ہم قبول کئے لیتے ہیں۔:)
  6. خرم

    تیسری سالگرہ محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں !

    صرف ایک گزارش کہ کسی طریق ہماری اور خرم شہزاد خرم کی تفریق کر دی جائے۔ برائیوں کا تو معلوم ہے کہ ہمارے ہی کھاتے میں ہونگی لیکن جب معاملہ اور نظر آئے تو سمجھ نہیں آتا کہ روئے سخن ہماری جانب ہے کہ برادر ہم نام کی جانب۔ اور جب ہم ٹائٹل دے رہے ہیں تو فاروق بھائی، سفیر بھائی، ظفری، زیک، قیصرانی انہیں...
  7. خرم

    معصوم بم!!!!!

    اور گھاس بالکل مفت :)
  8. خرم

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 5

    اللھم صل علی محمد وعلی آلہ و بارک وسلم و صل علیہ
  9. خرم

    معصوم بم!!!!!

    ویسے سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر کم ازکم اندرون شہر اگر گاڑیوں کی بجائے سائکلوں اور گھوڑوں کا استعمال کیا جائے تو کیسا ہوگا؟ ماحولیاتی آلودگی سے بھی نجات اور پٹرول کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بھی۔ احباب کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
  10. خرم

    تیسری سالگرہ محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!

    نبیل بھائی آپکی لائبریری کے کارکنان کی ماہانہ نشست کا خیال بہت عمدہ ہے۔ اس سے یقیناَ مجھ ایسے سست لوگوں کو کام کی تحریک ہوگی اور مقاصد کا تعین اور حصول زیادہ بہتر طریق سے ممکن ہو سکے گا۔
  11. خرم

    تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

    قریباً ڈیڑھ برس پہلے کسی سرچ کے نتیجے میں اردومحفل پر آنا ہوا تھا۔ کیا حال ہمارا پوچھے ہو پورب کے ساکنو سے جو سلسلہ شروع ہوا وہ الحمد للہ آج تک جاری ہے۔ نبیل بھائی اور زیک بھائی سے تو پہلے ذرا ہم لئے دئے ہی رہے کہ دوسرے فورمز پر ناظمین کے مارشل لاء بھگت چکے تھے۔ شروع میں ابرار بھائی، شاکر بھائی...
  12. خرم

    طالبان ؟

    فاروق بھائی جانے بھی دیجئے۔ ان کے مداح ان کی تعریف و توصیف ہی کریں گے خواہے کچھ ہو جائے۔ بت پرستی کی عادت نے روپ بدل ڈالا ہے لیکن اصلیت وہی ہے۔
  13. خرم

    نہیں جاوں گا

    ہمت بھائی جب آپ ان فوجی حکمرانوں سے ڈیل کرتے ہیں، ان کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملات طے کرتے ہیں تو آپ اس تمام عمل میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ باقی جہاں تک فوج کی بات ہے تو فوج کو مداخلت کا راستہ ہمارے سیاستدان ہی دکھاتے ہیں۔ ان کے ترلے کرتے ہیں جب جاجاکے تو پھر آتی ہے فوج وگرنہ...
  14. خرم

    ! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

    یاران تیز گام نے محفل کو جا لیا ہم محو نالہ جرس کارواں رہے۔ اگر ایسا کر بھی لیا ہو تو امریکہ نے ہی کیا۔ ہم نے تو بڑھکیں ہی ماریں۔ قرآن تو ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ تیاری رکھنے کا حکم دیتا ہے یہ اور بات کہ اپنی ذاتی ٹیکنالوجی سے تو ہم آج ایک پائدار تلوار بھی نہیں بنا سکتے بلکہ شائد سوئی بھی...
  15. خرم

    نہیں جاوں گا

    نجانے میرے دل کو کیا ہوگیا ابھی تو یہیں تھا ابھی کھو گیا فلم میں تو شاہ رخ اور کاجل کے ساتھ یہ واردات ہوئی تھی، ہماری قوم کی اجتماعی عقل کے ساتھ یہ واردات ہوئی ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ مشرف کی بی بی مرحومہ سے ڈیل کس نے کروائی؟ شریفے واپس پاکستان کس کے کہنے پر آئے؟ موجودہ سیٹ اپ کا سب سے بڑا...
  16. خرم

    میں‌صلاح الدین ہوں

    یہ الگ بات کہ آج ہم چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی گردنیں اتار اتار کر صلاح الدین کی عظمت حاصل کرلیں۔ عیسائیوں کی صلیب فتح اور آج کی نام نہاد مسلمانی کے زور پر فتح کی بڑھکیں ایک ہی ڈرامہ کے دو سین نہیں دکھتے آپ کو؟
  17. خرم

    جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

    نبیل بھائی یہ ایڈیٹر کب تک جملہ کے پیکج میں‌شامل ہوسکے گا؟ اوع کیا آپ نے یا کسی اور بھائی نے یونیکوڈ کا تجربہ کیا ہے فائر فاکس تین پر؟ میری سائٹ کے صفحہ اول کے کچھ حروف پراسرار طور پر غائب ہو جاتے ہیں اور صرف ہائی لائٹ کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔
  18. خرم

    تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

    ویسے یہ ہر چیز میں قربانی کا بکرا شمشاد بھائی کو ہی کیوں‌بنایا جاتا ہے؟
  19. خرم

    تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

    یہ تعاون کا صندوق کس لئے؟ یہاں بھی چندہ دینا پڑے گا کیا؟:eek:
  20. خرم

    جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

    بہت شکریہ برادران بزرگ۔ ڈیٹا بیس سرور تو یونیکوڈ میں ہے لیکن جملہ والا ڈیٹا بیس نجانے کیوں لا طینی میں ہے۔ کیوری تو چلائی ہے اب دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے۔
Top