نتائج تلاش

  1. خرم

    پاکستان کی جنگلی حیات

    پاکستان میں کیا ایسی کوئی جگہ ہے جہاں دس بیس میل کے طول و عرض میں آبادی انتہائی کم ہو اور سبزہ و پانی دستیاب ہوں؟
  2. خرم

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    لیکن کیا ڈاکٹر حمید اللہ کے بیان سے تمام احباب کو اتفاق بھی ہے؟
  3. خرم

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    خاور صاحب، آپ کے جواب کا شکریہ۔ کیونکہ عموماً ہر جواب کے اندر "مسلمان حکومت" اور "مسلمان معاشرہ" کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ ان اصطلاحات کی ایک واضح تعریف دین کی رو سے متعین کر لی جائے اگر ایسی کوئی تعریف دین میں موجود ہے تو۔ آپ نے خلافت راشدہ کے دور کا حوالہ دیا ہے...
  4. خرم

    ہندوستانی جنگلوں کی کہانیاں

    بیلندھر کا عفریت بیلندھر ریاست میسور کے ضلع شموگا میں تگراٹھی سے قریباً تین میل دور ایک پہاڑی کی ڈھلوان پر واقع ہے۔ ریاست میسور کا یہ حصہ صدیوں سے شیروں کی آماجگاہ رہا ہے اور ایک وقت میں تو ان کی تعداد اس قدر بڑھ گئی تھی کہ انہوں نے تیندووں کو جو ان سے نسبتاً کمزور ہوتے ہیں، شکار کرکر کے ان کا...
  5. خرم

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    ایک ٹیپ کا جملہ بہت سے مواقع پر بظاہر بات کو پلٹانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ "احکام الٰہی کا نفاذ" ایک معاشرہ کو اسلامی معاشرہ بناتا ہے۔ میرا سوال ہے کہ ان احکام کا تعین کون کرے گا جو نافذ ہونے پر آپ ایک معاشرہ کو اسلامی معاشرہ قرار دیں گے؟ کیا کوئی ایسا مکمل ضابطہ ہے جس پر اگر کوئی معاشرہ...
  6. خرم

    وکلا کی ناکام تحریک

    ہمت بھائی کو مبارک ہو کہ آصف زرداری اپنی حکومت کو ایک دفعہ پھر ہوشیاری سے بچا کر لے گیا۔ شریفوں کا وار تو زوردار تھا لیکن میرا قیاس ہے کہ بروقت طاقت کے ایوانوں نے آصف کی پشت پناہی کرکے پی پی کی حکومت کو نئی زندگی دے دی۔ باقی رہ گئے شریفے تو انہیں اب غالباً پنجاب میں زیادہ اختیار دے دیا جائے گا۔...
  7. خرم

    پاکستان کی جنگلی حیات

    پاکستان میں‌اچھے خاصے نیشنل پارک موجود ہیں لیکن جانور شائد وہاں بھی کچھ اتنے اچھے حالات میں موجود نہیں ہیں۔ کسی کو علم ہے کہ کون کونسی تنظیمیں پاکستان میں جانوروں کی پناہگاہوں کی دیکھ بھال و انتظام و انصرام میں مشغول ہیں؟ فی الحال تو کسی ایک معتبر تنظیم کے ساتھ انفرادی و اجتماعی اشتراک سے ہی ہم...
  8. خرم

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    کیا کبھی یہ مطالعہ کیا آپ نے کہ یہود کو مدینہ شریف سے کب اور کیوں نکالا گیا تھا؟ اور کفار کے لئے کیا سزا تھی نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں یہ آپ ہی بیان فرما دیں۔ لیکن احتیاط سے کام لیجئے گا کہ کہیں قادیانیوں کے پیچھے لٹھ لے کر پڑنے کے چکر میں ان کی صف میں ہی نہ شامل ہو جائیں۔
  9. خرم

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    قادیانی اکیلے ہی کافر نہیں ہیں، اسلام کے سوا تمام مذاہب کے ماننے والے اسی دائرہ اختیار میں‌آتے ہیں۔ تو کیا بس بندوق اٹھاؤ اور دھن دھنادھن مکئی کے بھٹے بھنانے لگ پڑو؟ بھائی خدا کا خوف کرو۔ قادیانی اقلیت ہیں اور اقلیت کا تحفظ ذمہ داری ہے اللہ کی طرف سے حکومتِ وقت کی۔ جب آپ انہیں غیر مسلم مانتے ہیں...
  10. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بھیا پہلے میرے سوال کا تو جواب دیجئے جو میں نے ساجد بھائی سے پوچھا ہے۔ انشاء اللہ آپ کے تمام دلائل اور اعتراضات کا جواب دیا جائے گا۔ ابھی آپ نے ایک اور مفروضہ بیان کر دیا۔ اس کا رد بعد میں کریں گے پہلے میرے بھائی بہنوں میں سے کوئی 1948 سے لیکر 1958 تک پاکستان کے سیاسی سفر کا خلاصہ تو بیان کریں۔...
  11. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    تو ساجد بھیا ڈھونڈئے نا۔ یہ عذر آپ کو زیبا نہیں دیتا۔ پاکستان 1947 میں آزاد ہوا۔ قائد اعظم کی رحلت 1948 میں‌ہوئی۔ مئی 1950 میں لیاقت علی خان نے امریکہ کا تاریخی دورہ کیا اور پاکستان کے لئے امریکی امداد کی فراہمی شروع ہوئی۔ 1958 میں پاکستان میں پہلا مارشل لاء لگا۔ تو اس سے پہلے کہ ہم پاکستان کے...
  12. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    اس بات کا جواب دینے سے پہلے میں یہ پوچھنا چاہوں گا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی ابتداء کب ہوئی؟ پاکستان پر اس وقت کون حاکم تھا اور ان تعلقات کی نوعیت کیا تھی؟ پھر یہ کہ پاکستان میں پہلا مارشل لاء 1958 میں لگا۔ تو اس وقت تک پاکستان کے اندر کتنی حکومتیں رہیں اور ان میں سے کتنی حکومتوں کو آپ...
  13. خرم

    وکلا کی ناکام تحریک

    بھائی کاشف میں تو صرف آنکھیں‌اور دماغ کھلے رکھ کر دیکھنے اور سوچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ نہ مجھے شخصیاتی تقلید سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی دوغلے معیارات اختیار کرنے میں۔ بات تو سامنے دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے لوگوں کو سانپ کو رسی سمجھنے کا شوق ہو تو ہوا کرے ہمیں تو جو دکھے گا وہی کہیں گے۔ جس نواز...
  14. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    ساجد بھائی فی الحال تو پہلے امریکہ اور پاکستان کے تعلق پر بات ہو جائے۔ امریکہ اور دوسرے ممالک کے عوام کا کیا رشتہ ہے اس پر بات کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھتے ہیں۔ وجہ اس کی صرف یہ کہ اور ممالک کے معاملات میں الجھ کر بات پاکستان سے ہٹ جائے گی۔ پہلے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا اور پاکستانیوں کے...
  15. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بھائی یہی تو عرض کیا کہ نو گیارہ کا علم نہیں تھا، یو ایس ایس کول کا تو علم تھا؟ امریکی سفارت خانے پر حملے کا تو علم تھا؟ پھر چونکہ چنانچہ کا کیا جواز تھا؟ اسی لئے تو عرض کی تھی کہ اگر اس آدمی نے پہلے بھی اسی خاندان کے بندے قتل کئے ہوں تو کیا کہئے گا؟
  16. خرم

    وکلا کی ناکام تحریک

    پنڈال میں سب سے زیادہ لوگ کونسی جماعت کے ہیں اور اس جماعت کے سربراہوں کا لہجہ بتا رہا ہے کہ پی پی کی حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ زرداری اس چال کا توڑ کیسے کرتا ہے۔ یہ بات پکی ہے کہ اگر مشرف جاتا ہے تو اگلی باری پی پی کی حکومت کی ہے۔
  17. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    دیکھئے بھیا اگر آپ کے گھر کوئی مہمان آیا ہے جس نے کسی خاندان کے دس بندے مارے ہیں اور آپ کو اس کا علم بھی ہے۔ اب اس خاندان کے پچاس بے گناہ بچے، عورتیں، جوان اور بوڑھے اور مار دئے جاتے ہیں اور وہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں کہ اس بندے سے ہماری دشمنی ہے اور ہمیں اس پر شک ہے اسے پوچھ گچھ کے لئے ہمارے...
  18. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بھائی طالبان کو کہا گیا تھا کہ ان لوگوں سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ ثبوت تب سامنے لائے جاتے ہیں جب تفتیش مکمل ہو جاتی ہے۔ اور جب اسامہ کی تنظیم USS Cole پر حملے میں ملوث تھی، اور پہلے بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو گرانے میں ناکام ہو چکی تھی تو ان سے تفتیش کیوں نہ کی جاتی؟ طالبان کی پیشکش صرف معاملے کو طول دینے...
  19. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    11 ستمبر کے واقعات کے بعد جو بات سب سے نمایاں سامنے آئی وہ یہ تھی کہ تمام افراد جو ان واقعات میں ملو‌ث تھے وہ تمام مسلمان تھے۔ اس کے بعد جب ان حملوں کا شک ایک اور مسلمان تنظیم پر کیا گیا تو اس کے سربراہ کو ایک اور مسلمان ملک کے حکمرانوں‌نے اپنے فہمِ مذہب کی بنا پر پوچھ گچھ کے لئے حوالے کرنے سے...
  20. خرم

    امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

    بالکل درست زیک بھائی لیکن یہ بات ہم گول کر جاتے ہیں کہ وہ طالبان جو ہمارے ہی پروردہ تھے انہیں ڈیورنڈ لائن کو سرحد ماننے میں کیا اعتراض‌تھا۔ اور ہمارے دوست جو مسلمانوں کے درمیان سرحدوں کے نہ ہونے کی بات کرتے ہیں تو وہ کیوں اپنے افغان ممدوحوں کو راضی نہیں کرتے کہ وہ بھی پاکستان میں‌ضم ہو جائیں؟...
Top