صائم پڑا ہوا ترے گھر پر نہیں ہوں میں
خاک ایسی زوجگی پہ کہ نوکر نہیں ہوں میں
کیوں ورزشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل
انسان ہوں لوہا و پتھر نہیں ہوں میں
رکھتے ہو تم مٹن میرے ہاتھوں سے کیوں دریغ
رتبے میں پہلوان سے بدتر نہیں ہوں میں
کرتے ہو مجھے منع چکن بوس کس لیے
خانساماں کے بھی کیا برابر نہیں ہوں میں؟...