نتائج تلاش

  1. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    جی بالکل یہی صفحہ۔
  2. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    اردو وائس ٹائپنگ کا استعمال تو ہو رہا ہے، شاید سب لوگ نہیں کر رہے مگر کچھ لوگ ضرور کر رہے ہیں۔ اردو او سی آر کے نتائج ملے جلے ہیں ، کبھی بہت اچھے بھی آ جاتے ہیں اور کبھی کافی غلطیاں ہوتی ہیں جنہیں درست کرنے میں وائس ٹائپنگ یا براہ راست ٹائپنگ سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ داستان کے مقدمے کے...
  3. محب علوی

    پروف ریڈ اول فسانۂ عجائب

    وجہ تالیف اس قصہ بے نظیر کی صفحہ 26 فہم کامل یا اس فن مرتبہ کمال حاصل ہو اور طبع بھی عالی ہو، آپ کا دیوان بہ چشمِ انصاف و نظر غور سے دیکھے، کوئی غزل نہ ہوگی جو کیفیت سے خالی ہو، ہر مصرع گواہ ہزار صنعت، ہر شعر شاہد معانی، باکیفیت ، مطلع سے مقطع تک ہر غزل پری کی صورت، اکثر اشعار آپ کے تبُّرکاً و...
  4. محب علوی

    پروف ریڈ اول فسانۂ عجائب

    ص 8 سے اترا۔ پراچیوں کی گلی کا کھجور: لذت ٹپکتی ، ذائقے میں چور ، بہتر از انگور؛ نہایت آب وتاب ، ہم خرما ہم ثواب۔ نورا کی دکان کی بالائی جب نظر آئی ، بلور کی صفا سے دل مُکدر ہوا ؛ نورٌ علیٰ نور کہہ کر ، بے قند و شکر ، شُکرِ خدا کر کر چھری سے کاٹی اور کھائی۔ مداریے حقے وہ ایجاد ہوئے ، کسگر ایسے...
  5. محب علوی

    پروف ریڈ اول فسانۂ عجائب

    جاسمن یہ داستان سے پہلے مقدمے کا صفحہ 101 ہے جس کے لیے ایک اور دھاگہ کھولا ہے مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں آپ اپنے صفحے کو وہاں منتقل کر دیں۔ ص 7 سناتی، جوبن کی جَھمَک دکھاتی : مزہ انگور کا ہے رَنگتَرُوں میں ! کسی طرف سے یہ صدا آتی۔ گنڈیریاں ہیں یہ پونڈے کی! ایک طرف تنبولی سرخ روئی سے...
  6. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    بالکل، اگر آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ صفحات لے سکتے ہیں ورنہ ایک بھی مناسب ہے۔
  7. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    ماشاءاللہ رونق لگ گئی ہے اور مل جل کر کام کرنے کا جو لطف ہے وہ سبھی شریک محفل اٹھائیں گے۔ کام تھوڑا صبر و تحمل اور ثابت قدمی والا ہے مگر اس کا صلہ اردو ادب عالیہ کی برقی اشاعت میں ڈالا جانے والا وہ حصہ ہے جس سے ان گنت محققین ، طالب عالم اور ادب کے شائقین موجودہ اور اگلے زمانوں میں فائدہ اٹھائیں گے۔
  8. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    مقدمے کے لیے علیحدہ دھاگہ کھول کر وہاں صفحات پوسٹ کر دیے ہیں مگر ہمارا پہلا ہدف داستان کو ٹائپ کرنا اور اس کے بعد مقدمے اور ضمیموں کی طرف دھیان دینا۔ مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں
  9. محب علوی

    مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

    ص 110 کلکتہ، ملتان، کان پور، دہلی وغیرہ) سرور کے رکھّے ہوئے 'نام' جیسے: انجمن آرا، زر نگار، فسحت آباد بھی اسی ذیل میں آتے ہیں، کیوں کہ یہ نام محض علامتی حیثیت رکھتے ہیں۔ (۵) پانچواں ضمیمہ تلفّظ اور املا سے متعلّق ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ خاص خاص الفاظ پر جو اعراب لگائے گئے ہیں یا جو املا...
  10. محب علوی

    مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

    صفحہ 109 نمبر شمار ڈالنا پڑے تھے؛ انتسابِ اشعار کے نمبر شمار کو اُن سے الگ رکھنے کے لئے یہ طریقہ اختیار کیا گیا تھا۔ بعد میں اختلافِ نسخ والے ہندسے تو ہر صفحے سے مٹا دیے گئے، یہ انگریزی ہندسے باقی رہ گئے۔ ان کو بدلنے میں مزید طویل عمل تھا، یو انھیں برقرار رکھا گیا۔ میر سوز کے اشعار کے لئے اُن کے...
  11. محب علوی

    مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

    ص 101 مخؔمور اکبر آبادی کے مرتب کیے ہوئے ایک نُسخے کا اس سے پہلے ذکر آ چکا ہے۔(ناشر:رام نارائن لال بینی مادھو، الہ اباد)۔ میرے سامنے اس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو ۱۹۷۶ میں چھپا ہے۔اِس کا متن کسی ایسے موخّر نول کشوری نسخے پر مبنی معلوم ہوتا ہے جس میں اغلاط اور تحریفات کی کمی نہیں، نتیجہ یہ ہے کہ متن...
  12. محب علوی

    مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

    ص 2 معمولی سوجھ بوجھ کا آدمی بھی اس قدر کم فہمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ اس لیے تو خود سرور نے لکھا ہے کہ "یہ بیچارے اللہ کے ولی"۔ یا مثلا وہ سوداگر جس نے بندر کی صورت میں جان عالم کو اپنے ساتھ رکھا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ بادشاہ بندروں کو پکڑوا رہا ہے اور مروا رہا ہے ، اس کے باوجود وہ آنے جانے والوں...
  13. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    جن افراد کی ٹائپنگ کا اندازہ ہو گیا ہے وہ ایک سے زیادہ صفحات لے سکتے ہیں۔
  14. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    یہ مقدمے کا صفحہ ہے جس کی شاید وضاحت نہ ہو سکی۔ ریختہ کے اپنے صفحات کی ترتیب کے حساب سے صفحہ 116 سے داستان شروع ہو رہی ہے اور وہاں سے اصل کتاب کے صفحات شروع ہوتے ہے۔ اب میں زیادہ وضاحت سے لکھ دیتا ہوں تاکہ غلطی کا احتمال نہ رہے۔ ریختہ صفحہ 115 داستان صفحہ 1 ریختہ صفحہ 216 داستان صفحہ 101 ریختہ...
  15. محب علوی

    مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

    مقدمہ فسانہ وعجائب از رشید حسن خاں گفتگو ربط مقدمہ مرزا رجب علی بیگ سرور 1 کی کتاب فسانہ عجائب مختصر داستانوں کے سلسلے کی مشہور کتاب ہے۔ یہ ہمارے کلاسیکی ادب کا حصہ بن چکی ہے۔ آج اس کتاب کے متعلق [تاریخی حقائق کی طرف سے آنکھیں بند کرکے] بعض حضرات جو رائے بھی ظاہر کریں اور اس پر جس قدر اعتراضات...
  16. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    شاید صرف نظر ہو گئی ایک اہم شے (شروع میں ریختہ کے صفحہ نمبر جہاں سے داستان کا آغاز ہوتا ہے درج کیا تھا مگر وہ پیغام بہت سارے پیغامات میں دب گیا)۔ ریختہ کے اپنے صفحات کی ترتیب کے حساب سے صفحہ 116 سے داستان شروع ہو رہی ہے اور وہاں سے اصل کتاب کے صفحات کی ترتیب 1 سے شروع ہوتی ہے۔ اب میں زیادہ...
  17. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    سیما جی، صفحہ ایک پوسٹ میں نمبر کے ساتھ اسی دھاگے میں پوسٹ کر دیں۔ براہ کرم مجھے سر نہ کہیں ، میں عام ممبر ہوں اور فقط نام کافی ہو گا۔ آپ بڑی ہیں اس لیے "جی" کی اضافت استعمال کی ورنہ سادہ نام ہی لکھتا۔
  18. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    120 صفحات تک ہم محفل پر تقسیم کر سکتے ہیں اس کے بعد 201 صفحات سے لے کر 250 تک ٹائپ کرنے ہوں گے۔ اگلے دس صفحات میں سے ایک دو صفحات کوئی بھی لے سکتا ہے مگر ساتھ تمام صفحات کی تقسیم درج کرتا رہے تاکہ صفحات کی تقسیم واضح ہو۔
  19. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    جاسمن 101-105 نور وجدان 106 سیما علی 107 صابرہ امین 108 عبداللہ محمد 109 محمد عمر 110
  20. محب علوی

    فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    کوئی بات نہیں ، جو میسر ہے وہ غنیمت ہے۔ کتاب کے صفحے کو علیحدہ پوسٹ میں صفحہ نمبر کے ساتھ پوسٹ کر دیں تاکہ واضح رہے۔ ایک کام اور بھی کرنا ہو گا تاکہ ایک ہی صفحہ دوبارہ نہ تقسیم ہو جائے۔ صفحات کی تقسیم دہراتے رہنا ہو گا تاکہ صفحات کی تقسیم واضح اور سامنے رہے۔
Top