نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    اگر ہم زندگی کا راستہ ہموار کر لیں گے ہمارے بعد کافی لوگ دریا پار کر لیں گے کسی کے دردِ دیرینہ سے اپنا واسطہ کیا ہے اگر وہ مل گیا افسوس کا اظہار کر لیں گے رام ریاض
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    عشق لگتا بخار سا کیوں ہے پھر اسی میں قرار سا کیوں ہے جب میسر نہیں حقیقت میں سر پہ میرے سوار سا کیوں ہے سالک جونپوری
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    ڈوبے ہو پسینے میں، پریشان ہے نظر بھی آتے ہو کہاں سے کہ دھڑکتا ہے جگر بھی اس بزم میں آتے ہی یہ واعظ نے صدا دی اے ساقئ توبہ شکن! اک جام ادھر بھی حفیظ جونپوری
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جوؔہر کہیں بِکتی ہی نہیں جنسِ محبت کیا قحط وفا کا سرِ بازار پڑا ہے مادھو رام جوہر
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اہلِ جنت مجھے لیتے ہیں نہ دوزخ والے کس جگہ جا کے تمہارا یہ گنہگار رہے؟ مادھو رام جوہر
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چھوڑنا ہے تو نہ الزام لگا کر چھوڑو کہیں مل جاؤ تو پھر لطفِ ملاقات رہے مادھو رام جوہر
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کی ترکِ محبت تو لِیا دردِ جگر مول پرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے مادھو رام جوہر
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    خدا تجھے کسی طوفان سے آشنا کر دے کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تُو کتاب خواں ہے، مگر صاحبِ کتاب نہیں علامہ محمد اقبال
  9. زیرک

    ٭افلاس نے بچوں کو بھی سنجیدگی بخشی٭٭ سہمے ہوئے رہتے ہیں، شرارت نہیں کرتے٭ قمر صدیقی

    ٭افلاس نے بچوں کو بھی سنجیدگی بخشی٭٭ سہمے ہوئے رہتے ہیں، شرارت نہیں کرتے٭ قمر صدیقی
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانا وہ باغ کی بہاریں وہ سب کا چہچہانا آزادیاں کہاں وہ اب اپنے گھونسلے کی اپنی خوشی سے آنا اپنی خوشی سے جانا علامہ محمد اقبال
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    فطرت کو خِرد کے روبرو کر تسخیر مقامِ رنگ و بو کر تُو اپنی خودی کو کھو چکا ہے کھوئی ہوئی شے کی جستجو کر علامہ محمد اقبال
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    فرشتے چھوڑ کے جنت زمیں پہ آ جائیں اگر یہ لوگ محبت کے دِیں پہ آ جائیں ممتاز گورمانی
  13. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    عشق تو خیر، نہ پہلا تھا نہ دُوجا تجھ سے پھر بھی اے دوست! تری یاد بڑی آتی ہے ممتاز گورمانی
  14. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    صلح اس بات پہ کر لیں تو خرابی کیا ہے؟ دونوں ہمسائے ہیں اور اردو زباں بولتے ہیں ممتاز گورمانی
  15. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ہاتھ پکڑنے والے اکثر ہاتھ دِکھا بھی جاتے ہیں اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر پہلے دن سمجھایا تھا ممتاز گورمانی
  16. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اتنی اونچی ہے کہ اب بیل کا دَم گھٹتا ہے جانے دیوار سے کیا گھر کے مکیں چاہتے ہیں ممتاز گورمانی
  17. زیرک

    ٭السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، ایک دوسرے سے مسکرا کے ملیے، کیونکہ مسکراہٹ بھی ایک صدقہ ہے۔

    ٭السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، ایک دوسرے سے مسکرا کے ملیے، کیونکہ مسکراہٹ بھی ایک صدقہ ہے۔
  18. زیرک

    زیرک دی پسندیدہ پنجابی، سرائیکی، پوٹھواری تے ہندکو شاعری

    الف الله دی رمز انوکھی عقلاں نال نہ مِلدا عقلاں والا مرد وچارہ، نامحرم منزل دا الله نیڑے ہوندا اے جد سجدہ ہووے دل دا واصؔف یار! الله نوں لبھنا کم نئیں عاقل دا واصف علی واصف
  19. زیرک

    زیرک دی پسندیدہ پنجابی، سرائیکی، پوٹھواری تے ہندکو شاعری

    ایہہ جیون اک گورکھ دھندا ایہہ بازار ہمیشہ مندا مُک جاونڑ گے سارے جھیڑے یاراں نے جد پھیریا رندا عشق نے گل وچ ہار پوایا سمجھو گاٹے پئے گیا پھندا ساڈے متھے عشق دیاں لیکاں تینوں ملیا مانڑ حسن دا قدر شناس جے ٹُر نہ جاندے گلیاں وچ کیوں رُلدا بندا واصف علی واصف
  20. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اس کی تقسیم کا معیار "وہ" خود ہی جانے بھوک ہوتی ہے کہیں، رزق کہیں دیتا ہے علی قیصر
Top