نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہ دنیا ہے، یہاں کچھ بھی سدا جاری نہیں رہتا سرشتِ نوعِ انساں میں ہے شامل، بور ہو جانا
  2. محمد تابش صدیقی

    احمد ندیم قاسمی نظم: کھنڈر

    کھنڈر ٭ یہ میری تاریخ کا کھنڈر ہے یہ میرے رہوارِ برق پیکر کی ہڈیاں ہیں یہ میری تلوار ہے جو تنکا بنی پڑی ہے یہ ڈھال ہے جس پہ پاؤں رکھ دو تو خشک پتے کے ٹوٹنے کی پکار سن لو یہ میرے پرچم کی دھجیاں ہیں یہ میری قدروں کی کرچیاں ہیں یہ میرے معیار ہیں، جو پتھر بنے پڑے ہیں یہ میرے افکار ہیں، جنھیں عنکبوت...
  3. محمد تابش صدیقی

    سادہ سا سوال ہے !

    سائیکلوجی کو تو اردو میں نفسیات کہتے ہیں لیکن بائیکلوجی اور کارلوجی کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

    حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہوں۔ درست توجہ، اور مشورہ بعینہٖ قبول۔ :) یہ ظلم نہ کریں۔ یہ تو میرے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ہے۔ :)
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

    تمام احباب کی جانب سے پذیرائی پر ممنون ہوں۔
  6. محمد تابش صدیقی

    غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

    بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں اپنا پندار ٹوٹ جائے گا خود سے ملیے کبھی اکیلے میں حسنِ کردار جیسی میٹھی مہک نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں بات کرنے سے پہلے سوچے بھی؟ کون پڑتا ہے اس جھمیلے میں اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  7. محمد تابش صدیقی

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    پہلے ٹیلیگرام پر ایک بوٹ استعمال کر رہا تھا، مگر وہ اب مزید کام نہیں کرتا۔ ایک ایپ ہے Text scan pro۔ کچھ دن کے لیے فری ہے، پھر پیسے مانگتے ہیں۔ اگر 310 روپے فی مہینہ ادا کر سکتے ہیں، تو استعمال کیجیے۔ :)
  8. محمد تابش صدیقی

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: (تأثراتی مضمون)

    قابلِ اعتراض بات پر جتنا تبصرہ ہو چکا، کافی ہے۔ اب غیر متعلقہ مواد حذف کیا جائے گا۔
  9. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ہم جو کہتے ہیں سَراسَر ہے غَلَط٭ابونثر

    ہم جو کہتے ہیں سَراسَر ہے غَلَط ابونثر (احمد حاطب صدیقی) زیر نظر کالم کامستقل عنوان غالبؔ کی ایک غزل کے مشہور شعر سے ماخوذ ہے:۔ غَلَطی ہائے مضامیں مت پوچھ لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں (یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس شعر میں’’مضامیں‘‘کو نون غُنّہ کے ساتھ پڑھا جائے گا،کچھ لوگ غلط طور پر ’’ن‘‘ ناطق...
  10. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کو سالگرہ مبارک

    آمین۔ پچھلے دنوں آنکھ کا آپریشن ہونے کی وجہ سے آج کل آرام پر ہیں۔ اللہ تعالیٰٰ مکمل صحت عطا فرمائے، آمین
  11. محمد تابش صدیقی

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    یہ تو شاعرہ کو ہی معلوم ہونا چاہیے۔ :) ایک مصنف ہیں، جو جہاں جاتے ہیں، کسی حسینہ کو دل دے بیٹھتے ہیں۔ :)
  12. محمد تابش صدیقی

    اجتماعی مزاحیہ غزل کہیں

    اسی پر تو دلاور فگار مرحوم کہہ گئے ہیں حالاتِ حاضرہ نہ سہی مستقل مگر حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہو گئے
  13. محمد تابش صدیقی

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    خوب غزل ہے۔ البتہ دل کی بستی بسانا کچھ سمجھ نہ آیا۔
  14. محمد تابش صدیقی

    اجتماعی مزاحیہ غزل کہیں

    پوچھیے ہم سے نہ اردو کی ترقی کا سوال اس پہ کیا گزری ہے مکھن سے بٹر ہونے تک
Top