وقت اور حالات انسان میں بہت تبدیلیاں لاتے ہیں ، اچھی بھی اور ناخوشگوار بھی
انسان چاہے جتنے بھی مضبوط اعصاب کا مالک ہو اس کا حوصلہ اور برداشت بالآخر جواب دے جاتے ہیں
خدا نہ کرے کہ میرے فاتح بھیا کو پھر سے ایسی غزل لکھنی پڑے
اب تو خدا سے دعا ہے کہ فاتح بھائی کے ہر زخم کے لیے وقت ایسا مرہم نبے کہ...
zeesh
ذیشان بھائی یہ مغزل (م۔م۔مغل ) یعنی محمود کی نظم ہے اور فاتح بھائی کی نذر کی ہے محمود نے اپنی یہ نظم
میں آپ کے مراسلے سے یہ سمجھی ہوں کہ شاید آپ اسے فاتح بھائی کی نظم سمجھے اس لیے سوچا آپ کی تصحیح کرلوں
امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا
جی بھیا میں سمجھ رہی ہوں جو آپ کہنا چاہ رہے ہیں
واقعی کچھ چیزیں بظاہر چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان سے بڑی گہری جذباتی وابستگی ہوتی ہے
بہت گہرا تعلق ہوتا ہے
بہت لطیف سا رشتہ ہوتا ہے
اور بہت قیمتی یادیں وابستہ ہوتی ہیں
اور یہ سب باتیں مل کر ایک عام چیز کو بھی بہت خاص بنا دیتی ہیں
آئی کین انڈر سٹینڈ...
وعلیکم السلام پیاری پیاری بہنا:)
کیسی ہیں آپ؟
ناعمہ کیسی ہیں؟
بہت اچھا لگا کہ آپ نے یاد کیا پیاری گڑیا
عائشہ آپ سب کو میرے اور محمود کی جانب سے بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی کی شاندار کامیابی
بہت ساری دعائیں آپ سب کے لیے
نہیں ناںںںں پپو بھائی اور قیصرانی بھائی ایسا نہیں
آپ کو نہیں پتا ناں
یہ خرگوش تو اللہ کی مہربانی پر اور اس کی نوازشوں پہ حیرت سے بت بنا کھڑا ہے اور دل میں سوچ رہا ہے کہ۔۔۔۔
دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے...
تلاشِ زیست میں اک روز مر کے دیکھیں گے
ہم اشک بن کے تری چشم تر کے دیکھیں گے
بنامِ قلزمِ حزن وملال ہم بھی بشیر
ڈبو کے دل کو تماشے بھنور کے دیکھیں گے
فاتح الدین بشیر
یہ عمرِ گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوں
ہر سانس میں مجھ کو یہی لگتا ہے کہ تم ہو
اے جانِ فراز اتنی بھی توفیق کسے تھی
ہم کو غمِ ہستی بھی گوارا ہے کہ تم ہو
(احمد فراز)
بہت اچھی نیوز بریک کی ہے آپ نے سعود بھیا:)
بہت خوشی ہوئی یہ خوشگوار خبر سن کر
شاکر بھائی اور ان کی فیملی کو میری اور محمود کی جانب سے یہ خوشی ، یہ شاندار کامیابی اور یہ اعزاز بہت بہت مبارک ہو
ُُ