نتائج تلاش

  1. فارقلیط رحمانی

    تعارف السلام علیکم ! میرا نام عثمان مغل ہے۔

    میاں ہوش کے ناخن لو! ہم کہاں گئے تھے؟ ہم تو یہیں ہیں آپ لوگوں کے درمیان۔ بس آپ ہی ہمیں نظر انداز کرتے رہتے ہیں۔ تو ہم کیا کریں۔
  2. فارقلیط رحمانی

    تعارف ساتواں عجوبہ

    :AOA::welcome: آپ نے ساتواں عجوبہ ہونے کا دعویٰ توکر دیا۔ ساتواں عجوبہ ہونے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ مقدس نور صاحبہ! آپ کا اصلی نام کیا ہے؟ اگر یہی (مقدس نور) ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔!!! اِس قدر خوب صورت ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ معنیٰ خیز نام کے لیے بھی مبارکباد قبول فرمائیے۔
  3. فارقلیط رحمانی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    بہت خوب کاشف عمران صاحب!کیا خوب ترجمہ کیا ہے۔
  4. فارقلیط رحمانی

    سلامی شاہ کی امداد کو ساری خدائی تھی (بوہری سلام)

    محترم یہ رسالہ آپ کو کہاں ملا؟ ممکن ہو تو لنک فراہم کیجیے۔
  5. فارقلیط رحمانی

    کامل کہانی

    بہت خوب! اچھی شروعات ہے، قصہ محفلین کا دِل بھی لبھا پائے گا اور قصے سے طول پکڑ کر داستان اور داستان سے طویل ہو کر کتاب کی شکل بھی اختیا ر کرے گا۔ جاری رکھیے۔
  6. فارقلیط رحمانی

    تعارف میرا نام

    ماشا ء اللہ! تب تو آپ واقعی بڑے کام کی چیز ہیں۔ماماشالاجی! کیونکہ ہم لوگ انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی ترجمہ کے کام سے جوجھتے رہتے ہیں۔ آپ کے علم اور تجربہ سے استفادے کی سعادت ملتی رہے گی۔
  7. فارقلیط رحمانی

    تعارف میرا نام

    :welcome:ماما شالاجی! خوش آمدید! لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟
  8. فارقلیط رحمانی

    وارِث علوی کی افسانوی تنقید، ایک مطالعہ کے موضوع پر شاہ فیصل کو ڈاکٹریٹ

    جی نہیں! یہ وہ نہیں ہیں۔ وہ کوئی اور صاحب ہیں۔ ہم بھی پہلے یہی سمجھے تھے۔ لیکن کشمیریونیورسٹی سرینگر کے کینٹن میں جب ان سے ملاقات ہوئی اور ہم نے دریافت کیا تو موصوف نے بتایا تھا کہ وہ کوئی اور صاحب ہیں۔
  9. فارقلیط رحمانی

    وارِث علوی کی افسانوی تنقید، ایک مطالعہ کے موضوع پر شاہ فیصل کو ڈاکٹریٹ

    کشمیر یونیورسٹی کے ہونہار اسکالر، شاہ فیصل جان نے وارِث علوی کی افسانوی تنقید، ایک مطالعہ کے موضوع پر شعبۂ اردو کے پروفیسر مجید مضمر صاحب کی رہنمائی میں تیارکردہ تحقیقی مقالہ پر پی۔ایچ۔ڈی۔ کی ڈگری حاصل کرلی۔ شاہ فیصل صاحب ! آپ کو اس عظیم کامیابی پر بہت بہت مبارکباد۔
  10. فارقلیط رحمانی

    مبارکباد ہنسی شاہ فائن شائن کی دو ہزار پھلجڑیاں۔۔۔

    اب غصہ تھوک دیجیے۔اور نارمل موڈ میں آجائیے کہ خوش اخلاقی اور تبسم ہی آپ کی خوب صورتی کا راز ہے۔ آپ کو تو یوں لکھنا چاہیے : میں اس وقت بہت مزے میں ہوں ۔مجھ سے مذاق کیوں نہ کرے کوئی؟ :(
  11. فارقلیط رحمانی

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    یاد رکھیے: مجھے بھی اس بات کاقطعی اصرارنہیں کہ یہ حضرت خواجہ عثمان ہارونی یا بقول دیگراں ہرونی کا کلام ہے یا پھرحضرت لعل شہباز قلندر کا۔ جس کسی کا ہو کلام قابل قدر اور نا قابل فراموش ہے۔ چونکہ ہمارا واسطہ رات دن لکھنے پڑھنے والے لوگو ں سے پڑتا رہتاہے اس لیے ہماری معلومات معتبر اور اپ ڈیٹیڈ...
  12. فارقلیط رحمانی

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    تصدیق شدہ سے آنجناب کی کیا مراد ہے؟ کیا یہ کلام اُن کے کسی مجموعہ کلام میں پایا جاتا ہے؟ یا ان کی کسی بیاض میں موجود ہے؟ یاکسی معتبر شاعر، ادیب مصنف یا محقق کی کسی کتاب میں ان کے نام کے ساتھ درج ہواہے؟
  13. فارقلیط رحمانی

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    جب تک تحقیق مکمل نہ ہو جائے آپ کو اور ہمیں شاید و باید ہی سے کام چلانا پڑےگا۔ اس سے قطعِ نظرکہ یہ کلام کس کا ہے، ہمیں پسند آیا، محفلین کی خدمت میں پیش کر دیا۔ ہمیں تو یہ علم بھی نہیں تھا کہ ہم سے قبل بھی کوئی صاحب یہ کار خیر انجام دے چکے ہیں۔ البتہ اس پوسٹ کے کئی فائدے ہیں: ۱۔ اس کلام کا ایک اور...
  14. فارقلیط رحمانی

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    حسن والوں کی گلیوں سے میت مری، رو کے کاندھے پہ جس دم اُٹھائی گئی کنگھیاں گیسووں میں پھنسی رہ گئیں، آئینے ہاتھ سے چھوٹ کر گر پڑے
  15. فارقلیط رحمانی

    ہمارے نوزائدہ بیٹے کے لئے نام تجویز کریں!

    اولادنرینہ ہو تو اس کا نام محمد یا احمد رکھنے کی بڑی فضیلت ہے۔بیٹے کا نام محمد یا محمد افضل رکھ لیں۔محمد فاضل بھی رکھ سکتے ہیں، اس طرح آپ کے نام کے رکن اول کے سارے حروف بھی اس میں آ جائیں گے۔
  16. فارقلیط رحمانی

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    قندِ مکرر سمجھ کر برداشت کر لیجیے۔ آپ نے کلام منظوم پیش کیا ہوگا۔ ہم نےمع ترجمہ پیش کر دیا۔
Top