رونق افزائی کا بہت شکریہ جناب یونس عارف صاحب۔
جزاکم اللہ خیرا۔
دوسرے اشعار میں جو بات آپ قابل اصلاح دیکھ رہے ہیں اس کی نشان دہی فرمادیں، نیز آج کل کی فارسی شاعری میں اترنے سے کیا مراد ہے یہ بھی واضح فرمادیجیے ، اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔
استاد جی ۔۔۔ !
”پذیرفتن“ ، ”دل پذیر“ ، ”پذیرائی“ ہر جگہ ذ سے ہی لکھا دیکھا ہے ، ساتھ یہ بھی سنا ہے کہ ”ذ“ فارسی کا نہیں ، نیز ”پذیر“ اور ”پذیرائی“ فارسی کے الفاظ ہیں۔
کچھ رہ نمائی فرمائیے۔
میں تو چائے کا سوچ کر آیا تھا یہاں تو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔۔۔
ایسی باتیں چائے کے ہوٹل میں تو شاید ہی کسی کو پتا ہوں۔۔۔ آپ کو محفل سخن میں جانا چاہیے تھا نا۔۔ :)
ذہن پر زور دیں کچھ کچھ یاد آئے گا ۔۔۔ آپ بہت مشہور تھانیدارنی ہیں۔۔۔ شاید کسی کیس میں دماغی چوٹ سے حافظہ متاثر ہوگیا ہے۔۔۔ خیر ہم تو اب بھی آپ کا ادب کرتے ہیں۔ (دل میں۔۔۔ ممکن ہے یہ تھانیدارنی ہمیں آزمارہی ہو۔)