بس بیٹا یہ دعا کریں کہ اللہ کریم مجھے گمراہی سے بچا لے ۔ بہت نازک موڑ ہے ، اللہ کریم وطن عزیز اور اپنے محبوب کی امت کی لغزشوں خطاووں کو اب معاف کردے ، مولا کریم رحم کردے (آمین)
شمشاد بھائی ! بخدا وہی مناظر ٹی وی پر چل رہے تھے ۔ہائے یہ بیٹیاں کیسی بھاگی پھر رہی تھیں ان کی سکھیاں بس ہی میں رہ گئیں ۔ ان کے والدین ، بھائی بہنوں کی کیا حالت ہوگی کوئی منظر نیا نہیں تھا ۔آپ نے مجے یاد کیا احسان مند ہوں ۔ اللہ ان شہزادیوں ، حوروں کو ، خاتون جنت بی بی فاطمہ کی محفل میں جگہ عطا...
سرکار@سید شہزاد ناصر صاحب !نیٹ کی دنیا میں گرانمایہ اضافہ ، اللہ آپ کی ہمت ، جذبہ اسی طرح جواں رکھے۔ ایمان ، عزت ، صحت و تندرستی میں برکتوں سے نوازے (آمین)
آپ کی بات سو فیصد درست ہے ۔ جب لیڈی ڈیانا کا انتقال ہوا تھا ۔ تو سڑک کے کنارے لوگوں نے منوں پھولوں کے گلدستے رکھے تھے ۔ اور جس طرح لائن بنائی ہوئی تھی قابل تعریف امر تھا اس کے مقابلے میں ہمارے ہاں جمعہ کی نماز اور حج کے موقع پر ہمارا ڈسپلن کیسا ہوتا ہے انسانی حقوق ( بین الاقوامی حکومتی دہشت گردی...
اشفاق احمد کی کتاب " زاویہ " سے اقتباس
" ۔۔۔۔ہمارے دین میں سب سے اہم چیز ڈسپلن ہے ۔ میں تین چار برس پہلے کینیڈا گیا تھا ،وہاں ایک یوری انڈریو نامی ریڈیو انانسر ہے ۔ اب وہ مسلمان ہوگیا ہے اس کی آواز بڑی خوبصورت آواز ہے میں اس وجہ سے کہ وہ اچھا اناونسر ہے اور اب مسلمان ہوگیا ہے اس سے ملنے گیا وہ...
دل والو! کیوں دل کی دولت یوں بیکار لٹاتے ہو
کیوں اس اندھیاری بستی میں پیار کی جوت جگاتے ہو
تم ایسے نادان جہاں میں کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
پھر ان گلیوں جاتے ہوئے پگ پگ ٹھوکر کھاتے ہو
سندر کلیو ، کومل پھولو ! یہ تو بتاؤ یہ تو کہو
آخر تم میں کیا جا دو ہے ،کیوں من میں بس جاتے ہو
یہ موسم رم...
رہِ خزاں میں تلاشِ بہار کرتے رہے
شبِ سیہ سے طلب حسنِ یار کرتے رہے
خیالِ یار، کبھی ذکرِ یار کرتے رہے
اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رہے
نہیں شکایتِ ہجراں کہ اس وسیلے سے
ہم اُن سے رشتۂ دل استوار کرتے رہے
وہ دن کہ کوئی بھی جب وجہِ انتظار نہ تھی
ہم اُن میں تیرا سوا انتظار کرتے رہے
ہم اپنے راز پہ...
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 162سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں ، اور 98 فیصد کے منشور میں اسی طر ح کے جملے لکھے ہیں ۔ وہ بھی اخبارات میں تصاویر چھپواتے ہیں تو منفرد کیا ہوا ۔آپ کو 163 ویں پارٹی بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟
میرا حسین ،تیرا حسین
جو سر تاجِ زماں شاہِ شہیداں ہے سلام اُس پر
جو کُل اسلام کا مقصودِ ایماں ہے سلام اُس پر
جو محبوبِ الٰہی مصطفی کے دل کی دھڑکن ہے
جو روح پاک بازاں جانِ جاناں ہے سلام اُس پر
جو اہلِ کیف کی منزل ہے اہلِ ذوق کا مرکز
جو اہلِ عشق کا مقصود و ارماں ہے سلام اُس...
حسان خان ! لاجواب شراکت ،
واللہ تمہیں گھر کے اجالے کا سبب تھے
چھایا ہے اک اندھیر مری آنکھوں کے آگے
کس خاک کے پردے میں چھپے میری نظر سے
تم ماہِ شبِ چاردہم تھے مرے گھر کے
پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور