پیڑ اور پتے۔ رام ریاض
سنا ہے پھر چمن میں آ گئے ہیں دن بہار کے
کہاں چلے گئے ہو دوستو! ہمیں پکار کے
بکھر گئے ہیں پات، دکھ سے جھک گئی ہیں ڈالیاں
ہوا کو جانے کیا ملا گلوں کو لوٹ مار کے
کدھر وہ کاروانِ لالہ زار شب نکل گیا
ہمیں مہیب تیرگی کے غار میں اتار کے
بڑے بڑوں کو رام زندگی فریب دے...