نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    غم

    شرکتِ غم بھی نہیں چاہتی غیرت میری غیر کی ہو رہے یا شبِ فرقت میری شاعر: داغ
  2. نوید صادق

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یاد سب کچھ ہیں مجھے ہجر کے صدمے ظالم بھول جاتا ہوں مگر دیکھ کے صورت تیری شاعر: داغ دہلوی
  3. نوید صادق

    زندگی

    ہوا بدل گئی پیری میں نوجوانی کی بہار دیکھ چکے باغِ زندگانی کی شاعر: امداد علی بحر
  4. نوید صادق

    خواب

    بیاں خواب کی طرح جو کر رہا ہے یہ قصہ ہے جب کا کہ آتش جواں تھا شاعر: حیدر علی آتش
  5. نوید صادق

    زندگی

    زندگی ہووے گی کس طرح سے یا رب اپنی دم میں سو بار اگر یوں وہ خفا ہووے گا شاعر: میر تسکین
  6. نوید صادق

    دل کے موضوع پر اشعار!

    کیوں آج سماتا نہیں سینہ میں خوشی سے پہنچا ہے مگر دل، تجھے پیغام کسی کا شاعر: احسن اللہ بیاں
  7. نوید صادق

    غم

    تنہائی اوڑھ لی ہے، کبھی غم بچھا لیا مشکل سے زندگی نے کوئی راستہ لیا شاعر: رام ریاض
  8. نوید صادق

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ ستارے، یہ سمندر، یہ پہاڑ کس طرح لوگ برابر ہو جائیں شاعر: رام ریاض
  9. نوید صادق

    بات

    ہر ایک دن کے تصور سے رات بنتی ہے حصارِ رنگ سے نکلیں تو بات بنتی ہے شاعر: رام ریاض
  10. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض جو برق و باد پروں سے نکال دیتے ہیں ہم ان کو ہم سفروں سے نکال دیتے ہیں ترا بھی مہر و مروت پہ اعتقاد نہیں تو ہم یہ خواب سروں سے نکال دیتے ہیں جو دل نہ جوڑ سکے، اب تو شیشہ گر اُس کو سنا ہے شیشہ گروں سے نکال دیتے ہیں تجھے بھی دن میں اندھیرا نظر نہیں آتا تجھے بھی...
  11. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض کسی کا دن کا سفر ہے، کسی کا رات کا ہے رُکے رہو کہ زمانہ یہ حادثات کا ہے ہوا چلے تو مرا دل دھڑکنے لگتا ہے نہ جانے کیوں مجھے غم ساری کائنات کا ہے
  12. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض اب کے میں غیر کے انداز میں چاہوں گا تجھے یہاں پورا نہیں ہوتا کبھی اپنا چاہا
  13. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض چین آیا ہے تو اب نیند بھی آ جائے گی اور دھرتی ہمیں آرام سے کھا جائے گی تو یونہی دیکھتا رہ جائے گا ، اور موجِ ہوا پُستکِ عمر کے سب حرف مٹا جائے گی ہم نشیں تو بھی کسی روز وہاں ہو گا جہاں مری دستک، نہ اشارہ، نہ صدا جائے گی اب یہ آواز ہمیں خوف زدہ رکھتی ہے اتنے...
  14. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض اب کے اس طرح ترے شہر میں کھوئے جائیں لوگ معلوم کریں، ہم کھڑے روئے جائیں ورقِ سنگ پہ تحریر کریں نقشِ مراد اور بہتے ہوئے دریا میں ڈبوئے جائیں رام دیکھے عدم آباد کے رہنے والے بے نیاز ایسے کہ دن رات ہی سوئے جائیں
  15. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض جتنا ہو سوال، اُس کا جواب اُتنا ہی دینا دامن کوئی پوچھے تو اُسے چاک نہ کہنا
  16. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض اب ایسے انا باز زمانے میں کہاں رام جو ڈوب گئے اور سمندر نہیں دیکھا
  17. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض سبِ فراق جو آئے تو جی میں آتا ہے کوئی ستارا ہی کرتا رہے اشارے مجھے
  18. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض میں دوپہر کا مسافر، میں آدھی رات کا چاند ابھی غبار سے نکلا، ابھی غبار میں ہوں کوئی ہنسے، کوئی روئے، مجھے نہیں معلوم میں دفن اپنے خیالات کے مزار میں ہوں
  19. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض راہوں کو اندھیرے نگل رہے ہیں قبروں پہ چراغ جل رہے ہیں کچھ جاگتے میں بت بنے ہوئے ہیں کچھ نیند میں ہیں اور چل رہے ہیں جھونکا تو ہوا کا گزر گیا ہے اشجار کھڑے ہاتھ مَل رہے ہیں تاروں کی لویں کانپنے لگی ہیں بستی سے مسافر نکل رہے ہیں
  20. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    پیڑ اور پتے۔ رام ریاض کبھی بہار ادھر آئی تو ہم بھی پوچھیں گے نقوش کیسے تھے اس کے؟ لباس کیا کچھ تھا؟
Top