نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب جفا کی صراحتیں بیکار بات سے بھر سکا ہے گھاؤ کبھی پروین شاکر
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ترکِ اُلفت کے بعد اُمیدِ وفا ریت پر چل سکی ہے ناؤ کبھی پروین شاکر
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کھینچ لاتی ہے ہَمَیں تیری محبّت، ورنہ آخری بار، کئی بار مِلے ہیں تجھ سے عباس تابؔش
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اور کیا دیکھنے کو باقی ہے آپ سے دِل لگا کے دیکھ لِیا فیض احمد فیضؔ
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غُبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے ! تمھارا نام بھی سُن لُوں، تو روشنی ہو جائے شہزاد احمد شہزؔاد
  6. طارق شاہ

    شہزاد احمد غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے

    غُبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے ! تمھارا نام بھی سُن لُوں، تو روشنی ہو جائے کیا ہی اچھّا ہے۔ تشکّر شیئر کرنے پر :)
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: رنجشوں کو دِل میں تم اپنے جگہ دینے لگے:::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش رنجشوں کو دِل میں تم اپنے جگہ دینے لگے غم ہی کیا کم تھے جو اَب یوں بھی سزا دینے لگے خواہشیں دِل کی دبانےسے کہیں دبتی ہیں کیا بُھول کرمیری وفاؤں کو جفا دینے لگے یوں تمھاری یاد نے فُرقت کا عادی کردِیا ہجرکےغم بھی بالآخر اب مزہ دینے لگے کیا یہ تجدِیدِ محبّت ہی عِلاجِ دِل بھی...
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مِرے جن پہ تکیہ تھا، وہی پتّے ہَوا دینے لگے ثاقب لکھنوی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تکیہ اُس پر جو کِیا تھا سو گرا بستر پر یعنی، میں شوق کی افراط سے بِیمار ہُوا مِیر تقی مِیؔر
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سُخن مُشتاق ہے عالَم ہمارا غنیمت ہے جہاں میں دَم ہمارا رہے ہم عالَمِ مَستی میں اکثر رہا کُچھ اور ہی، عالَم ہمارا بہت ہی دُور ہم سے بھاگتے ہو کرو ہو پاس کُچھ تو کم ہمارا بِکھر جاتے ہیں کُچھ گیسو تمھارے ہوا ہے کام دِل برہم ہمارا رکھے رہتے ہیں دِل پر ہاتھ اے مِیؔر یہیں، شایدکہ ہے...
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُقابِل اُس رُخِ روشن کے کُھل گئی قلعی نہ ٹھہرا آگ پہ سِیماب وار آئینہ حکیم مومن خاں مومؔن
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اعجاز سے زیادہ سِحر اُس کے ناز کا ! آنکھیں وہ کہہ رہی ہیں، جو لب سے بیاں نہ ہو حکیم مومن خاں مومؔن
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِس عرصۂِ فریب کی وحشت میں تھے ، کہ ہم دن میں ہی رہ سکے ، نہ کہِیں رات میں رہے اظہر نقوی مرحوم
  14. طارق شاہ

    راہ حق کے شہیدوں کے نام

    اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں کیا ہی خوب تخلیق ، اور زبردست خراجِ عقیدت ہے :):) تشکر شئیر کرنے پر ۔ ماہ ستمبر ہی یوم دفاع کا مہینہ ہے اور اسی مہینے ، بلکہ آج ہی ، مشیر کاظمی صاحب کا یومِ ولادت بھی ہے 22مشیر کاظمی صاحب ستمبر 1924 کو بٹیالہ ،...
  15. طارق شاہ

    میر آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ

    نیرنگ خیال بھائی ! تشکّر ٹائپو درست کرنے پر ۔ کسو، کبھو کے متعلق صحیح کہا آپ نے، بہت سی غزلوں میں مستعمل ہیں بالا غزل میں نے کلیات مِیر میں بطور خاص (اپنے عِلم میں اضافہ کے لئے ) دیکھی ۔ (دیوانِ چہارم میں جس طرح دیکھی ، لکھ دی ) :):) بہت شاد رہئیے
  16. طارق شاہ

    حبیب جالب ظلمت کو ضیاء، صَرصَر کو صبا، بندے کو خُدا کیا لکھنا ۔۔۔۔حبیب جالب

    ابلیس نُما اِنسانوں کی اے دوست ! ثنا کیا لکھنا ظُلمت کو ضیاء ، صرصر کو صبا ، بندے کو خُدا کیا لکھنا حق بات پہ کوڑے اور زِنداں، باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں اِنساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں، خونخوار درندے ہیں رقصاں :):) صرف جالؔب ہی اُس دَور ایسا لکھ سکتے تھے
  17. طارق شاہ

    میر دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی

    بہت خوب شیئر نگ بہت سی داد قبول کیجیے :):)
  18. طارق شاہ

    میر دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی

    واشُد کُچھ آگے آہ سےہوتی تھی دِل کے تئیں اقلیمِ عاشقی کی ہَوا ، اب بگڑ گئی :):)
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس کے سمندِ ناز کا پامال تو رہُوں اے کاش میری گور کریں رہگزر کے بیچ مِیر تقی مِیؔر
  20. طارق شاہ

    میر آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ

    بہت تشکّر ایک اچھی غزل شیئر کرنے پر درج ذیل اشعار ٹائپو درست کردہ ہیں انہی کو دیکھ اوپر لکھا بھی درست کردیا جائے توکیا ہی بات ہو :) :) کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ کیا جانُوں لوگ کہتے ہیں کِس کو سرُورِ قلب آیا نہیں یہ لفظ تو ہندی زباں کے...
Top