نتائج تلاش

  1. رضوان

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    مجھے ابھی بھی دو مزید افراد کا انتظار ہے کہ وہ بھی اظہار خیال کریں اس وقت تک تمام ساتھیوں سے التماس ہے کہ اظہارِ خیال تو ضرور کریں فیصلہ نہ سنائیں۔ وہاب اعجاز اور شارق مستقیم اپنی قیمتی رائے دیں پھر منتظمین ہی کے فیصلے پر راہ متعین ہو تاکہ ٹیم کی سپرٹ متاثر نہ ہو۔
  2. رضوان

    ابنِ انشا

    انشا جي اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جي کو لگانا کيا وحشي کو سکوں سےکيا مطلب، جوگي کا نگر ميں ٹھکانا کيا اس وقت کے دريدہ دامن کو، ديکھو تو سہي سوچو تو سہي جس جھولي ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولي کا پھيلانا کيا شب بيتي، چاند بھي ڈوب چلا، زنجير پڑي دروازے پہ کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجني سے...
  3. رضوان

    انور مسعود

    ہے آپ کے ہونٹوں پر جو مسکان وغيرہ قربان گئے اس پہ دل وجان وغيرہ بلي تو يو نہي مفت ميں بد نام ھوئي ہے تھيلے ميں تو کچھ اور تھا سامان وغيرہ بے حرص و غرض فرض ادا کيجئيے اپنا جس طرح پولس کرتي ہے چالان وغيرہ اب ہوش نہيں کوئي کہ بادام کہاں ہے اب اپني ہتھيلي پہ ہيں دندان وغيرہ کس ناز سے...
  4. رضوان

    انور مسعود

    سر درد ميں گولي يہ بڑي زود اثر ہے پر تھوڑا سا نقصان بھي ھوسکتا ہے اس سے ہو سکتي پيدا کوئي تبخير کي صورت دل تنگ و پريشان بھي ہوسکتا ہے اس سے ہوسکتي ہے کچھ ثقل سماعت کي شکايت بے کار کوئي کان بھي ہوسکتا ہے اس سے ممکن ہے خرابي کوئي ہوجائے جگر ميں ہاں آپ کو يرقان بھي ہوسکتا ہے اس سے...
  5. رضوان

    ضیاء الحق قاسمی

    معشوق جو ٹھگنا ہے تو عاشق بھي ہے ناٹا اس کا کوئي نقصان نہ اس کو کوئي گھاٹا تيري تو نوازش ہے کہ تو آگيا ليکن اے دوست مرے گھر ميں نہ چاول ہے نہ آٹا لڈن تو ہني مون منانے گئے لندن چل ہم بھي کلفٹن پر کريں سير سپاٹا تم نے تو کہا تھا کہ چلو ڈوب مريں ہم اب ساحل دريا پہ کھڑے کرتے ہو ٹاٹا...
  6. رضوان

    عنایت علی خان عنایت

    چمن ہے ابر ہے ٹھنڈي ہوا ہے کيا سمجھے؟ اسي سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟ وہ جس نے قيس وغيرہ کي جان لے لي تھي مرض ہميں بھي وہي ہو گيا ہے کيا سمجھے؟ جسے محلے ميں رشتہ کوئي نہيں ديتا وہ اب تمہارے يہاں آرہا ہے کيا سمجھے؟ اندھيري رات ميں ٹوٹو کہ روز روشن ميں ہمارے ملک ميں سب کچھ روا ہے...
  7. رضوان

    عنایت علی خان عنایت

    ہم ميکشوں کا کام ابھي زير غور ہے جوتا چلے کہ جام ابھي زير غور ہے بلقيس کے خصم کو ترقي بھي مل گئي ميرے مياں کا نام ابھي زير غور ہے چھ ماہ سے ميرے مريض کي حالت تباہ ہے نزلہ ہے يا زکام ابھي زير غور ہے ميں نے کہا کہ داد سخن ديجئے حضور بولے تيرا کلام ابھي زير غور ہے پي اے بنا ليا ہے...
  8. رضوان

    عنایت علی خان عنایت

    ورغلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي شاميانے کي اجازت نہيں دي جائے گي ايک رقاص نے گا گا کے سنائي يہ خبر ناچ گانے کي اجازت نہيں دي جائے گي اس سے انديشہ فردا کي جوئيں جھڑتي ہيں سر کھجانے کي اجازت نہيں دي جائے گي اس سے تجديد تمنا کي ہوا آتي ہے دم ہلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي اس کے...
  9. رضوان

    شاعری ، اپنی پسند کی ،

    آیا ہی تھا خیال کہ آنکھیں چھلک پڑیں آنسو کسی کی یاد میں کتنے قریب تھے (بس پہ لکھا ہوا تھا اس لیے یاد رہ گیا)
  10. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    نشہ بڑھتا ہے شرابی جو شرابی سے ملیں ان کے ایک پرانے وضع دار دوست فدا حسین خاں تائب جمعے کے جمعے مزاج پُرسی کو آتے تھے۔ کسی زمانے میں بڑے یار باش اور رنگین مزاج ہوا کرتے تھے۔ چوری چھُپے پیتے بھی تھے، مگر مفت کی۔ گناہ سمجھ کر چوری چھپے پینے میں فائدہ یہ ہے کہ ایک پیگ میں سو بوتلوں کا نشہ چڑھ جاتا...
  11. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    گھوڑے کے آگے بین رفتہ رفتہ مولانا، خلیفہ، گھوڑا اور بزرگوار ------ باعتبارِ اہمیت، اسی ترتیب سے خاندان کے فرد گردانے گئے اور یہ ادغام و اختلاط اتنا مکمل تھا کہ گھوڑے کی لنگڑی تانگ بھی کنبے کا اٹوٹ انگ بن گئی۔ گھوڑے کے طفیل گھر کے معاملات میں بزرگوار کا دوبارہ عمل دخل ہو گیا۔ عمل دخل ہم نے...
  12. رضوان

    نظیر اکبر آبادی

    دنيا ميں بادشاہ سو ہے وہ بھي آدمي اور مفلس و گدا سو ہے وہ بھي آدمي زردار بے نوا ہے سو ہے وہ بھي آدمي نعمت جو کھا رہا ہے سو ہے وہ بھي آدمي ٹکڑے چبارہا ہے سو ہے وہ بھي آدمي ابدال غوث قطب ولي آدمي ہوئے منکر بھي آدمي ہي ہے اور کفر کے بھرے کيا کيا کرشمے کشف و کرامات کے کئے حتي کہ اپنے زور...
  13. رضوان

    نظیر اکبر آبادی

    جب آدمي کے پيٹ ميں جاتي ہيں روٹياں پھولے نہيں بدن ميں سماتي ہيں روٹياں آنکھيں پري رخوں سے لڑاتي ہيں روٹياں سينہ اپر بھي ہاتھ جلاتي ہيں روٹياں جتنے مزے ہيں سب يہ دکھاتي ہيں روٹياں روٹي سے جس کا ناک تلک پيٹ ہے بھرا کرتا پھرتا ہے کيا وہ اچھل کود جا بجا ديوار پھاند کر کوئي کوٹھا اچھل گيا...
  14. رضوان

    جعفر زٹلی

    کھول گھونگھٹ کيا ديکھوں بيچ دھنپت بيٹھا گھونگٹ بيچ لاکھ روپيہ مہر بندھايا ايسا مہنگا دھنپت پايا گھونسي گھانسي لنڈي منڈي منہ ايسا جو سانپ کي کنڈي بالوں کا کيا کروں احوال جيسے خچر کي ہوئے يال دانتوں کا کيا کروں بچار ٹوٹے پھوٹے اور اجاڑ ھونٹوں کا کيا کروں بيان جیسي کہ نانبائي...
  15. رضوان

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    آج شام معاوضے کی تفصیلات پتہ چلی ہیں کہ پروفیشنل کاتب فی صفحہ 8 سے 10 روپے لیتے ہیں اگر سیدھی سیدھی کتاب لکھوائی جائے۔ کراچی میں ریٹ کم ہے اور کوالٹی(پروف ریڈنگ) بھی بہتر مل جائیگی۔ میرے نزدیک پارٹ ٹائم طلباء ہی اچھا آپشن ہے۔
  16. رضوان

    تعارف تعارف

    خوش آمدید عارف صاحب
  17. رضوان

    ٹھنڈے لب

    بہت عمدہ تفسیر صاحب اور صد تحسین ماوراء کے لیے جنہوں نے تفسیر صاحب کو مدعو کیا۔
  18. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    الٰہ دین بے چراغ وہ ہاتھ جوڑ کر زمین پر بیٹھ گیا اور پھر ہل ہل کے انکے گھٹنے دبانے لگا۔ جیسے ہی وہ پسیجے، اس نے ایک اور سچ بولا۔ کہنے لگا کہ سرکار کے چہرے پر روزانہ صبح کٹ دیکھ کر اسکا دل خون ہو جاتا ہے۔ دیسی بلیڈ بال کم اور کھال زیادہ اتارتا ہے۔ کھونٹیاں رہ جاتی ہیں۔ قصور...
  19. رضوان

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    یہاں میں بھی ایک شتونگڑے سے کام چلاتا ہوں :lol:
  20. رضوان

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    شکریہ ابھی تک میرا ذہن اس طرف گیا ہی نہیں تھا۔ اب ڈاونلوڈ کرتا ہوں۔ کتابت کی غلطیوں پر ایک دفعہ پھر رضا علی عابدی کو تکلیف دیتا ہوں (کتاب “اردو کا حال“ میرے ہاتھ میں ہے) ،، کاتب کو ایک اور کام بھی بخوبی آتا تھا، اور وہ تھا کتابت کے دوران جا بجا غلطیاں کرنا۔ جو شخص شبلی کو ستلی لکھ...
Top