نتائج تلاش

  1. چھوٹاغالبؔ

    من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

    مقدس اتنی کنجوسی اچھی نہیں ہوتی، پڑھنے پر تو چلو مان لیا کہ ٹائم لگتا ہے مگر زبردست پر کلک کرنے کیلئے تو ٹکہ بھی خرچ نہیں ہوتا، صرف انگلی ہی تو ہلانی پڑتی ہے، وہ جیسے ضرب المثل ہے نا "من ترا باجی بگویم ، تو مرا حاجی بگو" بس پھر دیر کس بات کی
  2. چھوٹاغالبؔ

    من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

    ;):):D دراصل یہ تمہید تھی، اور ایک طرح سے باادب با ملاحظہ ہو شیار بھی کیونکہ ان خطوط میں بہت سی ایسی آف دی ریکارڈ باتیں سامنے آنے والی ہیں کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ:۔"تم کہاں کے دانا ہو، کس ہنر میں یکتا ہو" اس لیے یہ تمہید باندھنی پڑی، مگر دل تھام کے بیٹھیئے، قبلہ غالبؔ کے خطوط...
  3. چھوٹاغالبؔ

    وعلیکم السلام جنابَ عالی! کیسے مزاج ہیں جناب؟

    وعلیکم السلام جنابَ عالی! کیسے مزاج ہیں جناب؟
  4. چھوٹاغالبؔ

    میں جب تک ساون کی اسی تیسی کر کے آتا ہوں آپ تک قرشی کے جوہر جوشاندہ سے شغل رمائیے اللہ آپ کو...

    میں جب تک ساون کی اسی تیسی کر کے آتا ہوں آپ تک قرشی کے جوہر جوشاندہ سے شغل رمائیے اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا کرے،
  5. چھوٹاغالبؔ

    مسکین بھیگا بلا

    وارث بھائی جتنا مرضی مکھن لگا لیں ، مقدس کسی کو بخشنے والی نہیں، آج ان کی کل آپ کی باری ہے پتا نہیں میرا کیا ہوگا، جل تو جلال تو، آئی بلا کو ٹال تو، جل تو جلال تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  6. چھوٹاغالبؔ

    مسکین بھیگا بلا

    غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا یہ وہ مصرعہ ہے جو آدھا گھنٹا مغز ماری کے بعد مجھے سوجھا ، اس بے ساختہ تحریر کیلئے ساتھ ہی مجھے، وہ وقت یاد آ رہا ہے جب مقدس مسکین سی صورت بنا کے بولی بھیا کیسے اتنی مشکل اردو بول لیتے ہیں آپ میرے تو سر سے گزر جاتی ہے، اب میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بہن المقدس اگر واقعی...
  7. چھوٹاغالبؔ

    من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

    السلامُ علیکم !!! مرزا نوشہ اسد اللہ بیگ غالبؔ کے نادر خطوط جو انہوں نے اپنی وفات تک اپنے شاگردوں ، دوستوں کو لکھے ، اور انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے خطوط کے مجموعے کتابی صورت میں شائع کیے، مگر کیا کہنے غالبؔ کی عالم گیر شہرت و مقبولیت کے، زمین پر تو چرچا تھا ہی عالم بالا اور عالمِ ارواح میں...
  8. چھوٹاغالبؔ

    بارش کی رم جھم گنگنا رہی ، گا رہی ہے

    بارش کی رم جھم گنگنا رہی ، گا رہی ہے
  9. چھوٹاغالبؔ

    تاسف کچھ تو دے اے فلک نا انصاف ٭٭ آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی

    چونکہ غالب کے ساتھ چھوٹا لکھنا بے ادبی معلوم ہوتی ہے اس جملے پر تو میری طرف سے بھی آفرین ہے محمود صاحب، ادب اور محبت اور عقیدت کا تو یہی تقاضا ہے، زندہ باد۔بلکہ ایک بار پھر زندہ باد لیکن عذر اس بے ادبی کا یہ ہے کہ رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی، کہو نی سیو دھیدو رانجھا، ہیر نہ آکھو...
  10. چھوٹاغالبؔ

    ملکہ قلوپطرہ کے مقبرے کی دریافت

    افسانوی شہرت کی حامل مصری ملکہ قلو پطرہ اور مارک انٹونی تاریخ میں اپنی محبت کے حوالے مشہور ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک معما بنا رہا ہے کہ دونوں کا مدفن کہاں ہے؟ مگر اب یہ معما تقریبا حل ہونے کے قریب ہے اور مصری اعلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملکہ قلو پطرہ کی قبر کے قریب پہنچ گئے ہیں جو...
  11. چھوٹاغالبؔ

    وحدت الوجود

    بہت بہت زبردست شاکر صاحب، مزہ آگیا دیکھ کر یہ دھاگہ میں ہوں تو چھوٹا سا غالبؔ مگر غالبؔ کو پڑھنے کیلئے یہ سب بھی سمجھنا اور پڑھنا پڑا آپ نے بہت بہت زبردست تبصرے لکھے ہیں (مگر چونکہ آپ نے خاص خاص چنیدہ باتیں لکھ دیں ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ابہام کی وجہ سے اعتراض ہوگا) یہ مسئلہ الجھا ہوا تب تک تھا...
  12. چھوٹاغالبؔ

    ہم قافیہ الفاظ لکھیں

    غالبؔ نہ بود شیوہ من قافیہ بندی ظلمے است کہ بر کلک و ورق می کنم امشب
  13. چھوٹاغالبؔ

    مبارکباد شمشاد بھائی سالگرہ مبارک

    کل ہے یا آج ہے، صبر مجھ سے بھی نہیں ہو رہا میری طرف سے بھی سالگرہ مبارک ہویار تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
  14. چھوٹاغالبؔ

    بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گور پیا کوئی ہور

    بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گور پیا کوئی ہور
  15. چھوٹاغالبؔ

    آپ کے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لیے، آئیے آپ کو لطیفے سناؤں

    ایک بار مرزا غالبؔ نواب فتح الملک بہادر سے ملنے ان کے یہاں گئے تو خدمت گاروں نے صاحب عالم کو اطلاع دی :۔ "مرزا نوشہ صاحب آ رہے ہیں" وہ کسی کام میں مشغول تھے اس لیے فوراً باہر نہ جا سکے۔ جبکہ مرزا صاحب کچھ دیر وہیں ٹہلتے رہے اتنے میں صاحب عالم نے پکار کر ملازم سے پوچھا :۔ "ارے مرزا صاحب کہاں...
  16. چھوٹاغالبؔ

    تاسف کچھ تو دے اے فلک نا انصاف ٭٭ آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی

    سب سے زیادہ شکریہ سر اعجاز صاحب اور @محمدوارث بھائی کا جنہوں نے ہمت بندھائی دراصل گردشِ مدام سے گھبرا گیا تھا دل، آخر انسان ہوں زرداری نہیں میں لیکن جیسا کہ آپ نے کہا، کہ نہیں ہے اشعار میں میرے معنیٰ ، نہ سہی اب لوگ سوچیں گے جب سے الف عین صاحب نے چھوٹے کو سر پہ چڑھا رکھا ہے٭٭ اس شوخے نے تو...
  17. چھوٹاغالبؔ

    تاسف کچھ تو دے اے فلک نا انصاف ٭٭ آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی

    شکریہ مقدس بقول قبلہ بڑے سائیں:۔ تم سلامت رہو ہزار برس٭٭ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار جیتی رہو، اور جیتی ہی رہو، قیامت کے دن تک، حتیٰ کہ اسرافیل ؑ بھی صور رکھ کے آپ کے آگے ہاتھ جوڑیں کہ "بی بی اب تو صور بھی بجا بیٹھا ہوں، کچھ اسی کی لاج رکھ لو" اور مقدس کہے" ذرا میک اپ تو ڈھنگ سے کر لوں جاتی ہوں،...
  18. چھوٹاغالبؔ

    حیوانانِ ظریف

    یوسف سے برادرانِ یوسف ہونا اور بات ہے۔ اور یوسف کے برادران ہونا اور بات ہے۔ میرا کہنے کا یہ مطلب ہے کہ آپ بھائی بنتے ہی یوسف والے کاموں سے بردرانِ یوسف والے کاموں میں لگ گئے میں سب کو مسکے لگانے گیا تو گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، آپ کو اپنے فوجی مارنے کی کیا ضرورت پڑ گئی؟؟ جنابِ عالی !! ادب سے...
  19. چھوٹاغالبؔ

    حیوانانِ ظریف

    یہ ہوئی نا بہنوں والی بات، چلیے اب آئندہ کیلئے پکی پکی سوری، لیکن مزے کی بات یہ کہ یہ لطیفہ میں نے خواتین ڈائجسٹ سے نقل کیا تھا اسی خوشی میں آپ میر علمی لطائف میں ایک اور دھاگہ ملاحظہ فرما سکتی ہیں، اور پرانے دھاگے پر بھی ہم سلسلہ کلام وہیں سے جوڑ سکتے ہیں جہاں سے آپ نے روکا تھا ایک چھوٹا سا شعر...
  20. چھوٹاغالبؔ

    تاسف کچھ تو دے اے فلک نا انصاف ٭٭ آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی

    ڈرتا ہوں کہ جانتا ہوں "مغل بچے عجیب ہوتے ہیں" طفلکِ دلگیر ، اور باصرہ نواز سر سے گزر گئے اور دل میں پہلا خیال یہی آیا کہ "کاش ہم بھی پڑھے لکھے ہوتے" میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ "زبانِ یارِ من فارسی و من ٹُٹی بھجی فارسی بھی نہ می دانم" میں لکھتے لکھتے مر گیا اور آپ نے سب پڑھ کے بھی دل چھوٹا نہ...
Top