نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو دونوں جہاں میں سرخروئی عطا فرمائے ۔ آپ کس ملک میں قیام پذیر ہیں...

    اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو دونوں جہاں میں سرخروئی عطا فرمائے ۔ آپ کس ملک میں قیام پذیر ہیں ان دنوں؟
  2. ظہیراحمدظہیر

    جانے کیا اس میں بھید بھاؤ ہے- نئی غزل

    آپ نے ٹھیک سمجھا ۔ بھید بھاؤ بمعنی راز یا پوشیدہ بات عام مستعمل ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ استادِ محترم کے علاقے میں اِن معنوں میں استعمال نہ کیا جاتا ہو ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    پیا ملن کی چاہ

    واہ! بہت خوب یاسر بھائی ! اچھے اشعار ہیں ، ماشاء اللہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    ریحان بھائی ، آپ نے بہت اچھا پڑھا ہے لیکن بہت جلدی جلدی پڑھ گئے ۔ الفاظ الگ الگ سننے میں کچھ دشواری ہوئی۔ شاید میرے ڈیسک ٹاپ کا آڈیو بھی کچھ ٹھیک نہیں سو آواز بہت مدھم سی آرہی تھی ۔ اگر ٹھہر ٹھہر کر ذرا بلند آہنگ میں پڑھیں تو اور مزا آئے گا ۔ میری فرمائش پر ایک غزل اور ہوجائے!:)
  5. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    امین بھائی ، بہت ہی اچھا لگا سن کر ۔ ماشاء اللہ آپ کی آواز ریڈیو وائس ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے اردو آپ کی مادری زبان نہیں لیکن اس کے باوجود آپ کا اردو کا لہجہ بے نقص ہے ۔ ماشاء اللہ ۔ بہت ہی اعلیٰ! تین الفاظ کا تلفظ البتہ کچھ گڑبڑا گئے آپ ۔ ایک تو یہ کہ "بتوسط" میں سین مضموم پڑھا جائے گا ۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں ویسے نین بھا ئی ، اس غزل کے قوافی تلوار ، شلوار وغیرہ ہونگے یا پھر تلوار ، اشعار ،آزار وغیرہ ۔ بس یونہی معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    انور مسعود نظم۔ نُسخہ۔ انور مسعود

    احمد بھائی ، گوگل گلی میں جائیں تو پھر آگے ایک ہزار راستے نکلتے ہیں اور اب یہ چاچا گوگل کی مرضی ہے کہ جس طرف چاہے آپ کا منہ پھیر دے ۔ :) ویسے آپ نے وہ گوگل کور والا لطیفہ تو سنا ہی ہوگا۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    جی نہیں ۔ مراسلے کا صرف وہ حصہ واپس کریں جس سے کسی مزاح نگار کی قلم نما تلوار کو شعر شیرکے شکار کا موقع مل سکتا ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    بہت بہت شکریہ لاریب! لغات پر عبور تو نہیں بس ابتدائی عمر کا پڑھا لکھا اب تک کچھ کچھ یاد ہے ۔ خوش قسمتی سے اسکول کالج کے دنوں میں مطالعہ کرنے کا موقع مل گیا اور تب کتب بھی دستیاب ہوتی تھیں ۔ اب تو نہ فرصت ہے اور نہ کتابیں ۔ کشاکشِ روز وشب کچھ اس طرح سے نچوڑ لیتی ہے کہ اب ان سرگرمیوں کے لئے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت شکریہ ، شکیب بھائی! نوازش! بہت کرم! سب سے بڑی خوشی یہی ہے کہ اشعار آپ کو پسند آئے ۔ شاعر کے لئے اس پذیرائی سے بڑی بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! سلامت رہیں!
  11. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت ممنون ہوں راحل بھائی ! استادی شاگردی کی بات کرکے آپ مجھے شرمندہ کررہے ہیں ۔ واللہ، میں اپنا مقام خوب پہچانتا ہوں ۔ یہ تو آپ جیسے خوش سخن دوستوں کی محبت ہے کہ اس قدر پذیرائی کرتے ہیں اور شکستہ سے الفاظ کی قدرافزائی کرتے ہیں ۔ اس کے لئے بہت مقروض ہوں ، راحل بھائی ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ شاد...
  12. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    آداب! بہت نوازش ! ذرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں علوی صاحب! خوشی یہ ہوئی کہ میری غزل سے آپ کو شعر گوئی کی تحریک ہوئی اور اچھا کلام تخلیق ہوا ۔ اللہ کریم سلامت رکھے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: چھپے ہیں کعبۂ دِل میں بتانِ وہم و گماں

    واہ واہ! بہت خوب علوی صاحب!اچھی غزل ہے! ان اشعار سے آپ کی پختگیِ فکر اور قدرتِ فن جھلک رہی ہے ۔ بہت خوب! چھپے ہیں کعبۂ دِل میں بتانِ وہم و گماں صدا ئے حق بھی لگے ہے اذانِ وہم و گماں کیا بات ہے! کیا اچھا کہا ہے !
  14. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    امین بھائی ، جیسے ہی موقع ملا ضرور سنوں گا۔ شاید آج رات ہی فرصت مل جائے سننے کی۔ صداکاری کی داد سماعت کے بعد۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    ریحان یہ آواز مجھے سندھی کے "ڈ" سے مختلف لگ رہی ہے ۔ ہے اسی قبیل کی لیکن بالکل ویسی نہیں ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    عاطف بھائی لکھنے میں تو ایک ہی حرف ہے لیکن جیسا کہ عرض کیا بولنے میں دونوں کی آوازیں مختلف ہیں ۔ پہلا ڈ ذرا سخت اور دوسرا نرم ہے ۔ سندھی میں "ڈیڈر" سننے کے لئے سندھی لینگویج اٹھارٹی والوں کا یہ ربط دیکھئے گا ۔ :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    مشہور ہے کہ ایک مستشرق انگریز سے کہ جسے اردو دانی کا دعویٰ تھا جب اس شعر کا مطلب پوچھا گیا تو...

    مشہور ہے کہ ایک مستشرق انگریز سے کہ جسے اردو دانی کا دعویٰ تھا جب اس شعر کا مطلب پوچھا گیا تو بولا: ہم ، تم اور میر ساب سب لوگ جیل جانا مانگتا۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    بےبسی! از ایس ایس ساگر

    ساگر بھائی ، افسانہ آپ نے اچھا لکھا ہے ۔ زبان وبیان جاندار ہے ۔ منظر نگاری میں کامیاب رہے اگرچہ بہت ساری جگہوں پر اختصار سے کام لیا جاسکتا ہے ۔ مثلاً یہ جملہ" تیز ہوا سڑک کے دونو ں جانب کھڑے درختوں کی جھکی ہوئی ٹہنیوں کو جھولا جھلا رہی تھی۔ یوں بھی لکھا جاسکتا ہے " تیز ہوا سڑک کے دونوں جانب...
  19. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    :):):) خواہرم ، اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ جگ جگ جئیں ، دودھوں نہائیں پوتوں پھلیں ۔ شاد و آباد رہیں ۔ آمین ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

    خلیل بھائی ، ایک پرانی غزل کا شعر یاد آگیا: کہیں باغی ، کہیں غدار ، کہیں ابنِ زمیں ہر قبیلہ مری پہچان بدلتا جائے
Top