لازم کہاں کہ سارا بدن خوش لباس ہو
میلا بدن پہن کہ نہ اتنا اُداس ہو
اتنا نہ پاس آ کہ تجھے ڈھونڈتے پھریں
اتنا نہ دور جا کہ ہمہ وقت پاس ہو
ایک جوئے بےقرار ہو کیوں دلکشی تری
کیوں اتنا تشنہ لب مری آنکھوں کی پیاس ہو
پہنادے چاندنی کو قبا اپنے جسم کی
اُس کا بدن بھی تیری طرح بے لباس ہو...