میری رائے میں انسان ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور تب ہی آگے بڑھتے ہیں۔ تہذیب اور اس کے اصول بھی کوئی جامد شے نہیں ہے، بلکہ مسلسل تبدیلی کی حالت میں رہتے ہیں۔ یہ تو آپ کی پسند نا پسند ہے کہ کچھ باتوں سے بیزار ہو کر اسے نقالی کے زمرے میں ڈالیں اور کچھ باتوں کو اطمینان سے تبدیلی کہہ کر قبول کر لیں۔