نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    سلیم کوثر :::::: مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا ::::::Salim Kausar

    شیئر کرنا باعثِ افتخار ہُوا فاتح صاحب ! تشکّر پَزِیرائی پر :)
  2. طارق شاہ

    سلیم کوثر :::::: مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا ::::::Salim Kausar

    بہت نوازش اظِہارِ خیال اور پزیرائیِ اِنتخاب پر :):):)
  3. طارق شاہ

    سلیم کوثر :::::: مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا ::::::Salim Kausar

    غزل مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا وہ کم سُخن، سُخن آرائیوں کے بعد کُھلا وہ میرے ساتھ ہے، اور مُجھ سے ہمکلام بھی ہے یہ ایک عمُر کی تنہائیوں کے بعد کُھلا میں خود بھی تیرے اندھیروں پہ مُنکشف نہ ہُوا تِرا وجُود بھی ، پرچھائیوں کے بعد کُھلا عجب طلسمِ خموشی تھا گھر کا سنّاٹا! جو بام و در...
  4. طارق شاہ

    قتیل شفائی کر رہے قریہ قریہ زندگی کی جستجو ، میں اور تُو

    کر رہے ہیں قریہ قریہ ، زندگی کی جُستجُو میں اور تُو ہو گئے آوارگی کے نام پر بے آبرو، میں اور تُو :)
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مجھ خستہ دِل کی عید کا ، کیا پُوچھنا حضُور ! جن کے گلے سے آپ ملے ،اُن کی عید ہے بیدم شاہ وارثی
  6. طارق شاہ

    شاؔہد شاہنواز ::::: دِل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گُماں عید کے دِن ::::: Shahid Nawaz

    عید کے دِن ! شاؔہد شاہنواز دِل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گُماں عید کے دِن میرے دِل میں بھی اُمنگیں ہیں جواں عید کے دِن خاک کی مِثل نہیں ہُوں، نہ کوئی پتّھر ہُوں کُچھ نہ کُچھ میرا بھی ہے نام و نِشاں عید کے دِن گھر سے ہُوں دُور، پریشان ہُوں، بدحال ہُوں میں ! کاش گھر میں ہو مُسرّت کا سماں عید...
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اےشبِ عید اب بتا ، دِیدار پائیں کِس طرح اپنی نظروں میں سُہانا چاند لائیں کِس طرح اِک ہجومِ شہر ہے نظریں اُٹھائے تاک میں وہ سرِبام اب اگر آئیں تو آئیں کِس طرح شفیق خلؔش
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُکھ نہ ہوں تو زندگی میں نُور آئے کِس طرح شام سے پہلے، ستِارہ جگمگائے کِس طرح ایک سے سب کے رویّے ، ایک سی سب صُورتیں کوئی پہچانے بَھلا ، اپنے پرائے کِس طرح تم کہ کِشتِ گُل میں بھی رہتے ہو اُکتائے ہُوئے ! ہم سے پُوچھو، ہم نے وِیرانے بسائے کِس طرح ہم نے پلکوں سے تمھاری راہ کے کانٹے چُنے...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حاصل ہُوا ہے اُن سے محبّت میں کم سبق جو پھرسے دیں وہ خود پہ اِجارہ، کبھی نہیں رکھتے ہیں نرم گوشہ بھی دِل میں کہِیں کوئی ہم دیں اُنھیں کچھ ایسا اِشارہ، کبھی نہیں شفیق خلؔش
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُوئے مِژگاں سے تِرے سینکڑوں مرجاتے ہیں یہی نشتر تو رگِ جاں میں اُتر جاتے ہیں حرم و دیر ہیں عُشاق کے مُشتاق، مگر تیرے کوُچے سے اِدھر یہ نہ اُدھر جاتے ہیں کوچۂ یار میں اوّل تو گُزر مُشکل ہے جو گُزرتے ہیں، زمانے سے گُزر جاتے ہیں امیؔر مینائی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زخم آپ لیتا ہُوں، لذّتیں اُٹھاتا ہُوں تجھ کو یاد کرتا ہُوں درد کے بہانے سے اِس فضائے تِیرہ کو گرم کر، منّور کر داغِ دِل نہیں کُھلتا دیکھنے دِکھانے سے اضغؔر گونڈوی
  12. طارق شاہ

    گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

    بہت نوازش ! پسندیدہ کلام ، صرف عنوان ہی نہیں ایک بیٹھک ہے میرے لئے جس میں آمدین کی دَین اور ذوقِ نظر سے نہ صرف مستفید ہوتا ہُوں بلکہ ان کی شخصیت، پرتو، خاکہ جو وہ اپنی پسند کی صُورت میں میرے ذہن اور دل پر عکس کئے ہوئے سے بھی انھیں قریب اور کارآمد تر دیکھتا ہُوں نیک...
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر ! شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی ! دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے مالک دِکھائے سالگرہ ایسی بے شُمار ! ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی...
  14. طارق شاہ

    گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

    :) ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر ! شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی ! دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے مالک دِکھائے سالگرہ ایسی بے شُمار ! ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو...
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نئے تقاضوں پہ ڈھالے گئے عہد نامے وفا کی شرط گئی ، دِل کے باب بدلے گئے ہَمِیں ہیں، جو نئے محور پہ گھومتے ہیں، نؔسیم ! یا ، اِس مدار میں سب ماہتاب بدلے گئے ؟ راحت نؔسیم ملک
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہَوا بدلتے ہی پہچان چِھن گئی سب سے ! بس ایک آن میں، سب کے نقاب بدلے گئے راحت نؔسیم ملک
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُن سے مِلنا بھی خُدا ساز ہُوا ہے اپنا کامیابی مِری شرمندۂ تعبیر نہیں حسرؔت موہانی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کون کہتا ہے سِیہ خانۂ غم کو بے نُور کیا مِرے دِل میں تِرے حُسن کی تصوِیر نہیں دِل کو بیچارگیِ جوشِ جنُوں کا ہے خیال ورنہ، کُچھ رنج گراں باریِ زنجیر نہیں حسرؔت موہانی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ بھی چُپ، ہم بھی ہیں خاموش بہ ہنگامِ وصال کثرتِ شوق بہ اندازۂ تقرِیر نہیں حسرؔت موہانی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کون قائِل ہو تِرے صِدقِ طَلَب کا، حسرؔت ! محفِلِ یار میں کُچھ بھی تِری توقیر نہیں حسرؔت موہانی
Top