نتائج تلاش

  1. اسد

    بلاگر کو ڈاٹ کام ڈومین میں کس طرح میپ کروں

    و علیکم سلام جہاں سے ڈومین رجسٹر کروائی ہے ان سے مدد لینی چاہیے، ہر رجسٹرار کے صفحات مختلف ہوتے ہیں۔ خود کرنا چاہیں تو ذیل کے دو صفحات کو دیکھیں: گوگل - بلوگر پر صفحہ ونڈر فورسٹ پر صفحہ
  2. اسد

    وائی فائی راؤٹر پر کسی بھی ایپ کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے ؟

    اگر ایپ ڈیوائس پر موجود ہے تو ایپ بلاک نہیں ہو گی۔ لیکن ان یو آر ایل کو بلاک کیا جا سکتا ہے جو وہ ایپ استعمال کرتی ہے، اگر آپ کے راؤٹر میں یو آر ایل فلٹرنگ کی سہولت موجود ہو۔ لیکن یہ طریقہ پورے نیٹ‌ورک پر ان یو آر ایل کو بلاک کر دے گا اور دیگر کمپیوٹرز بھی انہیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔
  3. اسد

    سعودی عرب کے رہائشی محفلین! ذرا نظرِ کرم فرمائیں۔

    میں ذاتی طور پر تو واقف نہیں ہوں لیکن انٹرنیٹ پر سعودیہ میں رقبہ مربع میٹر میں ظاہر کیا جاتا ہے. انگلش سائٹ۔ یہی صفحہ عربی میں۔
  4. اسد

    مبارکباد اسد بھائی کو منصب ہزاری مبارک !

    ایک مرتبہ پھر سب کا شکریہ۔ پوستی کمیٹی کی صدارت کے لیے کچھ پاپڑ نہیں بیلنے پڑتے، صرف دماغ میں یہ خیال لانا ہوتا ہے۔ بیک وقت کئی افراد اس عہدے کی مسہری پر دراز ہو سکتے ہیں کیونکہ چھینا جھپٹی کا نتیجہ معزولی کی صورت میں نکلتا ہے۔ میں نے تو ابھی تک اس بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
  5. اسد

    بلاگسپاٹ بلاگ پر مہر نستعلیق کا نفاذ کیسے کیا جائے؟

    ویب فونٹ استعمال کرنے کے لیے سی ایس ایس شامل کرنی ہوتی ہے، چاہے عام ویب سائٹ ہو یا بلوگر۔ اس صفحے پر گوگل فونٹس اور کسٹم ویب فونٹ بلوگر میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور اس دوسرے صفحے پر صرف کسٹم فونٹ بلوگر میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
  6. اسد

    مبارکباد اسد بھائی کو منصب ہزاری مبارک !

    آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔ مختصر جواب کی وجہ یہ ہے کہ دوسری مرتبہ جواب لکھا ہے، پچھلی دفعہ ہمت کر کے اقتباسات بھی لیے تھے لیکن جواب مکمل ہونے سے پہلے بجلی چلی گئی۔ کاہلی کا کوئی علاج نہیں ہے، بجلی کا جانا کاہلوں کے لیے آسمانی اشارہ ہوتا ہے۔ :)
  7. اسد

    بلاگسپاٹ بلاگ پر مہر نستعلیق کا نفاذ کیسے کیا جائے؟

    کہیں اسے ہوسٹ کروائیں، اس کے بعد بطور ویب فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ عام طور پر ویب فونٹس کا لائسنس OFL ہوتا ہے(SIL کا اوپن فونٹ لائسنس)۔ اپنی ہوسٹنگ ہو (مثلاً ورڈپریس) تو اپنی سائٹ پر ہی فونٹ ہوسٹ کیا جا سکتا ہے، لیکن بلوگر (یا دوسری مفت سروسز) کے لیے کسی اور جگہ ہوسٹ کرنا یا کروانا پڑتا ہے۔ بعض...
  8. اسد

    بلاگسپاٹ بلاگ پر مہر نستعلیق کا نفاذ کیسے کیا جائے؟

    ٹمپلیٹ میں ہر جگہ 'mehr_nastaliq_webregular' کو 'mehr nastaliq web' سے تبدیل کر دیں، اگر یہ فونٹ انسٹال ہو گا تو بلوگ اسی میں نظر آئے گا۔
  9. اسد

    محفل کو دوسرے فونٹس میں دیکھنے میں مشکلات۔۔

    ایکسٹینشن استعمال کرنا آسان ہوتا ہے۔ سٹائلش (Stylish) نامی ایڈ-ان/ایکسٹینشن مختلف براؤزرز کے لیے دستیاب ہے، اس میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ فائرفوکس میں محفل کو اپنی مرضی کے فونٹ میں دیکھنے کے لیے ذیل کی یوزر سٹائل شیٹ میں font-family: کے بعد فونٹ کا نام شامل کر سکتے ہیں:@namespace...
  10. اسد

    میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

    تقریبا (اور تقریباً)کے بعد سپیس شامل کر دیں۔تقریبا ،تقریباً ًً،ًآخری سطر میں دو تنوینوں کو ایک تنوین سے تبدیل کر دیں۔
  11. اسد

    میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

    آپ کی pairlst.txt کی سطر 342 میں اردو کوما موجود نہیں ہے۔ بڑضائےبڑھاتے کوما شامل کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ پروگرام میں دو ہزار جوڑے شامل کرنے کی حد ہے۔
  12. اسد

    حلب کی ایک بہن کا خط

    مجھے شام کے حالات کا کچھ علم نہیں ہے، میں یہاں متن پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن ماخذ کا ذکر کروں گا... نیلے رنگ سے "ماخد-------فيس بك" لکھ دینے سے یہ ماخذ نہیں بن جاتا بلکہ ربط مہیّا کرنے سے بنتا ہے۔ عام طور پر "اگر ماخذ\ربط نہیں ہے تو یہ جھوٹ ہے!" whoiskillingciviliansinsyria.org نامی سائٹ، جس...
  13. اسد

    فورم کے اعداد و شمار

    یکم دسمبر، 2016 مورخہ یکم نومبر، 2016 اور یکم دسمبر، 2016 کے دوران(30 دنوں میں): موضوعات میں اضافہ: 517 پیغامات میں اضافہ: 7,518 ممبران میں اضافہ: 148 روزانہ نئے موضوعات (اوسط): 17.23 روزانہ نئے پیغامات (اوسط): 250.60 روزانہ نئے ممبران (اوسط): 4.93
  14. اسد

    اردو سَرچنگ کے لئیے مدد درکار ہے

    اگر آپ ایک مختصر ابتدائی ویب‌سائٹ تیار کر کے اس کا ربط مہیّا کر سکیں تو بہتر ہو گا۔ اس ویب‌سائٹ میں 20، 25 غزلیں، 10، 15 نظمیں اور 5، 10 تصاویر شامل کر دیں۔ اس کے بعد لوگوں کو آپ کی ویب‌سائٹ کے مطابق جواب دینے میں آسانی ہو گی، اور بار بار سوال نہیں پوچھنے پڑیں گے۔ تصاویر کے لیے alt ٹیگ ضرور...
  15. اسد

    ورڈ پریس میں اردو لینگویج نہیں ہے۔

    ورڈپریس 4.7 (Development) کا ترجمہ تو مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی اس کا تیّار پیکج ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ ترجمے میں بہت سی اغلاط ہیں، جن میں سے بعض کو دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ مترجم نے خود ورڈپریس استعمال نہیں کیا۔ پچھلی دفعہ جب میں نے دیکھا تھا تو لگا کہ کسی پشتو بولنے والے نے بہت...
  16. اسد

    ورڈ پریس میں اردو لینگویج نہیں ہے۔

    ورڈپریس (کا حالیہ ورژن) فی الحال کسی پاکستانی زبان میں دستیاب نہیں ہے۔ پشتو بھی اس لیے مکمل ہو گیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ایڈیٹر اور بہت سے مترجم افغانی تھے۔ وجہ پچھلے جملے میں تلاش کریں۔ کسی زمانے میں ورژن 3.6 دستیاب تھا، اب ورژن 4.6 چل رہا ہے اور 4.7 اس دسمبر میں ریلیز ہو گا۔ اس پر کام جاری...
  17. اسد

    میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

    میرا ڈروپ بوکس اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا تھا۔ اسے فعال کروانے کے لیے میں نے تمام html فائلیں اور ایگزی فائلیں ہٹا دی تھیں۔ اب html فائلیں صرف ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ فائل میں نے دوبارہ شامل کر دی ہے، اسے آپ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے لکھا تھا، میں ویژؤل بیسک زیادہ نہیں...
  18. اسد

    میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

    ورڈ رپلیسر 16.11.11 یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ pairlst.txt میں صرف عربی اور اردو اعداد کو انگلش اعداد میں تبدیل کرنے والی لسٹ موجود ہے، باقی الفاظ آپ خود شامل کر سکتے ہیں۔ اردو فکسر کی بلٹ ان فہرست میں الفاظ کے علاوہ عربی اعداد، اردو اعداد سے تبدیل ہوتے ہیں۔ میرے پاس pairlst.txt میں اردو اعداد اور...
  19. اسد

    فورم کے اعداد و شمار

    یکم نومبر، 2016 مورخہ یکم اکتوبر، 2016 اور یکم نومبر، 2016 کے دوران (31 دنوں میں): موضوعات میں اضافہ: 549 پیغامات میں اضافہ: 12,084 ممبران میں اضافہ: 113 روزانہ نئے موضوعات (اوسط): 17.71 روزانہ نئے پیغامات (اوسط): 389.81 روزانہ نئے ممبران (اوسط): 3.65
  20. اسد

    ورڈ پریس پر مبنی ویب سائٹ میں متعدد زبانیں

    آپ کو اپنی ہوسٹنگ پر ورڈپریس انسٹال کرنا ہو گا اور اس میں پلگ‌ان انسٹال کرنا ہو گا۔ ورڈپریس ڈوٹ کوم پر شاید یہ ممکن نہ ہو۔
Top