وعلیکم سلام شکریہ محترمی کوشش ہو گی کہ آئندہ غیر نہیں بلکہ اپنی مادری زبان میں بات نہ کی جائے بلکہ دوسروں کی مادری زبان کی خدمت کی جائے جن کو اپنی مادری زبان کی فکر نہیں۔
انگوٹھا دکھانے پر نظیر اکبر آبادی کی نظم کا بند یاد آیا:
گر ناچ میں جاویں تو یہ حسرت ہے ستاتی
جو ناچے ہے کافر وہ نہیں دھیان میں لاتی
اوروں کی طرف جاکے تو آنکھیں ہے لڑاتی
پر ہم کو تو کافر وہ انگوٹھا ہے دکھاتی
سب چیز کو ہوتا ہے برا ہائے بڑھاپا
عاشق کو تو اللہ نہ دکھلائے بڑھاپا
جب والدین شادی...
شکریہ روفی بھائی ۔
؛تو : سے دراصل ان کو مخاطب کر کے گلہ کیا گیا ہے کہ اگر ساتھ قرینے سے رہتے تو کیا جاتا۔
:یاد میں تیری اک دیوانی: یا: تیری یاد میں اک دیوانی: صحیح یا غلط کا مسئلہ نہیں بلکہ ذوق کی ترجیح کا تعین ہے۔اور میرے ذوق کو:یاد میں تیری : بھاتا ہے وجہ شاید اس کی آہنگ ہے کہ مصرع اولیٰ...
شکیل صاحب ممنون کرم ہوں کہ آپ نے وقت نکالا مگر اب کے آپ کے تبصرے سے پھر وہی فرج اور الماری والا قصّہ یاد آگیا -
یہاں آپ نے شعر کا شعر سے تقابلی جائزہ کیا ہے جو کہ بہت دور کی کوڑی ہے اور حاصل وصول کچھ نہیں، دراصل میں چاہ رہا تھا کہ آپ دونوں غزلوں کا بحیثیت مجموعی تقابلی جائزہ کرکے یہ بتائیں کہ...
واقعی ایسا ہی ہے انھی کی تقلید کی گئی ہے ۔
میر میر ہیں ،حسن عسکری اور شمس الرحمن فاروقی پہلے میر پر غالب کو ترجیح دیتے تھے مگر آخری عمر میں دونوں میر کی غالب پر عظمت کے قائل ہو گئے جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ میر اپنے روز مرہ کے معمولی اور عامیانہ تجربات کو اس خوبی سے بیان کرتے تھے کہ وہ آفاقی...
زندہ باد شکیل صاحب لطف آگیا آپ کا تبصرہ پڑھ کے ،آپ نے مجھے جو وقت دیا ہے اس کے لیے آپ کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے گا۔میں ماضی کی تلخی پہ معذرت خواہ ہوں گو دخل اس میں کچھ آپ کا بھی ہے۔
کچھ نقاد تفہیم سخن کو ہی تنقید سخن کہتے ہیں جیسے کہ آج کل کے معروف نقاد جاوید احمد صاحب اور یہ بات کافی حد تک...
سائين منھنجا اوھان جي مھربانيء،خوشي ٿي اوھان سان پنھنجي ٻولي ۾ ڳالھائي-
ارشد صاحب کچھ روشنی ڈالیےاس موضوع پہ کہ اس معصوم شعر میں آخر ایسا کیا ہے کہ یہ ہم آہنگ نہیں غزل سے۔
یہ بات آپ کی کافی حد تک بجا ہے کہ استعمال کے وقت مجھے بھی یہ لفظ کچھ ہلکا سا لگا،لیکن کیا کریں وزن اور پھر اس کی :بدبخت...
ماشاء اللہ محترمی سرور صاحب نہایت عمدہ اورضروری مضمون تحریر فرمایا ہے۔آپ کی اردو خواہ نثر ہو یا شاعری کمال کی ہوتی ہے ماشاء اللہ ۔
آج آپ سے گفتگو کر کے بہت اچھا لگا ،لگتا ہی نہیں کہ آپ 89برس کے ہیں ،آواز سے تو جوان معلوم ہوتے ہیں ماشاء اللہ۔
شکیل بھائی آپ کی داد کا شکریہ اپنا ہی ایک شعر یاد آگیا :
ہے ہنر تو وہی کہ دوست تو دوست
دشمنِ جاں بھی معترف نکلے
لیکن بات یہ ہے کہ نہ آپ دشمن جاں ہیں اور نہ آپ کی تعریف تعریف جب تک کچھ مدلل بات نہ کی جائے اور ویسے بھی بے لاگ تبصرہ یا تنقید محض انگلی اٹھانے کا نام نہیں -میرے نزدیک ذوق کو اگر...
السلام علیکم
احباب کی خدمت میں ایک اور پرانی غزل پیش خدمت ہے ،بے لاگ و بے تکلف تبصرے کا انتظار رہے گا -
غزل
دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں
اٹھتا ہے کہاں سے یہ دھواں دیکھ رہے ہیں
اک روزنِ زنداں سے جہاں دیکھ رہے ہیں
خود ہم ہیں کہاں اور کہاں دیکھ رہے ہیں
رہ رہ کے ہمیں ڈھونڈ رہے...
ارے استاد محترم سرور صاحب آپ شرمندہ کر رہے ہیں مجھے ،آپ کو معذرت کی اصلا کوئی ضرورت نہیں -
دراصل آپ کی رائے کا مجھے کافی حد تک پہلے ہی اندازہ تھا کہ میں آپ کی فکر سخن اور طرز اصلاح و تنقید سے بخوبی واقف ہوں تبھی اوپر عراقی کا شعر بھی لکھا -
آپ کو شاید یاد بھی نہ ہو کہ ابتدا میں دو چار غزلیں...
محترمی و مکرمی سرور عالم راز صاحب
السلام علیکم -
آپ کے تبصرے پہ ابھی نظر پڑی ، پہلے تو میں سمجھ رہا تھا میری ہی پوسٹ کا آپ نے اقتباس لیا ہے -لیکن ایسا خفیہ تبصرہ ہے کہ اقتباس بھی نہیں لیا جا سکتا -
جزاک الله خیرا کہ آپ نے وقت دیا اور ایک شعر پہ صفائی کے نمبر دیے، یہ بھی غنیمت ہے...
بھائی بے لاگ تبصرے کے لیے مدعو کرنے کی غرض ایک یہ بھی ہوتی ہے کہ جو تنقید کی اہلیت نہیں رکھتے تنقیص کر کے اپنا حساب چکتا کر لیں تاکہ مجھ پر کسی کا حساب نہ رہے ،تو آپ کا بھی مجھ پر کوئی حساب ہو تو من ہلکا کر لیجیے ،ممکن ہے میں بھی آپ کو اصلاح سخن میں جو آراء و تجاویز دیتا رہا ہوں ان کے پیچھے حسد...