نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    برادر مکرم آپ کی ذرہ نوازی پہ آپ کا ممنون ہوں -جزاک الله خیر نہیں علوی بھائی محض الفاظ سے کیا ہوتا ہے -اوپر کے ایک مراسلے میں شکیل صاحب نے غزل کی انفرادیت کا کھوج لگایا ہے ،اسے دیکھ لینے میں حرج نہیں - تنقید کا مفہوم تنقید نقد سے ماخوذ ہے ، جس کا معنی ہے کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا اور...
  2. یاسر شاہ

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    وعلیکم السلام - محبی شکیل بھائی آپ کا محبّت نامہ مجھے لاجواب کر گیا، تبھی جوابی خط میں تاخیر ہو گئی ، معذرت خواہ ہوں -کون کس کے لیے اتنی مصروفیات میں وقت نکالتا ہے ،اور پھر کون اپنی رائے کسی کی خاطر سے بدلتا ہے-بڑی نوازش ہے ،عنایت ہے آپ کی - رنگ سے نہ ہٹنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ شاعری میں جہاں...
  3. یاسر شاہ

    کب تک یونہی روتے رہو گے۔ برائے اصلاح

    یہاں بھی چاہیں تو رعایت لفظی و رعایت بحر کا مزہ لے سکتے ہیں ۔رعایت لفظی تو یوں کہ سفر بھی کٹتا ہے اور شب بھی کٹتی ہے ،رعایت بحر یہ کہ اس بحر کا ایک اوردلکش آہنگ بھی ہے ،دیکھیے: سفر بھی کٹ جائے گا شب بھی یونہی اگر تم چلتے رہو گے
  4. یاسر شاہ

    کب تک یونہی روتے رہو گے۔ برائے اصلاح

    پہلا والا استفہامیہ انداز زیادہ بہتر ہے
  5. یاسر شاہ

    کب تک یونہی روتے رہو گے۔ برائے اصلاح

    بھئی خالہ نے پسند کرلیا لہذا میری طرف سے بھی کلیئرنس،دیکھیں سرور صاحب اور اعجاز صاحب کیا فرماتے ہیں۔ روفی بھائی ماشاء اللہ پر کیف و سادہ غزل ہے۔ زہر کا پیالہ تو آسان تھا ۔آج کل کے سقراطوں کی تو جان و آبرو دونوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے۔ پیالہ کی: ی: آپ نے تقطیع میں شمار نہیں کی...
  6. یاسر شاہ

    فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا

    ماشاء اللہ تعمیری موضوعات پہ لکھنا تو خوب ہے ہی مگر داد و ستائش کی پروا کیے بغیر لکھتے چلے جانا خوب تر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت دے آمین ۔ مگر یہ آپ نے نہیں بتایا کہ وہ جو عزیزہ آپ کی بے ہوش ہو گئی تھیں پھر ان کا کیا بنا۔
  7. یاسر شاہ

    ایک غزل - ہوتا ہے ہر اک صبح ہی جینے کا اعادہ

    السلام علیکم محبی و محترمی رشید صاحب تاخیر پہ معذرت ۔ تبصرہ کر تا مگر شاید آخر میں آپ یہی فرمائیں کہ ادارہ آپ کی رائے سے متفق نہیں لہذا اس شعر پہ داد قبول کیجیے: ماشاء اللہ بہت خوبصورت شعر ہے۔ بے ساختہ پن اور چست بندش قابل ستائش ہے ۔کہیں کوئی لفظ زائد از ضرورت نہیں ۔
  8. یاسر شاہ

    نظم: ’’موڑ‘‘

    واہ علوی بھائی عمدہ ۔ آپ کی کیفیات کی خوب ترجمان ہے یہ نظم ۔ ساحر کی نظم: خوبصورت موڑ : یاد آگئی یہ نظم پڑھ کر ۔ :چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں: تکنیکی لحاظ سے یہ فرمائیے کہ آزاد نظم میں بھی افاعیل کا تعین کر کے ان کی پابندی کرنی ہوتی ہے مگر آپ نے نظم کی ابتدا میں مفاعیلن فعولن...
  9. یاسر شاہ

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    ہاہاہاہاہاہا
  10. یاسر شاہ

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    خوب ماشاء اللہ روفی بھائی خوب ! ملائم انداز میں بین السطور بہت کچھ لکھ دیا۔نثر بھی لکھا کریں ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین
  11. یاسر شاہ

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    ارشد بھائی میں آپ کو جاہل نہیں سمجھتا اور نہ ہی وہ انگریز جاہل تھا بلکہ جس طرح وہ دیہات کی اصطلاحات سے واقف نہیں تھا آپ کو بھی شعری اصطلاحات سے آگہی بہت کم ہے ،محاورے ،ضرب الامثال وغیرہ اپنے مجازی معنوں میں استعمال ہوتےہیں لہذا یہ کہنا ہی بیکار ہے کہ دیوار پہ کون لکھتا ہے غیبی خبریں وہ تو...
  12. یاسر شاہ

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    علوی بھائی دیکھیے میرا: بدمست ہاتھی : آپ کو یہاں لے ہی آیا،اسی لیے میں ایسے شوشے چھوڑتا رہتا ہوں۔ جزاک اللہ خیر کہ آپ نے میری بات رکھ لی۔
  13. یاسر شاہ

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    بھائی ارشد آپ نے میرے اصل مراسلے کو غور سے پڑھا ہی نہیں ہے ابھی تک۔یہ دیکھیے: اول تو میں نے اس اصطلاح کے سارے معانی کا احاطہ نہیں کیا ،:جیسے: کے بعد نظم کے سیاق وسباق میں چند معانی لکھ دیے اور آخر میں صاف لکھا ہے :جن کا ہمیں بتا دیا گیا ہے: یعنی وہ غیبی خبریں جن کی ہمیں مخبر صادق صلی اللہ علیہ...
  14. یاسر شاہ

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    ارشد رشید بھائی یہ دیکھ لیں یہ مضمون مفید مطلب ثابت ہوگا۔اس اصطلاح کے ماخذ کے متعلق اچھی گفتگو ہے: https://www.google.com/amp/s/jang.com.pk/amp/400532
  15. یاسر شاہ

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    ارشد رشید بھائی نہ ابتدا کی خبر ہے، نہ انتہا معلوم ====== نوشتہ ء پس ِ دیوار کیا ہے،کیا معلوم! یہ شعر پوری نظم کا حاصل ہے ،اور ترکیب "نوشتہ ء پس ِ دیوار" پوری نظم کی جان، اگر شاعر اسے بطور عنوان نہ بھی برتتا تومیں یہی کہتا کہ یہی نظم کی کلید ہے - نوشتہ ء دیوار اور زبانوں میں بھی رائج اصطلاح...
  16. یاسر شاہ

    سادہ سا سوال ہے !

    رخشندہ نے چوری کی غزلیں پوسٹ کر کر کے فیس بک پہ جمال کے دل میں اپنی جگہ بنا ہی لی تھی ۔آخر وہ گھڑی آگئی جب لندن سے رخشندہ نے کوچ کیا اور کراچی ائیر پورٹ پہ جمال نے اسے ریسیو کیا۔ جمال اپنی فیس بک کی تصویر سے بالکل مختلف تھا ،سارا کیا دھرا ایڈوب فوٹو شاپ کا تھا۔نکاح کر کے جب جمال اسے اپنے گھر...
  17. یاسر شاہ

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    عرفان بھائی آپ ہیں کہاں ؟ پہلے آپ کا معمول تھا کہ اوروں کی کاوشوں پہ تبصرے کر کے اپنی بھی ایک غزل لگا دیتے تھے اس بار کیا بات ہو گئی۔بقول اقبال : کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے فقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی دیکھیے اقبال نے شاعر کو بھی ناخدا یا کپتان سے تعبیر کیا ہے،میرا تعلق چونکہ ہوا...
  18. یاسر شاہ

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    ماشاء اللہ بہت خوب بھائی ۔ کل ہی آپ کی غزل پڑھی پسند آئی ،دعا کی تحریک ملی ،دعا بھی کی احباب کے لیے ،اگر کلام عمل پہ ابھار دے تو پھر اور کیا چاہیے۔ واقعی میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ غزل کو الگ سے پوسٹ کیجیے اور وہ آزاد نظم بھی الگ سے پوسٹ کیجیے جس میں آپ کے بیٹے کا آپ سے مکالمہ ہے کہ یہ سب...
  19. یاسر شاہ

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    اصل میں مکرمی و مشفقی سرور صاحب کا جو گلہ ہے وہ بالکل درست اور بجا ہے اور مجھے شاید ان سے بڑھ کرمحسوس ہوتا ہے،جو وہ کھل کر کہنا نہیں چاہتے اور میں کہہ دینے کے حق میں ہوں اور وہ الٹا مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں حالانکہ کئی باتوں میں روئے سخن ان کی جانب ہوتا ہے مخاطب میں کسی اور سےہوتا ہوں ،جمود...
  20. یاسر شاہ

    اٹھارہویں سالگرہ کبھی میں بھی محفلین تھا۔

    اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے۔میں بھی ایصال ثواب میں شریک ہو گیا تین قل پڑھ کر جزاک اللہ خیر ،اچھا سلسلہ ہے۔
Top