نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    عبید بھائی آپ ایسی علمی شخصیت سے داد پا کر مسرّت ہوئی- جزاک الله خیر -الله جل شانہ آپ کو دارین کی عافیت سے نوازے -آمین درخواست ہے کہ اپنی نگارشات سے بھی نوازا کریں -
  2. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    الله جل شانہ کی پناہ ڈھونڈنا بعض حکمرانوں کے ساتھ میری مذہبی ان بن ہو گئی کیونکہ میں اپنی تقریروں میں قرآن کے کلام الله ہونے کا، اس کے قدیم ہونے کا ذکر کرتا تھا نیز یہ کہ میں حضرت ابو بکرصدیق رضی الله تعالیٰ عنہ کی افضلیت کا اظہار کرتا تھا -میں نے ایک رات الله تعالیٰ کے ساتھ مناجات کرتے ہوئے...
  3. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    آمین جزاک الله خیر خالہ تزکیہ نفس کرنے سے زیادہ کرانے والا کام ہے یعنی خود نہیں ہوگا کوئی اور کرے گا ،جس طرح کتنا بڑا سرجن ہو اپنی سرجری نہیں کر سکتا اسی طرح انسان بنیادی طور پہ اپنا عاشق ہے اپنی اصلاح بھی کرے گا تو بگاڑ ہی پیدا کرے گا -اس لیے جس طرح تزکیہ نفس پہلے انبیاء کرتے تھے اب سچے نائبین...
  4. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    خالہ جزاک الله خیر -الله جل شانہ آپ کو تندرستی و عافیت سے نوازے -، ہمیشہ شاد و آباد ،خوش و خرم رکھے -آمین
  5. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    جزاک الله خیرا بھائی جزاک الله خیرا-خورشید بھائی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ -واقعی ایک نئی صنف سخن ایجاد کرنے کی ضرورت ہے جس میں دیگر مظلومین صحابہ رضی الله عنھم کا ذکر بھی مفصل کیا جائے جیسے حضرت امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ اور دیگر اہل بیت حضرات رضی الله تعالیٰ عنھم اجمعین کا کیا جاتا ہے -
  6. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    عمران بھائی فتویٰ کے لیے تو ہم اہل تقویٰ سے رجوع کریں گے ہر ایک سے لیں گے بھی نہیں ،یہاں بات تنقید کی ہو رہی ہے جو کہ ہونی چاہیے-اور غالب عام شاعر تھے بھی نہیں ان کا دعویٰ تھا : یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا جبکہ اس غزل کے مطلع میں انھوں نے بہت بنیادی...
  7. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    خود سے عبرت حاصل کرو تعجّب ہے اس شخص پر جو کہتا ہے میں قبرستان میں جاتا ہوں اور بوسیدہ ہو جانے والوں کے ذریعے عبرت پکڑتا ہوں اور اگر وہ سمجھ رکھتا تو جان لیتا کہ وہ خود مقبرہ ہے جس سے عبرت پکڑنے کے بعد اوروں سے عبرت پکڑنے کی اسے حاجت نہ رہتی خصوصا اس شخص کو جو عمر میں آگے جا چکا ہے کہ اس کی...
  8. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    جزاک الله خیر -عمران بھائی یہ تحریر ترجمہ ہے عربی عبارت کا اس لیے ترجمے میں بھی جا بجا اغلاط ہیں جنھیں کہیں کہیں تو میں ہی درست کر لیتا ہوں -آگے تفصیل میں انھوں نے واضح کر دیا ہے کہ کونسی ناگواری مراد ہے - آپ کوایسی تھوڑی سی زحمت یہاں اٹھانی چاہیے تھی جہاں آپ نری داد دے کر چلے آئے- آپ کو...
  9. یاسر شاہ

    یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو۔ برائے اصلاح

    اچھا متبادل ہے ما شاء الله -روفی بھائی رکھ لیں -
  10. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    خواہش اندھا اور بہرا کر دیتی ہے انسان کا خودپسندی میں مبتلا ہونا اور اپنے علم پہ قناعت کر بیٹھنا مصیبتِ عظمیٰ ہے اور یہ آفت تقریباً عام ہو چکی ہے ،چنانچہ یہودی ہو یا نصرانی وہ اپنے کو صحیح سمجھتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کی نبوت کی دلیل سے کوئی سر وکار نہیں رکھتا اور کوئی موثر بات مَثَلاً قرآن وغیرہ...
  11. یاسر شاہ

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    جزاک اللہ خیر و احسن الجزا۔ ہاہاہا آمین ۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی عافیت دارین عطا فرمائے۔آمین
  12. یاسر شاہ

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    ظہیر بھائی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ میں بھی آپ سے ماضی کی تلخی پہ دست بستہ معافی کا طالب ہوں ۔کوشش کروں گا کہ آئندہ حتی المقدور آپ کی دل آزاری سے گریز کروں۔ ابھی اپنے دل کے متعلق آپ کے شعر میں ترمیم کرتے ہوئے عرض کیا ہے : یہ دل دَرگاہِ عبرت ہے، کہاں نذرانے آتے ہیں بہت سے مفت خورے...
  13. یاسر شاہ

    یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو۔ برائے اصلاح

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واہ صاحب واہ ۔ماشاء اللہ بہت خوب ،بہت خوب ۔محبت میں ڈوبے ہوئے اشعار ۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی ایسا کلام کہنے کی سعادت نصیب کرے ۔آمین کہ :ایں سعادت بزور بازو نیست:۔ : مرا: کر دیں کہ دیدہ مذکر ہے۔ یہاں بھی مجھے لگتا ہے:میرا: ہونا چاہیے،آپ بھی دیکھ لیجیے گا۔
  14. یاسر شاہ

    استاد اور شاگرد۔۔۔۔۔۔زمیں زادوں کا آسمانی رشتہ

    ماشاء اللہ بہت خوبصورت آنکھیں نم کر دینے والی تحریر۔ میں محسنی و مشفقی الف عین صاحب کی توجہ اگلے سمت کے لیے اس تحریر کی طرف مبذول کرانا چاہوں گا تاکہ دھیمی آواز کی بھی پذیرائی ہو اور سمت اسم با مسمی ہو جائے۔بقول شخصے: دھیمی آواز کو اگنور کیا جا رہا ہے اب سنانے کے لیے شور کیا جا رہا ہے
  15. یاسر شاہ

    جگر نظم "یاد"

    واہ -کیا بات ہے - اقبال کا ایک شعر یاد آگیا جسے میں کچھ بدل کر پڑھتا ہوں اور لطف لیتا ہوں - محبّت کے لیے دل ڈھونڈتے ہیں ٹوٹنے والا یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں
  16. یاسر شاہ

    جگر نظم "یاد"

    بہت خوبصورت انتخاب پیش کیا ہے جگر کا ماشاء اللہ - صاف محسوس ہوتا ہے کہ جگر نے کسی خاص کیفیت میں یہ اشعار کہے ہیں - جزاک الله خیر و احسن الجزاء
  17. یاسر شاہ

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    علوی بھائی آپ کی باتوں سے بزرگی کی خوشبو آتی ہے --الله جل شانہ آپ کو صحت و عافیت سے رکھے - آمین
  18. یاسر شاہ

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    ارشد رشید بھائی ماشاء الله آپ کی یہ مسلسل غزل پسند آئی -بلکہ یوں کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ اب تک کی آپ کی کاوشوں میں یہ غزل ایسی ہے جس میں آپ کی کہنہ مشقی صاف جھلک رہی ہے - ان شعروں میں الفاظ کے چناؤ ،روانی اور بندش کی خوبی سے آپ نے ایسی تاثیر پیدا کی ہے کہ قاری بہت سی چیزیں نظر انداز کر کے غزل...
  19. یاسر شاہ

    مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے۔ برائے اصلاح

    السلام علیکم روفی بھائی مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے تیرہ شبی ہے ایک نویدِ سحر مجھے دوسرے مصرع کے مقابلے میں پہلا مصرع کمزور لگ رہا ہے -جبکہ مطلع کا مصرع اولیٰ غزل کے عنوان کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ غزل کا نظم کی طرح الگ سے کوئی عنوان نہیں ہوتا -مصرع کے کمزور ہونے کی دلائل درج ذیل ہیں -...
Top