نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    اعجاز عبید صاحب کی تجاویز کے مطابق کتاب میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ خصوصیات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اب فائل کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ جادہ و منزل برقی نسخہ برائے ڈاؤن لوڈ
  2. ابوشامل

    مظفر وارثی جو ملے حیاتِ خضر مجھے

    جو ملے حیات خضر مجھے اور اُسے میں صرفِ ثناء کروں تیرا شُکر پھر بھی ادا نہ ہو، تیرا شُکر کیسے ادا کروں تیرے لطف کی کوئی حد نہیں، گِنوں کس طرح کہ عَدَد نہیں نہیں کوئی تیرے سوا میرا، کسے یاد تیرے سوا کروں تیرے در پہ خم رہے سر میرا، تیری رحمتوں پہ گزر میرا میں کہا کروں تو سنا کرے، تو دیا...
  3. ابوشامل

    پیرزادہ قاسم زمانہ میری شکستِ دل کا سوال ہی کیوں اُٹھا رہا ہے - پیرزادہ قاسم

    بہت اعلی سبحان اللہ۔ محمد احمد صاحب پیرزادہ قاسم کا مزید کلام بھی شیئر کیجیے گا۔ ویسے اس کو پڑھتے ہوئے مجھے اسی بحر میں لکھی گئی ایک حمد کا شعر یاد آ رہا ہے: ہر ایک شے میں جھلک وہ اپنی ربوبیت کی دکھا رہا ہے نظام اس کائنات کا وہ بحسن و خوبی چلا رہا ہے
  4. ابوشامل

    ایڈیٹر چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا

    ابن سعید صاحب! بہت شاندار کاوش ہے آپ کی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
  5. ابوشامل

    جرعہ جرعہ

    ہاں نہاری کھانے کے بعد اب درست دکھائی دے رہا ہے "جرعہ جرعہ" ویسے (پانی پینے کے بعد) ہم جرعہ کے مراحل سے گزر آئے ہیں ;)
  6. ابوشامل

    جرعہ جرعہ

    ابھی اردو لغت نے کچھ رہنمائی کی ہے۔ ویسے کرلپ والوں نے بھی کیا خوب چیز بنا ڈالی ہے دل سے دعائیں نکلتی ہیں لغت دیکھ کے۔ ان کے مطابق جرعہ کے تین معانی ہیں: 1. مائع (پانی وغیرہ) کی وہ مقدار جو پینے کے لیے منھ میں لی جائے، گھونٹ۔ "ایک ہی جرعے میں اس نے آدھا گلاس ختم کر دیا۔" ( 1950ء،...
  7. ابوشامل

    جرعہ جرعہ

    ویسے مجھ جیسا ضعف بصارت (اور شکم) کا شکار شخص جب سرسری نظر ڈالتے گزر جاتا ہے تو "جرعہ جرعہ" اسے "چرغہ چرغہ" دکھائی دیتا ہے۔ کیا کریں کہ بھوکے کو چاند بھی روٹی لگتا ہے اور اس وقت شدید بھوک لگ رہی ہے، لنچ کر کے آیا!
  8. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    واقعی خاور بھائی کا یہ بڑا کام ہے، بقول اقبال غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں
  9. ابوشامل

    جرعہ جرعہ

    کچھ اور معنی بھی ہو سکتے ہیں۔ ایک لفظ کے کئی معنی ہوتے ہیں اور جرعہ یقیناً دوسرے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے
  10. ابوشامل

    جرعہ جرعہ

    شاید گھونٹ کو کہتے ہیں
  11. ابوشامل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    حیران کن طور پر یورو 2008ء میں سویڈن کی پیش قدمی کا خاتمہ ہوگیا اور روس نے اسے 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور خود اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔ روس کی اعلٰی کارکردگی میں ان کے کوچ گوز ہڈنک کی اعلی تربیت کا بڑا عمل دخل نظر آتا ہے۔ گوز عالمی سطح پر معروف کوچز میں سے ایک ہیں۔ گوز نے آندرے...
  12. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    مستئ کردار صوفی کی طریقت میں فقط مستی احوال ملا کی شریعت میں فقط مستی گفتار شاعر کی نوا مردہ و افسردہ و بے ذوق افکار میں سرمست، نہ خوابیدہ نہ بیدار وہ مرد مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو ہو جس کے رگ و پے میں فقط مستی کردار
  13. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    شگفتہ صاحبہ بہت معذرت کہ آج تو نہیں البتہ میں کل تمام صفحات لائبریری سیکشن میں پیش کردوں گا، ایک دن کے انتظار کی زحمت پر انتہائی معذرت
  14. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    بہت شکریہ فرحت صاحبہ! اس منصوبے کی تکمیل پر جہاں دلی خوشی و اطمینان مجھ سمیت تمام ساتھیوں کو نصیب ہوا ہے وہیں آپ کے لیے اور شمشاد بھائی کے لیے میرے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں۔ اللہ آپ دونوں کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین
  15. ابوشامل

    لینکس پر آپکا ڈاؤن لوڈ مینیجر

    crossover میں استعمال کر چکا ہوں البتہ کبھی wine استعمال کرنے کا انکشاف نہیں ہوا (شرعاً حرام ہے ;) ) crossover اچھا سافٹ ویئر ہے لیکن استعمال کے بعد تجربہ نے یہ بتایا کہ جو سافٹ ویئرز windows کے لیے تیار کیے جائیں انہیں لینکس پر مکمل صلاحیتوں کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے فوٹوشاپ۔
  16. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    شمشاد بھائی آپ کے تعاون کا بھی بہت شکریہ۔ ذرا ایک نظر ڈال کر بتائیے گا کہ "ای بک" مناسب ہے یا نہیں؟
  17. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    مجھے کچھ سمجھ نہیں کہ پروف ریڈنگ کے مراحل کیا ہو سکتے ہیں۔ بہرحال پہلے تو اصلی کتاب کو دو مرتبہ پڑھا پھر پروف کے مرحلہ اول میں مسودہ کو ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد ان تمام الفاظ کو نشان زد کر دیا جن پر غلط ہونے کا شبہ تھا اس کے بعد کتاب کی ہارڈ کاپی سے ان تمام اغلاط کی درستگی کا کام کیا گیا۔ علاوہ...
  18. ابوشامل

    جادہ و منزل مکمل

    شکریہ، اعجاز صاحب۔ ایک تو وقت پہلے ہی کافی گزر چکا تھا دوسرا اتنا عرصہ بِتانے کے بعد میں کسی اور کو تکلیف دینا نہیں چاہتا تھا اس لیے بہر صورت پروف سے خود ہی "نمٹنے" کا فیصلہ کیا۔ آپ ملاحظہ کرنے کے بعد اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے اور اگر کتاب مکمل پڑھنے کا اتفاق ہو تو اغلاط سے بھی آگاہ کیجیے گا۔...
  19. ابوشامل

    سوال کا جواب سوال میں ؟؟؟

    وہ تو دلیلوں سے قائل نہیں ہوتے دعوت دینے پر کہاں آئیں گے !!!! بلکہ اس میں بھی انہیں کوئی "سازش" دکھائی دے گی ;)
  20. ابوشامل

    سوال کا جواب سوال میں ؟؟؟

    اس کے لیے تو "سیاست" اور "اسلام اور عصر حاضر" کے موضوعات پر شعلہ فشانی کرنے والے حضرات و خواتین کو بلانا پڑے گا کیونکہ اکثر یہ انہی کا شیوہ رہتاہے کہ سوال کے جواب میں سوال ہی داغ دیتے ہیں، جواب دینے کی توفیق نہیں ہوتی کسی کو
Top