نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    تصویروں کا کھیل/امیج گیم

    یہ لیجیے، یہ ایک حقیقی عمارت ہے اور اس کا نام ہے Turning Torso اور یہ واقع ہے مالمو، سویڈن میں، غالباً 2005ء میں سال کی خوبصورت ترین عمارت کا اعزاز بھی جیت چکی ہے: کچھ اور بھی تلاش کرتا ہوں !!!!
  2. ابوشامل

    کون ھے جو محفل میں آیا (20)

    مدنیت کا پرچہ کیسا ہوا عمار؟؟ کل کے پرچے کی کیا تیاری ہے؟ :)
  3. ابوشامل

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

    ایک گھنٹہ آگے بڑھنے کے بعد ہمارا تو اس وقت "ظہرانہ" شروع ہونے والا ہے :)
  4. ابوشامل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    تو جناب کپتان مائیکل بالاک کے گول کی بدولت جرمنی بالآخر اگلے راؤنڈ میں پہنچ ہی گیا اور ایک (سویٹزرلینڈ) کے بعد دوسرے میزبان (آسٹریا) کے خواب بھی پہلے راؤنڈ میں ہی چکناچور ہو گئے۔ گروپ "بی" کے ہی دوسرے میچ میں کروشیا کی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رہا جس نے کلاسنچ کے واحد گول کی بدولت پولینڈ کو...
  5. ابوشامل

    کیا آپ کو معلوم ہے؟

    ویسے ایسا ہی ایک بھوت بنگلہ کراچی میں بھی موجود ہے Hyatt Regency کے نام سے۔ اس کثیر المنزلہ عمارت پر گزشتہ تقریباً 30 سالوں سے تعمیراتی کام رکا ہوا ہے :(
  6. ابوشامل

    قران میں قران کے متعلق آیات بتائیں!

    سورۂ نجم فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّی عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلاَ الْحَيَاۃ الدُّنْيَا53:29 جس شخص نے ہماری یاد سے منہ موڑ رکھا ہے اور وہ دنیا کی زندگی کے سوا کوئی اور خواہش نہیں رکھتا تو اُس پر دھیان نہ کر۔ ذَلِكَ مَبْلَغُہم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ ہوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن...
  7. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    علم و عشق علم نے مجھ سے کہا عشق ہے دیوانہ پن عشق نے مجھ سے کہا علم ہے تخمین و ظن بندۂ تخمین و ظن! کرمِ کتابی نہ بن عشق سراپا حضور، علم سراپا حجاب! عشق کی گرمی سے ہے معرکۂ کائنات علم مقامِ صفات، عشق تماشائے ذات عشق سکون و ثبات، عشق حیات و ممات علم ہے پیدا سوال، عشق ہے پنہاں جواب! عشق کے...
  8. ابوشامل

    کیا آپ کو معلوم ہے؟

    .................... کہ تائی پے 101 کی تکمیل سے قبل دنیا بھر میں امریکہ سے باہر 100 سے زائد منزلوں کی عمارت صرف ایک تھی جو حیران کن طور پر شمالی کوریا میں واقع ہے۔ یہ عمارت، جو آج تک مکمل نہیں ہو سکی، دارالحکومت پیانگ یانگ میں واقع ہے اور ریوگ یونگ ہوٹل کے نام سے جانی جاتی ہے۔ 105 منزلہ اس عمارت...
  9. ابوشامل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    جمعیت کی "غنڈہ گردی" سے قطع نظر اس بات کا تو میں کئی مرتبہ عینی شاہد رہ چکا ہوں کہ قادیانی بغیر تبلیغ کے رہ نہیں سکتا بلکہ یہ تبلیغ اس کی گھٹی میں پڑی ہوتی ہے۔ اوپر سے معاشرے میں اثر و رسوخ بھی خوب رکھتے ہیں، دولت یا عہدے کے بل بوتے پر، اس کو استعمال کرتے ہیں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات پر اثر...
  10. ابوشامل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    چند روز قبل اس واقعے کے حوالے سے ہمارے دفتر میں گفتگو چھڑ گئی، ایک انتہائی موقر روزنامے کے معروف کالم نگار ہمارے ساتھ ہی ہوتے ہیں جو انسانی حقوق کے بڑے علمبردار اور ملائیت کے سخت ترین مخالفین میں سے ایک ہیں۔ مجھے امید تھی کہ ابھی یہ صلواتیں سنانا شروع ہو جائیں گے، ذکر بہرحال میں نے چھیڑا تو...
  11. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    سخنور صاحب! بہت شکریہ، آپ کے علم میں یہ بات لے آؤں کہ میرے پاس ٹائپ شدہ کلیات اقبال موجود ہے اور میں ٹائپنگ کی زحمت سے آزاد ہوکر صرف کاپی پیسٹ سے کام چلا رہا ہوں :) اور ہاں اس دھاگے کا خیال مجھے آپ کی غالب کی شاعری والی پوسٹ سے ہی آیا ہے ;)
  12. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    بلادِ اسلامیہ بلادِ اسلامیہ سرزمیں دلی کی مسجودِ دلِ غم دیدہ ہے ذرے ذرے میں لہو اسلاف کا خوابیدہ ہے پاک اس اجڑے گلستاں کی نہ ہو کیونکر زمیں خانقاہِ عظمتِ اسلام ہے یہ سرزمیں سوتے ہیں اس خاک میں خیر الامم کے تاجدار نظمِ عالم کا رہا جن کی حکومت پر مدار دل کو تڑپاتی ہے اب تک گرمئ محفل...
  13. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    اس دھاگے پر علامہ اقبال کا منتخب کلام پیش کرنے کا ارادہ ہے، دیگر ساتھی بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں: یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہر یک دانہ یک رنگی و آزادی اے ہمت مردانہ! یا سنجر و طغرل کا آئین جہاں گیری یا مرد قلندر کے انداز ملوکانہ! یا حیرت فارابی یا تاب و تب رومی یا فکر حکیمانہ یا جذب...
  14. ابوشامل

    امجد اسلام امجد اس بھید بھری چُپ میں ۔۔۔۔۔۔

    بہت شکریہ حجاب! آپ مجھے ایکدم ماضی میں لے گئیں اور مجھے اپنی پرانی ڈائری یاد آ گئی جس میں یہ نظم لکھی تھی :)
  15. ابوشامل

    اردو محفل کو سلام

    سبحان اللہ وارث صاحب، ویسے یہ محفل کی تیسری سالگرہ پر آپ کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں
  16. ابوشامل

    اردو کے مٹتے الفاظ

    چاند بابو لفظ تو آپ بہت ڈھونڈ کر لائے ہیں ویسے ہم صرف ان الفاظ کی بات کر رہے ہیں جو ماضی قریب میں یا پہلے اردو میں مستعمل تھے لیکن اب ان کا استعمال کم ہوگیا ہو آلۂ مکبر سماعت یا مکبر الصوت نہ کبھی مستعمل تھا اور نہ مستقبل قریب میں اس کے عام استعمال کی امید ہے۔
  17. ابوشامل

    اردو کے مٹتے الفاظ

    ہاں محسن صاحب عام بول چال میں تو شاید طلائی اور نقرئی بالکل ختم ہو گیا ہو لیکن اخبارات میں آج بھی مستعمل ہے جہاں یہ خبریں عام طور پر دیکھی جا سکتی ہیں: پاکستان نے ایک طلائی اور دو نقرئی تمغے حاصل کیے
  18. ابوشامل

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    شگفتہ صاحبہ آپ کے سوالات تو بہت طویل بحث کے متقاضی ہیں لیکن میں انہیں چند جملوں میں سمیٹنےکی کوشش کروں گا۔ سب سے پہلے تو اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ مسلمان معاشرے سے مراد کیا ہے؟ کیا وہ معاشرہ جہاں کے اکثر باشندے مسلمان کہلاتے ہیں مسلم معاشرہ کہلائے گا یا اس کا کوئی الگ معیار ہے؟ تو اس امر...
  19. ابوشامل

    قران میں قران کے متعلق آیات بتائیں!

    ہوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَہ بِالْہدَی وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْہرَہ عَلَی الدِّينِ كُلِّہ وَكَفَی بِاللَّہ شَہيدًا 48:28 وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس کو پوری جنسِ دین پر غالب کر دے اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے۔ مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّہ...
  20. ابوشامل

    امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

    السلام علیکم مہوش بہن! پاکستان کے پاس جو جدید عنزیٰ میزائل ہیں وہ تین قسم کے ہیں پہلے Anza MK I کہلاتے تھے جو چین کے HN-5B کی پاکستانی شکل تھے۔ اسی میزائل نے کارگل جنگ میں ایک بھارتی انتونوف (AN-32) طیارے کو مار گرایا تھا۔ دوسری قسم Anza MK II میزائلوں کی ہے جو QW-1 Vanguard کی نقل ہے۔ یہ...
Top