نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سر پر ٹوٹنے والی قیامت سے بچنے کے دو ہی طریقے ہیں عاطف ۔ یا تو ہیلمٹ پہنیں یا پھر اسٹیل کا بیلن...

    سر پر ٹوٹنے والی قیامت سے بچنے کے دو ہی طریقے ہیں عاطف ۔ یا تو ہیلمٹ پہنیں یا پھر اسٹیل کا بیلن کہیں غائب کریں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    بس کچھ دیر اور صبر کریں معان بھائی ! سنا ہے کہ مریخ کی فلائٹیں شروع ہونے والی ہیں چند سالوں میں ۔

    بس کچھ دیر اور صبر کریں معان بھائی ! سنا ہے کہ مریخ کی فلائٹیں شروع ہونے والی ہیں چند سالوں میں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہر تمنا کو بے صدا کردے!

    ہر تمنا کو بے صدا کردے!
  4. ظہیراحمدظہیر

    اک بادباں شکستہ طغیانیوں میں دیکھا

    جی ہاں راحل بھائی ، ترقیِ معکوس ہورہی ہے ۔ :) بقول شاعر ڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
  5. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    بہت بہت شکریہ! نوازش! بہت ممنون ہوں نقوی صاحب! اللہ خوش رکھے! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ رونق افروز ہوتے رہیں گے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    فاخر بھائی ، بہت شکریہ ، بہت نوازش ! اب دیکھا تو معلوم ہوا کہ آپ پہلے یہ غزل دیکھ چکے ہیں اور نجانے کس طرح جواب دینے سے رہ گیا ۔ معذرت خواہ ہوں ۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ! اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    عبدالرؤف بھائی ، آپ تو سنجیدہ ہوگئے ۔ میں تو یو نہی مذاق کیا تھا ۔ آپ کی بات سے متفق ہوں۔ سامع بعض اوقات خود کسی ایسی کیفیت میں ہوتا ہے کہ عام سا کلام بھی کسی تار کو چھیڑ دیتا ہے ۔ میں خود کئی دفعہ کچھ شاعروں کا کلام سن کر سر دُھن چکا ہوں ۔ بعض دفعہ اپنا اور بعض دفعہ شاعر کا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    اجی فوراً روکئے ان دستوں کو ۔ میں ابھی کفر چھوڑکر مسلمان ہوتا ہوں، کلمہ پڑھتا ہوں۔ آپ رحم کیجیے۔ :):):)
  9. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    راحل بھائی ، ترنم ساتھ لے کر آئیں گے یا یہاں پہنچ کر ڈھونڈیں گے ۔ مجھے پہلے سے بتادیجیے گا تاکہ قیام و طعام کے انتظامات میں آسانی رہے ۔ (سنجیدہ تھوبڑے والا شتونگڑہ) بالکل کہہ سکتے ہیں ۔ اگر عوام الناس کو یہ ترکیب مشکل لگے تو سلیس اردو میں بحیرۂ پیدل پستول بھی کہہ سکتے ہیں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! آپ کی داد سے بہت دل بڑھتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  11. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت شکریہ عاطف بھائی ! کبھی کبھی کسی مصرعِ تر کی صورت نکل آتی ہے ۔ سو اس کے لئے معذرت! اگلے ہفتے سے دوبارہ جھیل سے خشکی پر واپسی ہوجائےگی ۔ :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    جناب آئندہ پوری کوشش رہے گی ۔ اب میں دھیان رکھوں گا کہ بے دھیانی غالب نہ آنے پائے ۔ :) یہ سب ترجمے نامکمل اور سطحی سے ہیں ۔ خصوصاً دیدِ قبلاً تو بالکل ہی مریل اور چوں چوں کا مربہ ہے ۔ پسند نہیں آیا ۔ سو بات کی ایک بات وہی ہے جو آپ نے کہی کہ ڈیژا وُو ہی سب سے بہتر اور معروف ترکیب ہے ۔ سو اسی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    ایک بار پھر خوش آمدید! دستور یہ ہے کہ نئے اراکین تعارف کے زمرے میں جاکر اپنا تعارف لکھتے ہیں تاکہ تمام محفلین ان کا استقبال کریں اور انہیں خوش آمدید کہہ سکیں ۔ مندرجہ ذیل زمرے میں جاکر ایک نئی لڑی بنالیجئے اور اپنا تعارف پوسٹ کردیجئے۔ تعارف کا زمرہ
  14. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    باباجی بھائی ، اس ربط پر جو تحریر ہے اس کے مصنف کا نام کہیں نظر نہیں آیا ۔ جس طرح ان صاحب نے وضاحت کی ہے اس سے تو یہ دیدِ قبلاً مجھے "ایجادِ بندہ" لگ رہا ہے ۔ اگر خود ہی گھڑنا ہے تو اس سے زیادہ بہتر ترکیب گھڑنا بھی ممکن ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    املا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق چاہیے لکھنا چاہیے کہ اس میں "ی" کا ماقبل مکسور ہے ۔ ایک جگہ پہلے بھی کسی مراسلے میں لکھا تھا کہ صدیوں سے رائج متنازع الفاظ کے املا کی بحث درست اور غلط سے متعلق نہیں ہے بلکہ ایک معیاری املا کو فروغ دینے کی ایک سعی ہے ۔ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ املا کمیٹی کی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    میرا بھی یہی خیال ہے کہ تقریباً ہر اردو دان ہی ڈیژا وو کے لفظ سے واقف ہے اور اب اس لفظ کو اردو کا حصہ ہی جاننا چاہئے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    باباجی بھائی ، یہ دیدِ قبلاً اردو میں کس حد تک رائج ہے ذرا وضاحت فرمائیے گا ۔ اگر دو چار حوالے عنایت فرمادیں تو بہت احسان ہوگا ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    سید عاطف علی بھائی ، پچھلی نظم پر آپ کے مشورے کے بعد ہی سرکلر فائل سے نکال کر یہ نظم پوسٹ کی ہے ۔مشورے اور پذیرائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ سلامت رکھے ۔ ٹائپنگ کی خامی درست کردی ہے ۔نشاندہی کے لئے ممنون ہوں ۔ میں نوجوانی میں "سرخا" رہا ہوں ۔ مارکسی ادب کو بہت زیادہ پڑھا اور کسی حد تک اثر...
  19. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    مفت کا ہے تو قبول ہے ۔ چنانچہ آئندہ نظم پوسٹ کرتے وقت شروع ہی میں لکھ دیا کروں گا کہ یہ نظم سوئٹر اور دستانے پہن کر پڑھنی ہے یا پنکھا چلا کر ۔
Top