دلچسپ بالکل ٹھیک کہا آپ نے عاطف بھائی ۔لغت بمعنی ڈکشنری کو ہم سب مؤنث استعمال کرتے ہیں تو یہ غلط العوام ہے ۔ لغت بمعنی زبان اور بمعنی فرہنگ ہمیشہ مذکر ہی رہا ہے ۔ اردو کی ہر قدیم و جدید لغت میں مذکر ہی مندرج ہے ۔ اب تک ثقہ مصنفین اسے مذکر ہی لکھتے آئے ہیں ۔ مولوی عبدالحق ، شمس الرحمٰن فاروقی...