نتائج تلاش

  1. رضوان

    فیض احمد فیض

    فیض کی ایک غزل جو انہوں نے مخدوم کے نام کی تھی “آپ کی یاد آتی رہی رات بھر“ چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر پھر صباسایۃ شاخِ گل کے تلے کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر جو...
  2. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    غُربا کشتن روزِ اوّل لیکن جو حکمراں ہوشیار، مردم شناس اور رموز و مصلحتِ مملکت سے آشنا ہوتے ہیں، وہ پہلے ہی دن غریبوں کی سرکوبی کرکے خواص کو عبرت دلاتے ہیں: غُربا کشتن روِز اوّل ویسے خواص اور عمائد کو کسی تنبیہ اور آنکس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جو بھی ان پر سونے کی عماری، چاندی کی گھنٹیاں، زربفت کی...
  3. رضوان

    وقت کا ضیاع

    رضوان صاحب چہ شعرِ خوب آوردہ اید ، از شما تشکر می کنیم -------------------------------------------------------------------- آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گداراء آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گداء را شکریہ تصحیح کا مگر ایک احسان اور کردیں کہ دوسرے مصرعے(از شما تشکر می کنیم) کا سلیس...
  4. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    شاہی سواری انہیں اس گھوڑے سے پہلی نظر میں محبت ہوگئی۔ اور محبت اندھی ہوتی ہے، خواہ گھوڑے سے ہی کیوں نہ ہو۔ انہیں یہ تک سجھائی نہ دیا کہ گھوڑے کی مدح میں اساتذہ کے جو اشعار وہ اوٹ پٹانگ پڑھتے پھرتے تھے، ان کا تعلق تانگے کے گھوڑے سے نہیں تھا۔ یہ مان لینے میں چنداں مضائقہ نہیں کہ گھوڑا شاہی سواری...
  5. رضوان

    وش لسٹ سے اگلا قدم - سرورق اور فہرست پوسٹ کریں

    پوسٹ کرنے کا اصل مقصد ایڈیٹنگ ہی تھا اور باقی دوستوں کو مہمیز کرنا۔ اب بجائے کاتبین کے دوسرے ساتھی تصحیح کریں تو بہتر ہے لکھنے والا دوبارہ بعض مقامات سے صرف۔ نظر کر سکتا ہے۔ ترجیح بہر حال زیادہ سے زیادہ لکھائی کی طرف ہے باقی باقی۔ ۔ ۔ ۔
  6. رضوان

    آپ کا شکریہ

    اس بارے میں مزید کچھ کہنا بجا طور پر من ترا ملا بگویم تو مرا حاجی بگوء یا انجمنِ ستائش باہمی والی بات ھوگی لیکن انٹر نٹ کے اس بحر بیکراں میں اردو کا یہ بجرا جن لوگوں نے چلایا ہے وہ مستحقِ مبارکباد ہیں ہم تو اپنے حصہ کا پتوار چلانا چاہ رہے ہیں ناؤ کدھر کو جاتی ہے فیصلہ نا خدا کے ہاتھ ہے۔...
  7. رضوان

    وقت کا ضیاع

    نبیل صاحب سنبھا لیے ھمیں بھی اپنی فارسی بگھارنے کا موقع مل ہی گیا آپ اور سیدہ شگفتہ بطور خاص نشانہ پر ہیں کیونکہ ھماری ترکی بلکہ فارسی یہیں تمام ہو جاتی ہے۔ عرفی تو می اندیش زغوغاءِ رقیباں آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گداراء (تصحیح سر آنکھوں پر لیکن یہ کارتوس بہت مدت مدید سے اپنے چلنے کا...
  8. رضوان

    شعر جو ضرب المثل بنے

    امیر خسرو کا کلام (اس کیساتھ ایک حکایت بھی وابستہ ہے وہ پھر سہی) کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا
  9. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    افضل تریں دُم لیکن اونٹ کی دُم سے مادہ کو رجھانا تو درکنار، کسی بھی معقول یا نامعقول جزنے کا اضہار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کو تو ٹھیک سے لٹکنا بھی نہیں آتا۔ سچ پوچھیے تو دُم تو بس مور، برڈ آف پیراڈائز اور کیسینو کی Bunnies کی ہوتی ہے۔ آخرالذکر ہمیں اس لیے بھی اچھی لگتی ہے کہ وہ ان کی اپنی نہیں...
  10. رضوان

    وقت کا ضیاع

    نبیل صاحب ہماری دنیا میں اکثریت انہی لوگوں کی ہے جوکام نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے خدا وہ وقت نہ لائے کہ اس مخصوص طبقہ کے اسلام کی بدولت (جنکا کردار بالکل عین مین ان پادریوں والا ہے جو بائبل سے باہر ہر چیز کو جہالت و جادو قرار دیتے تھے) خود مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں۔ ابھی بھی ایک...
  11. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    گل جی کے گھوڑے لیکن یہ ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ گھوڑے کے بغیر طالع آزمائی، ملک گیری، شجاعت اور “شولری“ کے عہد کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ “گھوڑے کی کاٹھی ہی ہمارا راج سنگھاسن ہے۔“ گائیکواڑوں کو اپنے قدیم شاہی “ماٹو“ پر بڑا ناز تھا- یورپ کو تاخت و تاراج کرنے والے ہُن شہ سواروں کے بارے میں کہا جاتا...
  12. رضوان

    میری ڈائری کا ایک ورق

    شمشاد بھائی گریٹ سلیکشن کیا ہواباقی سب کی ڈائریوں کو کیا ورق ورق بکھر گیا؟ جاری رکھیئے اتنی بھی کیا ذودحسی آپ لوگ تو سچی مچی پرانی ڈائریاں تلاش کرنے لگ گئے۔ بھائی لوگ کوئی تلخ جواب ھی دے دیتے ہم نے تو ع چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد والا معاملہ کیا تھا مگر لگتا ہے دل پر لگی ہے...
  13. رضوان

    اپنی اپنی گاڑی

    بھائی زکریا یہ تو بتائیں کہ آخر اس دھاگے میں ہم اپنی گاڑی کیسے پروئیں؟
  14. رضوان

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    یہ آرزو بھی بڑی چیزہے مگر ھمدم وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
  15. رضوان

    میری ڈائری کا ایک ورق

    جو کچھ اس بندہ مزدور کی ڈائری میں لکھا تھا وہ نقل کر دیا- اب آپ لوگوں کی طرح :oops: یہ فضول اشعار اور سمجھ میں نہ آنے والی چیزیں اپنی ڈائری میں نہیں لکھتے(ان کے لیے کتاب دل ہی کافی ہے ایک نام ہے جو قاضی نے کالی سیاہی سے لکھ دیا ہے وہی وقت کیساتہ سنہرا ہوچکا ہے) شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کی...
  16. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    اسکول ماسٹر کا خواب کچھ قوسِ قزح سے رنگ لیا، کچھ نور چُرایا تاروں سے یہ قصہ کھلونا ٹوٹنے سے پہلے کا ہے۔ وہ اس زمانے میں نئے نئے اسکول ماسٹر مقرر ہوئے تھے اور سیاہ فٹن ان کی تمناؤں کی معراج تھی۔ سچ تو یہ ہے کہ اس یونیفارم یعنی سفید اچکن سفید جوتے سفید کرتے پاجامے اور سفید اِزاربند وغیرہ کی...
  17. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    ذرا کی ذرا دَم لو منزل دور ہے اور راستہ لمبا خالی زردہ زادراہ ہے۔ بائی دا وے یہ “ یارھویں“ کیا چیز ھوتی ہے؟ کوئی روشنی ڈالے گا اس پر پیرسائیں آندا مٹھے چاول کھاندا!
  18. رضوان

    آبِ گم (اسکول ماسٹر کا خواب) از مشتاق احمد یوسفی

    فیوڈل فینٹسی ہر شخص کے ذہن میں عیش و فراغت کا ایک نقشہ رہتا ہے جو دراصل چربہ ہوتا ہےاس ٹھاٹ باٹ کا جو دوسروں کے حصے میں آیاہے۔ لیکن جو دکھ آدمی سہتا ھے، وہ تنہا اس کا اپنا ہوتا ہے۔ بلاشرکت غیرے۔ بالکل نجی،بالکل انوکھا۔ ہڈیوں کوپگھلا دینے والی جس آگ سے وہ گزرتا ہے اس کا کون اندازہ کرسکتا ہے۔...
  19. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    زحمت کیسی بنایا ھی اسی لیئے ہے بس ابھی دم پر ھے جیسے ہی کھلا آپ اول ھیں
  20. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    تمام فرمائش کنندگان مَن! دلوں کو دلوں سے راہ ہوتی ہے باوجود کہ کل سے نٹ نخرے دکھارھا تھا-- مگر بھائی آپکا زردہ پکا رھا تھا چلیں جی ہم نے زردہ پکا ہی لینا ھے ایک دن اور سانجھا پکائیں گے یعنی دلہا دلہن :D مل کر بمعہ 3 طفلان(طفل تو وہ اپنے آپ کو مانتے نہیں) چوتھا بہت دور(ولایت) ہے ہاتھ بٹانے سے...
Top