نتائج تلاش

  1. رضوان

    ‘ ماورہ

    بھئ یھ تو غلط ھو گا اگر آپ لوگ شمشاد صاحب کو بزرگی کے سنگھاسن پر بٹھا دیں گے تو ایک اچھے زندہ دل دوست سے محروم ہو جائیں گے۔ کیا آپ سب لوگ جو تصور کرتے تھے وہ پینٹ کر سکتے ہیں۔ میںنے تقریبًا ایسا ہی تصور کیا تھا صرف ڈاڑھی کا اضافہ ہے
  2. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    اب تو پکانا ہی پڑے گا یہی کنبہ اپنے بھاگ میں لکھا گیا ھے تو نبھائیں گے لیکن کیا پکانا ھے اس کا فیصلہ آپ لوگ کریں۔ یہ نہیں کہ نئی نویلی دلھن کا ھاتھ جلتی بلتی کھیر میں ڈلوا دیا اب دلہا مرہمیں اور پھائے ( جل گیا برنول لگائیے) اور حناء کے سارے ڈیزائن غارت اور پانی سے پرھیز!
  3. رضوان

    وِش لسٹ

    کوئی ناکامی سی ناکامی ہے کتاب کو دیکھ کر سنگ یاد آیا آپ تو میدان مار جائیں گے یہاں اب کچھ روانی پیدا ھوئی ہے الفاظ سے شناسائی میں کافی وقت لگ رھا ہے امید ہے آپ کا ھاتھ بٹا تا رھوں گا۔ نِٹ کافی مسائل دے رھا ہے بہرحال کام چل رھا ھے ھنس نہیں تو خر کی چال!
  4. رضوان

    وِش لسٹ

    محب صاحب، اگلا باب یعنی ‘‘حویلی‘‘ بھی عکسبند ہو چکا ھے، جلد ھی روانھ کر دوں گا
  5. رضوان

    تعارف سلام

    صاحب تکلف برطرف موڈ بنائیے اور ع بزم یاراں میں شرمانا کیسا
  6. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    شکریہ تمام دوستوں کا راجہ صاحب اب اس دھاگے کو گرہ لگا دیں تو اچھا ھے لوگوں نے ‘‘ویلکم‘‘ سے ٹرخانا شروع کر دیا ھے کتھے گئیں میزمان نوازیاں ؟؟؟
  7. رضوان

    آپ کو کچھ کہنا ہے؟

    اس محفل کو کیا ھو گیا ھے مجال ھے جو کوئی دھاگہ صحیح چلے کبھی الجھ جاتا ھے تو کبھی کہیں اور چل پڑتا ھے چرخی پکڑنے والے خود پتنگے لوتنے لگ جاتے ھیں یہاں دیوانوں اورفرزانوں (عقلمند) میں کوئی فرق ہی نہیں رھا۔ اب اچھا خاصا سچ کھنے کا موڈ بنا تھا کہ مجھے کیا کہنا ھے مگر بات نکلے گی تو...
  8. رضوان

    میرا ناولٹ

    اعجاز صاحب مبارک ھو آپ کے کام کے لیئے میرے پاس مناسب الفاظ کا توڑا ھے الّلھ کرے زور قلم اور بھی زیادہ
  9. رضوان

    تعارف میری تعاریف

    خوش آمدید دانیال صاحب کچھ نا کچھ لکھتے رہیئے اسی طرح تو مہارت ھو جائیگی۔ نبیل بھائی ابتدائی اردو سکھانے کا بھی ایک دھاگہ ھونا چاھییے کیا کہتے ہیں علماء بیچ اس معاملے کے؟
  10. رضوان

    تعارف سلام

    وعلیکم سلام آپکی ہمت کی داد دی جاتی ہے اور آپ بھی دوسروں کی ھمت بندھواتےرھیئے (صحیح محاورہ ھمت کھولنا ھونا چاھیئے تھا بہرحال بزرگوں نے کہا ھے تو صاد کرتے ھیں قدماء نے باقی کونسے کارہاے نمایاں سرانجام دیئے؟ ھماری شکلوں کو دیکھ کر بتایئے)
  11. رضوان

    شعر جو ضرب المثل بنے

    وہاب صاحب( شناء) آپ اکیلے ھی کئیوں پر بھاری ھیں جو ایک دو ھمارے ذھن میں تھے وہ آپ نے شامل کر دئیے بہت عمدہ انتخاب ھے آپکا
  12. رضوان

    میری ڈائری یاد دہانی کے لیے

    1996 کی ڈائری کا ایک ورق اس ماہ کی کمیٹی سعید کے بجائے طارق کو دینی ھے 2ہزار ریال محسن کے بھی خود ملانے ہیں۔ مستری الیاس نے 1500 ریال لیئے ھیں باقی جدہ سے واپسی پر بتائے گا کہ رنگ پسٹن کتنے کے آئے ھیں
  13. رضوان

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    کیا حسب حال کہا ھے آپ نے! بہت خوب تم آئے ھو نا شب انتظار گزری ھے تلاش میں ھے سحر بار بار گزری ھے ماموں نے سحر سے نئے موبائل فون کا وعدہ کیا تھا مگر رات بھر گھر ہی نا آئے سحر ان کی تلاش میں کئی بار ممانی کے سامنے سے گزری
  14. رضوان

    مزاحیہ اشعار

    اتنا ناتواں ھوگیا ھوں تیری جدائی سے چیونٹی بھی کھینچ لیتی ھے چارپائی سے
  15. رضوان

    وِش لسٹ

    نبیل بھائی اور شگفتھ بہن آب گم پر میں اور محب صاحب ہاتھھ صاف کر رہے ھیں- آپ لوگ اپنے شایان شان کام جاری رکھیے- مجھے یہاں اسلام آباد میں DSL کنکشن کا مسئلہ درپیش ھے کیوں کہ ڈاون لوڈ کرنے کی حد ہے جو بہت کم دکھتی ہے۔ کوئی ساتھی انپیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر بھیج دے تو بہت مشکور ہوں گا
  16. رضوان

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    درد سر لے کر چمن سے لوٹ آئے ہم عدم ھر کلی کو قصہ فرھاد و مجنوں یاد تھا شاعر کی طبیعت سخت خراب تھی وھ ڈاکٹرسے دوا لینے شفا خانے گیا مگر ڈاکٹرجا چکے تھے اور تمام نرسیں فوں پر زبانی عشقیہ قصے سنا رھی تھیں شاعر سر کا درد لیئے واپیس آ گیا
  17. رضوان

    متفرق اشعار

    خوش آمدید آپکو اردو محفل میں اسی طرح محفل کی رونق بڑھاتی رہیں
  18. رضوان

    میرا پیغام محبت ہے

    ہم تو جانیں اتنی سی بات شادی کریں گے تو آپکے ساتھ (یہ پروپوزل نہیں صرف شعر کی ٹانگ توڑی ھے مبادا آپ کو کوی غلط قسم کی فہمی ھو جائے)
  19. رضوان

    تعارف رضوان صاحب

    جناب آپ کی کرامات کے تو ہم ویسے ھی قائل ھیں باقی من آنم کے من دانم والی بات سچ ہے یہ آپ ساتھیوں کی ذرہ نوازی ہے
  20. رضوان

    تعارف سادہ سا تعارف

    ماوراء ایسے لوگوں کوسندھی میں سچیارکہتے ہیں یا اپنے منہ میاں مٹھو بننا ہم جیسوں کو خواہ مخواہ کہتے ہیں( اس سے پہلے کہ محب صاحب اپنی توپوں کا رخ میری طرف کردیں کود ہی وضاحت کردوں)
Top