نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شہرِ دِل آبادتھا ، جب تک وہ شہر آرا رہا جب وہ شہرآرا گیا، پھر شہرِ دِل میں کیا رہا کیا رہا پھر شہرِ دِل میں، جُز ہجُومِ درد و رنج تھی جہاں فوجِ طرب، واں لشکرِ غم آرہا آرہا آنکھوں میں دَم، تو بھی نہ آیا وہ صنم حیف کِس سے پُوچھیےجا کر ، کہ وہ کِس جا رہا نظؔیر اکبر آبادی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تسکینِ دلِ محزوں نہ ہُوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے مجاز لکھنوی
  3. طارق شاہ

    مجاز تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے ۔ اسرار الحق مجاز

    تسکینِ دلِ محزوں نہ ہُوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے کیا کہنے ۔۔۔ :)
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہُوں عِشق کے دریا میں ابھی صُورتِ قطرہ اِ س پار،کہ اُس پار ہُوں معلوُم نہیں یہ عنؔبر امروہوی ( معنبر رضا )
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھوُں ہُوں کبھی کُچھ، تو کبھی کُچھ سرِ محفل خوابیدہ کہ بیدار ہُوں، معلوُم نہیں یہ عنؔبر امروہوی ( معنبر رضا )
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    قطرہ دریا ہے، ہر اِک ذرّہ ہے خورؔشید نُما صرف آنکھوں کو یہاں چاہیے وا ہو جانا خورشؔید آرا بیگم امراؤتی، سی پی اینڈ برار۔ انڈیا
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اسیرِ دامِ اُلفت ، بے نیازِ سُود و نُقصاں ہے لُٹا کر زندگی، اِ س راہ میں دِیوانہ آتا ہے خورشؔید آرا بیگم امراؤتی، سی پی اینڈ برار۔ انڈیا
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہمیشہ کھیلتے ہیں موت سے بیباک شیدائی کہ سُوئے شمع، خود جلنے کو ہر پروانہ آتا ہے خورشؔید آرا بیگم امراؤتی، سی پی اینڈ برار۔ انڈیا
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُنحصر مرنے پہ ہو ، جس کی اُمید ! نا اُمیدی، اُس کی دیکھا چاہیے مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چاہتے ہیں خُوبرویوں کو اسدؔ آپ کی صُورت تو دیکھا چاہیے مرزا اسداللہ خاں غالؔب
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چاہنے کو تیرے، کیا سمجھا تھا دل! بارے اب اُس سے بھی سمجھا چاہیے مِرزا اسداللہ خاں غاؔلب
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جیسا کہ وہ ہو مجھ سے خفا رُوٹھ چلا تھا اللہ نے کیوں جب ہی مجھے مار نہ ڈالا نظیر اکبر آبادی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    روز کے حِیلے سے نُقصان یہ پُہنچا ہے اُسے عُذر سچّا بھی ، بہانہ نظر آیا مجھ کو عنؔبر امروہوی ( معنبر رضا )
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ دَورِ شب و روز و مہ و سال رہے گا گردِش ہے جو قائم، تو یہی حال رہے گا حفؔیظ جالندھری
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خلوصِ میکدۂ حُسنِ یار پر بھی ہمیں فریبِ دَیر و حرَم کا گُماں گُزرتا ہے جون ایلیا
  16. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سِیماب اکبرآبادی ::::: افسانے اُن کے محفلِ اِمکاں میں رہ گئے ::::: Seemab Akbarabadi

    غزلِ سیمؔاب اکبر آبادی افسانے اُن کے محفلِ اِمکاں میں رہ گئے کچھ روز، وہ بھی پردۂ اِنساں میں رہ گئے سو بار ہاتھ اُلجھ کے گریباں میں رہ گئے اب کتنے دِن قدومِ بہاراں میں رہ گئے ؟ کافُور سے بھی عِشق کی ٹھنڈی ہُوئی نہ آگ پھائے لگے ہُوئے دلِ سوزاں میں رہ گئے جتنے نِشاں جُنوں کے تھے لوٹ آئے...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کبھی تو جُستُجوُ ، جلوے کو بھی پردہ بتاتی ہے ! کبھی ہم شوق میں، پردے کو بھی جلوہ سمجھتے ہیں اضغؔر گونڈوی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کبھی ہیں محوِ دِید ایسے، سمجھ باقی نہیں رہتی ! کبھی دِیدار سے محرُوم ہیں ، اِتنا سمجھتے ہیں اضغؔر گونڈوی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آرزوئے وصال کا رستہ ہے وہ رستہ، کہ عُمر بھر چلیے جون ایلیا
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تباہی ہو کہ بربادی ،تلافی سب کی آساں ہے یہاں ہر بات ممکن ہے، یہ دُنیا بزمِ امکاں ہے علامہ سیماؔب اکبر آبادی
Top