نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام - ایک ڈاکٹر کی تحریر کردہ کتاب

    پیر نصیر الدولہ صاحب گذشتہ برس وفات پاچکے ہیں۔ اللہ تعالے ان کی مغفرت فرمائے۔
  2. تلمیذ

    اردو انسائیکلوپیڈیا اب اردو ویب کے زیر انتظام

    اردو کےعشاق کے لئے یہ کام واقعی انتہائی مدد گار ہے۔ اس کےکرنے تمام احباب کے لئے ہدیۂ تشکر و ستائش اور اجر کے لئے دعائیں!!
  3. تلمیذ

    مبارکباد عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ

    شکریہ، ملائکہ۔ ہم سے کامل تو کوئی بھی نہیں ہے لیکن اردو محفل کے مقاصد میں سےایک یہ بھی ہے کہ اس سے بندے کی تعلیم بھی ہو جاتی ہے اور املا کی چھوٹی چھوٹی اغلاط درست کرنے کا موقع مل جاتاہے۔ مثلا آپ نے اب جو لفظ 'سہی' لکھاہے، یہ اس تناظر میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہاں پر لفظ 'صحیح' لکھا جانا چاہئے تھا۔
  4. تلمیذ

    مبارکباد عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ

    ملائکہ، آپ نے بیٹی کے نام کےہجے غلط لکھے ہیں ، جومجھے اچھا نہیں لگا، برا نہ منانا۔ اب آپ تو اس کو درست نہیں کر سکتیں ، البتہ منتظمین میں سے کسی کی نظر پڑ جائے تو ہو سکتا ہے۔
  5. تلمیذ

    دشمن سے حفاظت کا مسنون عمل

    اللھم انا نجعلک فی نحورھم ونعوذبک من شرو مجھے یاد آیا، ہماری مسجد کے امام صاحب ہر نماز کے بعد یہ دعا لازمی پڑھتے ہیں۔
  6. تلمیذ

    مبارکباد عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ

    اللہ تعالےٰ سے دعا ہے کہ بیٹی کی زندگی میں صحت، اورراحت و آسودگی کی فراوانی ہو۔ اور اس کے مقدر نیک ہوں۔ جملہ ارکان محفل کی جانب سے عزیزہ کے لئے بے پناہ پیارو محبت کا اظہار دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے اور یقین آ گیا ہے کہ ہم سب ایک فیملی ہیں۔
  7. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    مجھے راشد اشرف صاحب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے ڈاکٹر معین الدین عقیل کا اپنے کتب خانے کے بارے میں ایک مفصل مضمون از راہ کرم یہاں پر پوسٹ کیا اور جس کو پڑھ کر ہمیں وطن عزیز میں سرکاری اور ذاتی کتب خانوں کی حالت زار کے بارے میں صحیح صورت حال جاننے کا موقع ملا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ...
  8. تلمیذ

    اسلام آباد میں پلاسٹک پولی تھین بیگز پر پابندی

    الحمد للہ، حکومت میں ابھی تک اچھے کام کرنے والے چند 'دانے' موجودہیں جن مساعی سے یہ ملک چل رہا ہے۔اللہ تعالے سے دعا ہے ایسے لوگوں میں اضافہ کرے۔ پہلے بھی اس سلسلے میں کوششیں ہوئی تھیں لیکن 'شاپر مافیا' نے کچھ نہ ہونے دیا۔ اب اگر یہ مفیدقانون بنا ہے تو اس کو پورے ملک پر لاگو ہونا چاہئے۔
  9. تلمیذ

    تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

    جناب منصور (قیصرانی) صاحب، اتنے سارے شکریے جمع کر کے آپ کیا کرتے ہیں صاحب؟ (ایک مرتبہ پھر شکریہ، جزاک اللہ!) 'عند اللہ ماجور' کا مطلب ہےؕ۔ 'فی سبیل اللہ اجر حاصل کریں'
  10. تلمیذ

    تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

    فوری جواب دینے کے لئے شکر گذار ہوں ، آپ کو ٹیگ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جناب ابودجانہ المنصور کی تفصیلی رہنمائی فرما کر ؕ'عنداللہ ماجورہوں'۔
  11. تلمیذ

    تعارف سلام باشد اردو محفل

    خوش آمدید، جناب عزیز آبادی صاحب!
  12. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    جناب سید زبیر صاحب، افسوس تو مجھے بھی ہوا تھا یہ کالم پڑھ کر، لیکن نجیب صاحب (پردیسی) کی مندرجہ بالا پوسٹ نے کچھ حوصلہ بندھایا ہے۔ یہ پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے بھی اس قابل ہستی کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے۔ کند ہم جنس باہم جنس پرواز! پردیسی
  13. تلمیذ

    تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

    محفل پرخوش آمدید، ابو دجانہ المنصور صاحب۔ جناب، اپنے اتنےعلمی مراسلات براہ کرم اپنے تعارف والے دھاگے پر پوسٹ نہ کریں بلکہ متعلقہ زمرے پر پوسٹ کریں تو بہتر رہے گا کیونکہ اس محفل پر بہت اہل علم حضرات تشریف لاتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ کے محنت سے لکھے گئے یہ مضامین اس دھاگے پر ہونے کی وجہ سے ان کی...
  14. تلمیذ

    اردو بلاگر کانفرنس میں شرکت پر

    ایک تو عنیقہ ناز تھیں لیکن وہ تو اب مرحومہ ہو چکی ہیں۔
  15. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    کالم کا بقیہ حصہ چھپنے پراس کا ربط بھی انشااللہ یہاں پوسٹ کروں گا۔
  16. تلمیذ

    وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام - ایک ڈاکٹر کی تحریر کردہ کتاب

    راشد صاحب، شراکت کابے حد شکریہ۔ ایک تجویز پیش خدمت ہے۔ پوری پوری کتاب یہاں پرمنتقل کرنے کی بجائے آپ اسکربڈ پر اپ لوڈ کردہ کتاب کا ربط بھی یہاں پر دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ جناب حسان خان صاحب کر رہے ہیں۔ا حباب اسکربڈ پر جا کر مطلوبہ کتاب وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دوہری محنت سے بچ جائیں...
  17. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    دیکھا ؟ بات سے بات نکل کر چیزیں واضح ہو رہی ہیں۔
  18. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    راشد صاحب ، احباب کی معلومات کے لئے میری بات کو آگے بڑھانے کا شکریہ۔
Top