نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    وائے قسمت ، کہ وطن عزیز میں یہ وقت بھی ہمیں دیکھنا تھا۔آج کے روزنامہ 'جہان پاکستان' میں مطبوعہ ڈاکٹرسید جعفر احمد کے کالم کا ربط دے رہا ہوں، پڑھئے اور سر دھنئے: http://www.jehanpakistan.com/E-Paper/khi/310113/openlink.asp?ddir=310113&im=p11-03.jpg احباب کی آرا کاانتظار رہے گا۔ قیصرانی جی سے...
  2. تلمیذ

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    'انشااللہ' میں ایک مشروط کیفیت پنہاں ہے ، یعنی اگراللہ نے چاہا تو، یا اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو۔ لیکن پنجابی میں 'شالا' کو ایک دعائیہ کلمے یا خواہش کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 'شالا وسدا رہویں' ، یعنی 'اللہ کرے تم آباد رہو' یا 'شالا وسدا رہوے ' یعنی 'اللہ کرے وہ آباد رہے۔' مجھے بصد ادب، آبی...
  3. تلمیذ

    تاسف زلفی شاہ کی والدہ محترمہ قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ باری تعالےٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ دے اور شاہ صاحب اور ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ آمین۔
  4. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد اور اردو بلاگر

    اردو محفل کے رکن ایم بلال (جن کا ذکر اس خبر میں آیا ہے) اور دیگر تمام بلاگر حضرات کو اس پذیرائی پر ایک مرتبہ پھر مبارک ہو۔
  5. تلمیذ

    اردو بلاگر کانفرنس کا سوال و جواب سیشن

    بہت مفید دھاگہ ہے۔ جو یقینا ان افراد، جو کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے، کی معلومات کو بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔ جزاک اللہ!!
  6. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس کی تصویریں

    ہمارے گھر کے قریب ہی ایک شادی ہال ہے۔ضرور ذہن میں رکھوں گا انشااللہ!;)
  7. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس کی تصویریں

    جوں جوں آپ تصاویر اپلوڈ کرتے جا رہے ہیں، میں انہیں ساتھ ساتھ دیکھ رہاہوں۔ بڑی محنت سے اور اعلی کام کیا ہے آپ نے۔ تقاریب کی فوٹو گرافی میں آپ کا تجربہ ماشااللہ کافی ہو چلا ہے۔ یہ دوسری تقریب ہے جس کے بارے میں آپ کی عمدہ فوٹوگرافی دیکھنے کو مل رہی ہے، جزاک اللہ!!
  8. تلمیذ

    اس سال یا امسال

    بہت شکریہ۔ سمجھ میں آگیا۔ 'امروز' بھی ا سی طرح کا لفظ ہے، یعنی آجؕ
  9. تلمیذ

    تاسف میرے والد نہیں رہے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون!! اس جانکاہ سانحے کا احساس جتنا آپ کر سکتے ہیں، کوئی دوسرا نہیں کرسکتا، لیکن میرے عزیز، سر سے اس چھتری کے ہٹ جانےکے دکھ میں ہمیں اپنا شریک سمجھیں۔ باری تعالے سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کے اہل خاندان کو حوصلہ و ہمت بخشے کہ وہ اس صدمے کو سہہ...
  10. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

    واقعی ، اس بات کا تو مجھے خیال ہی نہیں رہا:D
  11. تلمیذ

    اس سال یا امسال

    @محمدوارث @راشداشرف @سیدزبیر @زبیرمرزا
  12. تلمیذ

    اس سال یا امسال

    اردو محفل جہاں اردو کو ترویج دینے میں ایک عظیم کام سرانجام دے رہی ہےوہاں یہ ہم جیسے کم علموں کے لئے سیکھنے کی ایک جگہ بھی ہے۔ میں نے اردو نثر پڑھتے ہوئے کئی مقامات پر 'اس سال' کی جگہ پر 'امسال' اور 'اس شب' کی بجائے 'امشب' (دونوں جگہ الف کے نیچے زیر) لکھا ہوادیکھا ہے۔ میں روانی میں پڑھ تو گیا...
  13. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

    لیکن خرم صاحب، یہ تصویر جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے اس میں تو آپ نظرنہیں آرہے ہیں۔ آپ کو تو ہم بھی پہچانتے ہیں، دیگر تصاویر میں تو آپ موجود ہیں اور سب سے نمایاں ہیں، یعنی سفید سوٹ پہنے ہوئے۔
  14. تلمیذ

    وحدت الوجود

    یہ بات اس اقتباس کا حاصل ہے۔ اور تمام مباحث میں اسے ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔
  15. تلمیذ

    آج کی تصویر۔۔۔ ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محمد علی جناح،لیاقت علی خاں اور حفیظ جالندھری

    سیگریٹ کے ساتھ حضرت کے ازار بند پر بھی توجہ دی جانی چاہئے تھی:)
  16. تلمیذ

    ٹیلی پیتھی کیا ہے - از فیصل عظیم فیصل

    یہ تو زبردست معلومات دی ہیں سرکار۔ جبھی میں کہوں کہ حضرت کو ان علوم پر ید طولیٰ کیسے حاصل ہوا۔ یہ تو چھپے رستم نکلے۔ اب تو حد ادب لازمی ہو گئی صاحب۔
  17. تلمیذ

    مدیر و بانی نیرنگ خیال حکیم محمد یوسف کا خاکہ

    بے حد شکریہ جناب۔ر سید بذریعہ ای میل ارسال کردی تھی۔ جزاک اللہ!!
  18. تلمیذ

    اسلامی خطاطی کے نقوش

    بلا شبہ عالیشان، جناب چیمہ صاحب۔ میری طرف سے بھی اپنے ترک دوست کی خدمت میں ہدیۂ ستائش پیش کریں۔ میں انگریزی کے اس آرائشی خط کا شیدائی ہوں اور اس عاجز (جب آتش جوان تھا تو) نے اس کی کچھ مشق بھی کی تھی۔ Ancient English کا یہ رسم الخط گو اب معدوم ہو چلا ہے لیکن پھر بھی جہاں کہیں نظر آ جاتا ہے،...
  19. تلمیذ

    اسلامی خطاطی کے نقوش

    واقعی بہت اچھا بلاگ ہے، افسر خان صاحب۔ لیکن براہ کرم اس کو متعلقہ زمرے میں پوسٹ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب اس کو دیکھ کر کما حقہ مستفید ہو سکیں۔ شمشاد صاحب یا قیصرانی صاحب اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
  20. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد اور اردو بلاگر

    نجیب صاحب، آپ نے نہایت عمدہ انداز میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد کا ذکر کیا ہے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ لیکن ہر فوٹوگرافر کی طرح حاضرین کے اسمائے گرامی لکھنے کی طرف آپ کا خیال نہیں گیا ہے۔ کسی ایک تصویر کے نیچے نام لکھ دینے سے ناظرین کے ساتھ ان کا تعارف ہو جاتا۔ خیر یہ بھی بڑی بات ہے...
Top