نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    اردو بلاگر کانفرنس میں شرکت پر

    واقعی ۔ حالانکہ لاہور میں رہنے والی خواتین بآسانی ایسا کر سکتی تھیں۔
  2. تلمیذ

    جناب نبیل کے لئے اردو بلاگر کانفرنس کی طرف سے ایوارڈ

    بالکل، اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ یہ کام اردو محفل کے چند بے لوث اراکین کی محنت و خلوص سے ممکن ہوسکا لیکن بھائی، یہ کام تو وہاں شامل اردو محفل کے اراکین کا کام تھا کہ وہ منتظمین کو اردو محفل کا خصوصی ذکرکرنے کے لئے کہتے۔
  3. تلمیذ

    اردو بلاگر کانفرنس میں شرکت پر

    بہت شکریہ فخر نوید، تصاویر شریک محفل کرنے کا۔ لیکن پھر وہی دشواری ،کہ نام نہیں ہیں۔ دو تین صورتیں تو پہچان لی ہیں لیکن اب کوئی کہاں تک اندازے لگائے۔
  4. تلمیذ

    حسن نثار کا عشق رسول صلعم :ایک خوبصورت کلام

    یہ دل کو چھو لینے والی ایک بہت ہی خوبصورت نعت ہے۔ میں اسے پہلی مرتبہ اپنے محلے کی مسجد میں ایک محفل میں سن کر انتہائی متاثر ہوا تھا۔ اس وقت اس کے شاعر کےبارے میں معلوم نہ تھا۔ لیکن جب پتہ چلا کہ یہ حسن نثار کا کلام ہے تو بہت حیرت اور مسرت ہوئی اور بےاختیار ان کے لئے دل سے دعا نکلی۔ یہ عقیدت جس...
  5. تلمیذ

    اے سی جے اے کے زیر اہتمام لاہور میں دو روزہ اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد

    ہماری طرف سے نبیل صاحب کو بے حد مبارک باد۔ وہ یقینااس سند کے یقینآ مستحق ہیں۔ نجیب صاحب، اس بارے میں مطلع کرنے لئے شکریہ۔ آپ کی طرف سے تفصیلی روئداد اور ےتصاویر کا انتظار رہے گا،
  6. تلمیذ

    کیا کمپیوٹر خطاطوں کا نام و نشان مٹادیں گے؟

    یہی تو بکھیڑا ہے، مشین کسی صورت بھی وہ کچھ پیدا نہیں کرسکتی جوانسانی ذہن کی پرواز کے ثمرات، ان فن پاروں کی صورت میں خود اس کے ہاتھوں کو استعمال میں لا کر تخلیق کئے جا سکتے ہیں۔
  7. تلمیذ

    کیا کمپیوٹر خطاطوں کا نام و نشان مٹادیں گے؟

    کلی طور پر متفق، بٹ جی۔ جدید سائنس کے کرشموں، کمپیوٹر گرافکس، اور فونٹ سازی میں کی گئی تحقیق اورجدتوں کو تسلیم کرتے ہوئے میں یہ کہے بغیرنہیں کہہ سکتا کہ انسانی ہاتھوں کے کمال کاکبھی کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتااور جب تک انسان ہےیہ فنون لطیفہ زندہ رہیں گے۔ اس سلسلے میں اسی اردو محفل کے صفحات پر...
  8. تلمیذ

    کیا کمپیوٹر خطاطوں کا نام و نشان مٹادیں گے؟

    بٹ جی، یہ کہانی تو کچھ اپنے یہاں کے خطاطوں کے ساتھ ملتی جلتی ہے۔ فنی لحاط سے تو ہو سکتا ہے، وہ عالم اسلام کے کلاکاروں کے ساتھ ہی کھڑے ہوں تاہم مادی (مالی) لحاظ سے تو ان کا مستقبل بھی ویاس ہی مخدوش ہے۔
  9. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

    بھائی یہ محنت کا کام ہے اور جو یہ کام کرے گا ہم سب کی دعائیں پائے گا۔ یہ بات آئندہ تصاویر پوسٹ کرنے والے اپنےذہن میں رکھ سکتے ہیںؕ
  10. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

    ساجد صاحب، اللہ تعالے آپ کو صحت وکاملہ عاجلہ سے نوازے۔ براہ مہربانی اپنا خصوص خیال رکھیں اور اپنی صحت کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رسک نہ لیں، سرکار۔ میں لائیو اسٹریم کے ذریعے تقریب کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن صرف پندرہ منٹ کی نشریات ہی سن سکا۔ دیکھنے میں کافی رکاوٹ تھی لیکن پھر بھی خوش قسمتی...
  11. تلمیذ

    جون ایلیا خارجی - جون ایلیا

    بہت خوب تلاش اور شراکت ہے حسان خان جی۔ جزاک اللہ۔ جون ایلیا کی تمام باتیں اپنی جگہ، لیکن چونکہ میں اپنی جوانی کا بیشتر حصہ مسقط میں گزار چکا ہوں، اس لئے اپنے مشاہدے کے پیش نظر ان کی ایک بات سے مجھے اختلاف کرنا ہے کہ جیسا کہ انہوں نے بیان کیا ہے کہ شراب وہاں پر کھلے بندوں دستیاب ہے۔ میرے خیال...
  12. تلمیذ

    اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

    زبردست، میں انتظار ہی کررہا تھا کہ کون اس تقریب کی رپورٹ اور تصاویر سب سے پہلے پوسٹ کرتا ہے۔اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی آپ سب سے بازی لے گئے۔ شراکت کے لئے شکریہ۔جزاک اللہ!!
  13. تلمیذ

    آج کی تصویر۔۔۔ ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محمد علی جناح،لیاقت علی خاں اور حفیظ جالندھری

    یہ نادر تصویر واقعی پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔ شراکت کا شکریہ، اصلاحی صاحب۔
  14. تلمیذ

    اُردو بلاگرز کانفرنس

    سننے پر ہی گذارہ ہے، دیکھنا تو ممکن نہیں ہے کیونکہ لائیو اسٹریم کی کوالٹی بہت خراب ہے۔ اور تسلسل بالکل نہیں ہے۔ بہت رکاوٹ اور ارتعاش ہے۔
  15. تلمیذ

    اُردو بلاگرز کانفرنس

    آواز اب کچھ بہتر ہے۔ شکریہ
  16. تلمیذ

    جسٹس ایم آر کیانی ؛ لسان پاکستان

    سید زبیر نے کہا ہے: میرا خیال ہے نیب کے موجودہ چئیرمین فصیح بخاری سابقہ نیول چیف ہیں۔ کم علمی کےباعث غلطی کی معافی محترم۔ میں انہیں آج تک ایک سابق جسٹس ہی سمجھتا رہا۔ (پھر تو ان سے عدلیہ کے بارے میں ہر قسم کے بیان کی توقع کی جا سکتی ہے۔):)
  17. تلمیذ

    دیہات کے روایتی ذرائع آمد و رفت

    تصاویر کا معیار بہت اچھا ہے، بٹ جی۔۔ لیکن آپ کی توجہ زیادہ تر 'کھوتا ریہڑیوں" پر ہی مذکور رہی ہے حالانکہ ا س موصوع کے تحت چنگ چی، موٹرسائیکل اور سائیکل، گدھا اور گھوڑا بھی آ سکتے تھے جو کہ دیہات کی مقبول سواریاں ہیں۔ (یا ہو سکتا ہے آپ نے تصاویر لے رکھی ہوں اور عنقریب پوسٹ کرنےوالے ہوںؕ)
  18. تلمیذ

    جسٹس ایم آر کیانی ؛ لسان پاکستان

    ملاحظہ کریں: نیب کے موجودہ چئیر مین کا تازہ ترین بیان کہ عدلیہ پاکستان کا بد عنوان ترین ادارہ ہے، حالانکہ وہ خود ایک ریٹائرڈ جسٹس ہیں۔ کیا حقیقت نگاری ہے!!
  19. تلمیذ

    جسٹس ایم آر کیانی ؛ لسان پاکستان

    بہت عمدہ انتخاب۔ جانے ایسے لوگ کہاں کھو گئے!:(
  20. تلمیذ

    ٹیلی پیتھی کیا ہے - از فیصل عظیم فیصل

    سو فیصدی متفق۔ فراز صاحب۔ جزاک اللہ!
Top