نتائج تلاش

  1. فاروق سرور خان

    KarachiOS

    کیا مزید نئے نئے ڈسٹرو بنا کر کوئی مالی فائیدہ بھی ممکن ہے یا بس ایسے ہی دل پشاوری؟
  2. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    عموما میں نے یہ دیکھا ہے کہ لوگ اصل مقصد اور ٹاپک یعنی موضوع بھول کر ذاتیات تک محدود ہو جاتے ہیں۔ کیوں؟ اس لئے کہ اس موضوع پر عموماً‌ کہنے کے لئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتااور ذاتی عقائید قرآن سے میل نہیں کھاتے۔ جی میں مانتا ہوں کہ اظہار پسندیدگی ہمارے معاشرے کا ایک نازک معاملہ ہے ۔...
  3. فاروق سرور خان

    توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت

    یاد کیجئے، جب ہمارے رسول محترم سے بدسلوکی ہوئی، اور اس بدسلوکی کا جواب رحمت للعالمین نے خوش سلوکی سے دے کر اسوہ حسنہ کی ایک عظیم مثال قائم کی۔ ہم اسی رسول کی امت ہیں اور گندگی کے ڈھیر کو گندگی تو ضرور قرار دیں گے لیکن گندگی کی سطح پر نہیں اتریں گے۔
  4. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    آپ غور سے پڑھئے، آپ کی سوچ کا دائرہ اتنامحدود ہے کہ آپ کو خود اپنی بات کا بھی پتہ نہیں کہ کہہ کیا رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے موقف سے ہٹنا چاہتے ہیں تو ٹھیک۔ ہم مان لیتے ہیں کہ آپ نے کبھی ویلنٹائن ڈے پر افسوس کا اظہار ہی نہیں کیا۔ آپ کو لوگوں کے جذبہ پسندیدگی کے اظہار پر کوئی اعتراض‌نہیں۔ آپ کسی ایسے...
  5. فاروق سرور خان

    تھوڑے سے الفاظ۔

    سب سے پہلے انگریزی کے بارے میں یہ خیال بدلیں‌ کہ وہ بس ایک ہی زبان ہے۔ یہ تو ایک Glorious Mongrel' ہے ۔ جو کہ ہر زندہ زبان کے لئے درست ہے۔ The language that some Americans want to defend against foreign invasions is itself a multicultural smorgasbord of borrowed words اس لفظ کے کیا معنی...
  6. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    جذبہ پسندیدگی کے جس سمبل سے آپ کا اختلاف ہے ۔ وہ اب آپ سمجھ چکے ہیں۔ باقی یہ کہ آپ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں کج بحثی کرکے یا دانستہ نظر انداز کرکے۔ صنف مخالف کو رشتہ داری کے لئے پسند کرنا ہر مرد و عورت کا حق ہے۔ آپ لکھتے رہئے اس کی مخالفت میں۔ حالنکہ کہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی۔
  7. فاروق سرور خان

    تھوڑے سے الفاظ۔

    میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ اردو دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے۔
  8. فاروق سرور خان

    زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

    صاحبو۔ جو آرٹیکل پیش کیا گیا۔ اس میں ایک بنیادی مسئلہ ہے - وہ یہ کہ اس میں آیات کا ترجمہ جان بوجھ کر اپنی مرضی کے الفاظ سے کیا گیا ہے تاکہ اپنی بات میں وزن پیدا ہو۔ ان آیات سے نہ فردا فردا اور نہ ملا کر وہ معنی نہیں بنتے جو بنائے گئے ہیں۔ یہ لکھنے والے کی اپنی ذہنی اختراع ہے۔ ایک سے دو...
  9. فاروق سرور خان

    تھوڑے سے الفاظ۔

    خرم، بہت ہی شکریہ۔ زبان - اگر غور سے دیکھئے تو - بولی -- یا بولی جانے والی زبان کا نام ہے۔ کسی بھی زبان کے سائز کا اندازہ، صرف اور صرف اس کے بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد سے لگایا جاتا ہے۔ زبان بولے جانے کے بعد ہی لکھی جاتی ہے۔ زبان یقیناً‌ مذہب و ملت کی قید سے آزاد ہے۔ ذرا دیکھتے...
  10. فاروق سرور خان

    تھوڑے سے الفاظ۔

    دوست نے ان خیالات کا اظہار ایک دوسرے دھاگے میں کیا۔ بات اچھی ہے کہ کہی جانے والی بات جتنا ممکن ہو عام فہم ہو۔ یہ درست ہے کہ 1800 یا کم الفاظ سے اپنا مدعا بیان کیا جاسکتا ہے۔ یہ ذہن میں رکھئے کہ ہم دنیا سے کٹ‌کر نہیں رہ رہے ہیں۔ آج ہم اردو بولنے والوں کا ہمارا مقابلہ بھارت، چین، جاپان ،...
  11. فاروق سرور خان

    تھوڑے سے الفاظ۔

    آپ کی اجازت سے یہ تلخ حقیقت آپ کی نذر، 1987-88 میں جب میں نے اور خلیل احمد نے اردو نستعلیق کا پہلا پہل سوفٹ ویر صدف لکھا تو پہلے 6 ماہ میں ہی کوئی 250 سے زائید اخبار رسالہ اس پر چھپنے لگے۔ ہم دونوں‌نے ان الفاظ کی ایک ڈیٹا بیس بنانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ دو حرفی الفاظ - کا ، کی ، کے ، کو...
  12. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    سب سے پہلے تو آپ کے حد درجہ مخلصانہ جواب کا شکریہ۔ کیا میرا 'اختلاف ' بے وجہ ہے؟ بقول آپ کے، آپ تو صرف 'ویلنٹائین ڈے منانے ' پر تنقید کر رہے تھے، وہ بھی اس لئے کہ ہم کو پتہ ہی نہیں کہ ویلنٹانین کون تھا یا کون تھی۔ صاحب ؛ویلنٹائین کو بھیجیں کسی اور طرف۔ بغور دیکھیں، آپ 'ویلنٹائین ڈے منانے '...
  13. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    دوست موضوع خراب نہ ہوجائے اس لئے اس موضوع کا الگ دھاگہ کھول رہا ہوں۔
  14. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    اگر بھائی آپ مجھ سے مخاطب ہیں تو فرمائیے۔ بخوشی کوشش کروں گا کہ مترادف الفاظ استعمال کرکے تحریر کو عام فہم بناؤں ۔ ۔ آپ کی اجازت سے یہ تلخ حقیقت آپ کی نذر، گو کہ اس کا تعلق قطعاً اس دھاگہ سے نہیں‌ہے۔ 1987-88 میں جب میں نے اور خلیل احمد نے اردو نستعلیق کا پہلا پہل سوفٹ ویر صدف لکھا تو پہلے 6...
  15. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    ایم بلال صاحب ، آپ کی وکالت کا شکریہ فوتوٹیک کو ضرور ادا کرنا چاہئیے۔ آپ کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ عیسائی بالکل غلط اور مسلمان بالکل صحیح۔ ذرا غور سے دیکھئے، اللہ کی کتاب پر انسانوں کی کتب کا تڑکہ آج ہر فرقہ نے لگایا ہوا ہے۔ عیسائیوں سے بڑھ کر رسول اللہ کو پوجتا ہے اور احساس نہیں کرتا اور...
  16. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    فوٹو ٹیک 81 صاحب، اب تک تو میں اس کو کوئی ہلکا پھلکا مذاق سمجھ کر شامل ہوتا رہا اور چھیڑخانیاں کرتا رہے - لیکن آپ کا آرٹیکل پڑھ کر اندازہ ہوا کہ صاحب کہ نظریات شادی کے بارے میں‌مجروح ہیں۔ لگتا یہ ہے کہ آپ کو لکھنے کا شوق ہے لیکن بنا ریسرچ کئے اور بنا سوچے سمجھے لکھتے ہیں، صرف کہی اور سنی ہوئی...
  17. فاروق سرور خان

    بہت افسوس کے ساتھ (ویلنٹائن ڈے)

    نظریاتی کشمکش کو جنگ سے تبدیل کرنا وحشیوں اور جانوروں کا وطیرہ رہا ہے۔ اس لئے کہ وہ بول نہیں‌سکتے۔ انسان نظریات کی جنگ الفاظ سے لڑتے ہیں۔ نظریاتی فرق کا کیا یہ مطلب ہے کہ جینے کا حق چھین لیا جائے؟ جان ، مال اور عزت و سکون چھین لیا جائے؟
  18. فاروق سرور خان

    ویلنٹائن ڈے منانا چاہے یا نہیں

    تو اب تک یہ طے پایا کہ سینٹ ویلینٹائین شادی کا حق میں تھا جب کہ دوسرے سینٹ ہمیشہ کنوارہ رہنے کے حق میں ہوتے ہیں ، گویا اس شادی کے حق میں نعرہ بلند کرنے والے سینٹ کا ویلینٹائین ڈے ہر دن منانا جائز ہے اگر دونوں آپس میں شادی شدہ ہوں ۔ :) ؟؟؟ پھر 14 فروری کو کیوں ممانعت؟ :)
  19. فاروق سرور خان

    ویلنٹائن ڈے منانا چاہے یا نہیں

    کیا ویلنٹائن ڈے کی جگہ ہیر رانجھا دن، سسی پنوں دن یا ایسا ہی کوئی دن رکھ کر خوش ہو لینا جائز ہے یا ہمارے کلچر میں شادی ، بیاہ ، منگنی، کی خوشی منانا منع ہے؟ اگر غیر شادی شدہ ہو اور کوئی اپنی یا اپنے منگیتر کو بذریعہ میل کوئی تحفہ بھیج دے یا پھول بھیج دے کہ لمبی زندگی ساتھ گذارنی ہے تو کیا...
Top