لوڈ شیڈنگ کی شدت کی وجہ سے تحریر کا جواب ٹکڑوں ٹکڑوں میں دینا زیادہ مناسب رہے گا۔ مضمون کا کچھ ابتدائی حصہ پڑھا ہے اور فی الحال دو نکات پر تبصرہ کروں گا۔
1۔ موسموں پر کچھ حد تک قابو پانا ممکن ہے لیکن اس انداز میں نہیں جیسے لوگ افواہیں پھیلاتے ہیں۔ مثلاً بادلوں پر کیمیائی مادے چھڑک کر مصنوعی...
ارے نہیں بھائی۔ جارہانہ موڈ کہاں؟ کل ہارپ کے متعلق خاکسار بھائی کا سوال پڑھنے کے بعد پرانی یادیں تازہ کرنے یہاں چلا آیا تھا تو مجھے یاد آیا کہ زھرا علوی والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دوست نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ یہ آتش فشاں کے علاوہ شہابیہ بھی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ لکھ ڈالا تاکہ جس کو...
آتش فشانی سرگرمی کے علاوہ اس کی ایک اور ممکنہ وجہ کسی شہابیے کا ہوا میں جل کر تباہ ہونا بھی ہو سکتی ہے۔ جیسے 8 اکتوبر 2009ء کو انڈونیشیا کے ساحلی شہر بونے (Bone) کے قریب ہوا۔ اس دن وہاں ایک لگ بھگ 10 میٹر کا شہابیہ ہوا ہی میں جل کر تباہ ہو گیا جس سے تقریباً 50 کلوٹن ٹی۔این۔ٹی کے برابر توانائی کا...
آج کا سوال:
اگر نبیل بھائی کے حوالے کے فریم (frame of reference) میں ابھی تک صرف تین گھنٹے گزرے ہیں تو وہ زمین کے لحاظ سے کس رفتار سے سفر کر رہے ہیں؟ :mad3: :tongueout4:
نوٹ: حوالے کے فریم کو حلوے کا فریم پڑھنے سے اور اس نوٹ کو روپوں والا نوٹ سمجھنے سے گریز کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو...
لینکس ایک کرنل (kernel) ہے۔ کرنل کا کام (ہارڈ وئیر ڈرائیورز کے ذریعے) اطلاقیوں (Application Programs) کو کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر پرزہ جات استعمال کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔ کرنل اکیلا اکیلا ہمارے کسی کام کا نہیں ہوتا۔ ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم (Operating System) میں کرنل اور اطلاقیے دونوں شامل ہوتے...
مجھے تو جس حد تک سمجھ آتی ہے، اس کے مطابق کرنل بذاتِ خود کوئی کمانڈ لائن سافٹ وئیر نہیں ہے بلکہ اطلاقیوں (Application Programs) کو ہارڈ وئیر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ کمانڈ لائن انٹرفیس اور گرافیکل انٹرفیس ان اطلاقیوں کا حصہ ہوتے ہیں، کرنل کا نہیں۔ کرنل صرف ان اطلاقیوں اور کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر کے...
سلام ظالم دنیا!
اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر...
اگر کمانڈ لائن انٹرفیس چل رہا ہے لیکن آپ کو اس کے استعمال میں دشواری پیش آ رہی ہے تو شاید میں بیک اپ حاصل کرنے میں مدد کر سکوں۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جیسے آپ اس قسم کی صورتِ حال میں اصل کمپیوٹر پر لائیو سی ڈی چلا کر اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں، اسی طرح ورچول مشین میں لائیو سی ڈی امیج چلا...
کالم میں اٹھائے گئے کچھ نکات بڑے ہی دلچسپ ہیں۔
یہ خصوصیت سرے سے اہرام کی شکل کی ہے ہی نہیں بلکہ در حقیقت یہ سیسے (lead) کی اپنی خصوصیت ہے۔ سیسے کا آپ چاہے کرہ (sphere) بنائیں یا مکعب ڈبہ۔ وہ اندر والی چیز کو بیرونی تابکار اشعاع سے بچائے گا۔
چار ماہ کے اندر تو ویسے بھی ٹھیک ہو جاتے۔ :razz...
اگر اپنے سکرپٹ کو پیٹنٹ کروانے کا ارادہ ہے تو کم از کم مجھے فانٹ سازی میں استعمال ہونے والی اصطلاحات ہی سمجھا دیں تاکہ میں خود اس پر کام شروع کر سکوں۔ :mad3:
قرآن مجید میں پائی جانے والی نشانیاں ان لوگوں کے لیے ہیں جو ان پر غور و فکر کرتے ہیں۔ اگر کوئی غور و فکر ہی نہ کرے تو چاہے وہ مسلمان ہی ہو، ان رازوں کو نہیں پا سکتا۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مسلمانوں کو ان نشانیوں کو سمجھنے کے لیے غیر مسلموں کی تحقیق کے سہارے کی ضرورت پڑی، کیونکہ انہوں نے عرصہ دراز...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
انسانی تاریخ میں بہت سی ایسی اقوام گزری ہیں جن کے پاس کوئی بڑا ہی شان دار ہنر تھا لیکن کسی نہ کسی وجہ سے وہ اقوام تباہ ہو گئیں اور ان کے ہنر بھی ناپید ہو گئے جن میں بعد میں آنے والے انسان اس درجے کی مہارت حاصل نہ کر پائے۔ البتہ جو ہنر اس طرح ناپید نہیں ہوئے،...
میرے خیال میں ان کا مطلب "ہارڈوئیر کاپی" سے ہے جس کے مفت دستیاب ہونے سے متعلق کم از کم مجھے تو ان کی ویب سائٹ پر کوئی معلومات نہیں ملیں۔ صرف ڈاؤن لوڈ کے روابط ہی ملے ہیں۔