نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

    میں نے آپ کی طرف سے جذباتیت کے الزام کی وجہ سمجھنے کے لیے اس گفتگو کو شروع سے آخر تک دوبارہ پڑھا۔ اور آپ کے جذباتیت کے پہلے الزام سے پہلے تک مجھے کوئی بھی ایسی وجہ نظر نہیں آئی جس کی بنیاد پر کوئی عام انسان میرے جواب کو جذباتی کہے گا۔ آپ نے پہلے کچھ ایسے دعوے کیے تھے جو صاف معلوم ہوتا تھا کہ...
  2. محمد سعد

    کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

    اگرچہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا لیکن پھر بھی چونکہ آپ کی اس حالیہ گفتگو کے کچھ حصوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ کو کچھ بنیادی تصورات میں ہی غلط فہمیاں ہیں تو میں بنیادی باتوں سے شروع کرتا ہوں۔ لینکس اور ونڈوز دو یکسر مختلف نظام ہیں۔ ایک کے لیے کمپائل کیا گیا پروگرام دوسرے پر کبھی بھی براہِ...
  3. محمد سعد

    کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

    یہ جذباتیت نہیں ہے بلکہ غلط معلومات پھیلانے والوں سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کی طرف سے آپ کے بے بنیاد دعووں کا جواب ہے۔
  4. محمد سعد

    کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

    اب سے پہلے تو آپ یہ غلط فہمی اپنے ذہن سے نکال لیں کہ سہ جہتی کھیل ڈائریکٹ ایکس کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کھیل موجود ہیں جو کہ اوپن جی ایل کی لائیبریری کا استعمال کرتے ہیں۔ اور لینکس کے لیے تو درجنوں بہترین سہ جہتی کھیل دستیاب ہیں جن میں سے بیشتر آزاد سافٹ وئیر ہیں اور یہ سب کے سب...
  5. محمد سعد

    مقناطیسی طوفانوں کیلیے ناسا کےمش

    کیا میرے تبصرے کا جواب دینے سے پہلے آپ نے اسے غور سے پڑھا بھی ہے؟ میں نے یہ کہا ہے کہ جن چیزوں کی قیصرانی صاحب نے بات کی ہے، وہ آرورا کی اقسام نہیں ہیں۔ آرورا اس قسم کی چیز ہوتی ہے۔ جبکہ سورچ اور چاند کے گرد جو اس قسم کے دائرے بنتے ہیں، وہ اور چیز ہیں۔ آرورا شمسی طوفانوں کے باعث بنتے...
  6. محمد سعد

    ! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

    زمین کے اندر چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل جیسے ہی شروع ہوتا ہے، یہ برقی مقناطیسی امواج خارج ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، کہ ان کی رفتار روشنی کے برابر ہوتی ہے، چنانچہ ان کو اوپر پہنچنے میں کوئی خاص وقت نہیں لگتا۔ جبکہ زمین کی گہرائیوں (اور یہ گہرائیاں کوئی چھوٹی موٹی گہرائیاں...
  7. محمد سعد

    مقناطیسی طوفانوں کیلیے ناسا کےمش

    اس سے مجھے ایک تصویر یاد آ گئی جو کہ کافی عرصہ پہلے دیکھی تھی۔ خلا سے زمین کی لی گئی تصویر تھی جس میں آرورا قطبِ شمالی کے گرد ایک دائرے یا "تاج" کی صورت میں نظر آ رہے تھے۔
  8. محمد سعد

    مقناطیسی طوفانوں کیلیے ناسا کےمش

    السلام علیکم۔ یہ آرورا کی قسم نہیں۔ اس کا تعلق ہوا میں موجود نمی یا دیگر انتہائی چھوٹے ذرات سے منتشر ہونے والی روشنی سے ہے۔ اگر آپ کو تفصیلات سے دلچسپی ہو تو آپ یہاں پر دیکھ سکتے ہیں۔ http://www.atoptics.co.uk
  9. محمد سعد

    ! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

    جتنی تفصیل آپ نے بتائی ہے، اس سے تو یہ علامات کسی آتش فشانی سرگرمی کی معلوم ہوتی ہیں۔
  10. محمد سعد

    ! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

    السلام علیکم۔ مجھے انتہائی افسوس ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ فضولیات پر تو ہماری معلومات کا کوئی جواب ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی علمی موضوع پر بحث ہو تو ایسا لگتا ہے کہ یہاں پر کسی نے میٹرک تک پاس نہیں کیا۔ وہی مضامین جنہیں ہم نمبر حاصل کرنے کے لیے "دل لگا کر" یاد کرتے ہیں، انہی کے متعلق ایسی...
  11. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    ناسا کی پریس ریلیز ناسا نے زیریں سرخ طول موج (Infrared Wavelength) میں سینٹار راکٹ بوسٹر کے تصادم کے اثرات کی کچھ تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصویر راکٹ بوسٹر کے ٹکرانے کے پندرہ سیکنڈ بعد اس کے 600 کلومیٹر پیچھے موجود LCROSS خلائی جہاز نے لی جس میں تصادم سے اڑنے والے ملبے کا تقریباً 6 سے 8...
  12. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    یہ لو جنابِ آلو! بڑی تصویر کو بھی دیکھ کر دل خوش کر لو۔ اگرچہ کوئی فرق نظر نہیں آنے والا (سوائے حجم کے)۔ JPEG ساخت میں۔ http://spaceweather.com/swpod2009/11oct09/Palomar_ao_bouchez1jpg.jpg PNG ساخت میں۔ http://spaceweather.com/swpod2009/11oct09/Palomar_ao_bouchez1.png
  13. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    کسی غیر متوقع دریافت کا امکان تصادم کے بعد ابتدائی طور پر بہت سے لوگوں میں مایوسی دکھائی دی کیونکہ تصادم کے نتیجے میں کوئی بھی ملبہ گڑھے سے باہر نکلتا نظر نہیں آیا تھا۔ مثال کے طور پر Palomar رصد گاہ کی 200 انچ کی دوربین سے Centaur بوسٹر راکٹ کے تصادم کے 15 سیکنڈ بعد ہی کی یہ تصویر دیکھیں۔...
  14. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    اچھے بچے دوسروں کا مذاق نہیں اڑایا کرتے۔ :shameonyou: کبھی کبھار بڑی زبردست قسم کی بیستی ہو جایا کرتی ہے۔ اتنی جلدی بھول گئے؟ :tongueout4:
  15. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    دو دن بعد السلام علیکم۔ موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ تصادم کا مرحلہ پرسوں بروز جمعہ، پاکستان کے موجودہ معیاری وقت (GMT+6:00) کے مطابق تقریباً ساڑھے پانچ بجے، یعنی عصر کی نماز سے کچھ دیر قبل، کامیابی کے ساتھ طے ہو گیا ہے۔ اگرچہ Centaur بوسٹر راکٹ کے تصادم کے نتیجے میں اس درجے کا روشن جھماکہ یا...
  16. محمد سعد

    اردو ناشر اوبنتو لینکس پر

    السلام علیکم۔ یہ اردو ناشر کیا بلا ہے؟ اور اس میں کون سی ایسی خاص بات ہے کہ جس کے باعث اسے عام یونیکوڈ+اردو رسم الخط (فانٹ) والے طریقے پر فوقیت حاصل ہے؟ اور کیا یہ مفت کا مال ہے یا پیسے لگتے ہیں؟ :nerd:
  17. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    یہاں پر کچھ ایسے نام بھی نظر آ رہے ہیں جو کہ عام طور پر سائنس کے حصے میں دیکھنے کو نہیں ملتے۔ غالباً "خود کش حملے" کا لفظ دیکھ کر اس طرف آئے ہیں۔ :chal:
  18. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    بھائی وہ ہمارے چاچے مامے تو لگتے نہیں کہ ہمارے مسائل کی پروا کریں گے۔ اپنے مسائل حل کرنا سب سے پہلے ہماری ہی ذمہ داری ہے۔ اور پھر تحقیقی کاموں کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ دیگر مسائل کا مطلب یہ نہیں کہ تحقیق کو مکمل طور پر چھوڑ دیا جائے۔ دونوں طرح کے کام ساتھ ساتھ جاری رکھنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ...
  19. محمد سعد

    چاند پر lcross کا خود کش حملہ

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ السلام علیکم۔ آج کی باسی خبر! جمعہ، 9 اکتوبر 2009ء کو عالمی وقت (UT) کے مطابق دن کے ساڑھے گیارہ بجے (11:30) اور پاکستان کے موجودہ "معیاری" وقت (UT+6:00) کے مطابق ساڑھے پانچ بجے (عصر کی نماز سےکچھ دیر قبل) ناسا کا LCROSS خلائی جہاز چاند کے قطبِ جنوبی کے قریب ایک گہرے...
  20. محمد سعد

    مشترکہ لے آوٹ انجن:حرف باز HarfBuzz

    اچھا! اب سمجھ آئی۔۔۔ :blushing: یعنی حرف باز موجود تو پہلے سے تھا اور اب اسے الگ کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر لائیبریریاں بھی اس کا استعمال کر سکیں۔ (میں درست سمجھا نا؟) سورس کوڈ کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ نسخہ نمبر 1.13 سے ہی Pango میں حرف باز کو شامل کر دیا گیا تھا۔ یہ نسخہ اپریل 2006 میں جاری کیا...
Top