نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    لیپ ٹاپ کونسا لوں

    بھائی ہم پاکستانی لوگ غریب لوگ ہیں نئے کمپیوٹر پر ڈھائی تین لاکھ روپےخرچ نہیں کرسکتے!
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    برائے اصلاح و رہنمائی

    ہماری صلاح دوسرے مصرع کو کچھ تبدیل کیجیے جیسے آج طیبہ میں ہے ہوا مخصوص گرچہ ہمارے مصرع میں معنی بدل گئے ہیں، لیکن یہ صرف آپ کو متبادل مصرع سوچنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ پہلا مصرع بحر میں نہیں۔ دوسرے کو یوں کردیجیے میرا ہر شعر ہوگیا مخصوص پہلے مصرع کو یوں کردیجیے در کبھی چومنا کبھی چوکھٹ
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    لیپ ٹاپ کونسا لوں

    تیس بتیس ہزار میں اچھا 5th جنریشن I5 آٹھ جی بی ریم کے ساتھ مل سکتا ہے یوزڈ۔
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    اجزائے ترکیبی اور گھوٹنے کی ترکیب کا بیان بھی ہوجائے لگے ہاتھوں!!!
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل برائے اصلاح :: عشق ہو جائے تو پھر ہوش کہاں رہتا ہے

    ریحان احمد ریحانؔ کی غزل پر اویس رضا استادِ محترم کا شکریہ ادا کررہے ہیں ۔ استادِ محترم کا شک تب تو بجا ہے۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    کسیری حلوہ بنانے کی ترکیب

    واہ ظہیر بھائی۔ کیا بات یاد دلائی ہے آپ نے۔ بچپن میں یہی کسیری حلوہ ہماری دادی اماں بنایا کرتی تھیں۔ سردیاں شروع ہوتے ہی اباجان سے فرمائش کرکے سارے لوازمات منگواتیں۔ پھر حلوے کی تیاری شروع ہوتی۔ کئی دن لگ جاتے۔ صدولے کا اسکامچہ تو دادی اماں نے شاید اسی کام کے لیے رکھ چھوڑا تھا۔ مجال ہے جو اماں...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    نصیر الدین نصیر مجھ پہ محشر میں نصیر ان کی نظر پڑ ہی گئی

    اردو محفل میں خوش آمدید جناب۔ نعت میں غلطیوں کی نشاندھی فرمادیجیے، تاکہ اصل متن میں بھی انہیں درست کرلیا جائے
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    شکیب بھائی ہفتہ کے دن لاگ ان ہوئے تھے محفل میں
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    استادِ محترم اعجاز صاحب اور ظہیر بھائی کے شکرئیے کے ساتھ اصلاح شدہ ورژن ملاحظہ فرمائیے! ابھی اس دوستی کو چند ہی لمحات گزرے تھے مگر یہ قیمتی لمحے کئی برسوں سے لمبے تھے یہ سچی دوستی بھی دوستو ! کیا قیمتی شَے ہے یہ ایسا گیت ہے جس کی بہت مخمور سی لَے ہے ذرا سی دیر میں ایسے وہ گہرے دوست بن بیٹھے...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    شکریہ رانا بھائی! بس اب دو ہی قسطیں رہ گئی ہیں اس کے بعد۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک مکمل

    باب ہجدھم: شیر خان کا حملہ ابھی اس دوستی کو چند ہی لمحات گزرے تھے مگر یہ قیمتی لمحے کئی برسوں سے لمبے تھے یہ سچی دوستی بھی دوستو ! کیا قیمتی شَے ہے یہ ایسا گیت ہے جس کی بہت مخمور سی لَے ہے ذرا سی دیر میں ایسے وہ گہرے دوست بن بیٹھے لگا ایسے کہ مدت سے وہ سارے دوست ہوں جیسے ہوئے باتوں میں ایسے...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک مکمل

    باب ہفدہم: ویرانے کے ساتھی وہاں سے بھاگ کر وہ ایک ویرانے میں آپہنچا عجب وحشت سی طاری تھی عجب ویران منظر تھا پہنچ کر اس جگہ کچھ دیر کو سستا لیا ا ُس نے بہت ہی تھک چکا تھا وہ، ٹھکانا پالیا اُس نے اسی ویران جنگل میں، یہیں کچھ گِدھ بھی رہتے تھے یہ مسکن تھا چڑیلوں کا جسے اپنا یہ کہتے تھے...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک مکمل

    باب شانزدہم: رہائی اندھیری رات تھی، ماحول پر چھایا تھا سنّا ٹا دبے پاؤں چلے دونوں وہاں، پہنے ہوئے ڈھاٹا گھنے جنگل کے بیچوں بیچ یہ ویران مندِر تھا برس بیتے نہ آیا تھا کسی انسان کا سایا شکستہ تھے درو دیوار، گویا اِک کھنڈر تھا یہ اور اب عرصے سے اِن شیطاں صفت روحوں کا گھر تھا یہ وہاں بھالو...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک مکمل

    باب پانزدہم : مشورہ اسی اثنا میں اِک کّوا کہیں سے اُڑ کر آپہنچا یہ اُن کی خوش نصیبی تھی کہ وہ اچھی خبر لایا کہا اُس نے، تمہارے موگلی کو میں نے دیکھا ہے وہی جو بھیڑیوں کے ساتھ اسی جنگل میں رہتا ہے اُسے اُن بندروں نے اپنے چُنگل میں پھنسایا ہے جنھوں نے پاس اِک مندر میں اپنا گھر بنایا ہے تڑپ کر...
Top