نتائج تلاش

  1. زرقا مفتی

    پائلٹ کا جواب

    جنگ بہت بُرا عمل ہے ۔ یہ بے مقصد جنگ بند ہونی چاہیئے۔ جنگ میں پہل کس نے کی ؟؟؟ زیادہ بڑا قصوروار کون ہے ؟؟؟ جب جنگ ہوتی ہے تو گولی یا بم صرف قصوروار کی جان نہیں لیتے ۔ فوج نے بھی شیلنگ کسی اطلإع پر کی ہوگی ۔ فوج سے متعلقہ افراد اس طریقِ کار سے واقف ہونگے۔ کاروائی کا حُکم ملنے پر جہاز اُڑانے...
  2. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    ہجرت کرکے پاکستان آنے والے اگر لاہور میں آباد ہوئے تو اُن کی لاہور میں پیدا ہونے والی اولاد پنجابی ہی کہلائے گی اُسے پنجاب کا ہی ڈومیسائل ملے گا۔ اگر کراچی یا حیدرآباد میں آباد ہوئے تو اُنکی نسل کو سندھ کا ڈومیسا ئل ملے گا ۔ اب جن کے آبا ء عرب ، افغانستان یا ایران سے آئے تھے اُن کی قومیت عرب...
  3. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    پنجاب میں مہاجروں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔ میرے خیال میں وہ لوگ جو ہجرت کر کے پاکستان آئے سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی ایک خام خیالی ہے کہ دوسرے صوبوں کی آمدن پنجاب سے زیادہ ہے ۔ کسی بھی ملک میں دفإ ع کا محکمہ صوبوں کے زیرِ انتظام نہیں ہوتا
  4. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    بجا فرمایا آپ نے بالکل اسی طرح قادری صاحب بھی غیر متنازعہ نہیں ہیں نہ ہی اُن کے فرمان مقدس ہیں
  5. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    آج دیکھا کہ قادری صاحب کے کسی معتقد نے بارہ صفحات کی وضاحت ارسال کی ہے۔ قادری صاحب نے ایل ایل بی کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کیا تھا۔ پھر وہ قانون کی تعلیم دیتے رہے پھر اچانک یونیورسٹی سے نکال دیئے گئے یا اُنہوں نے خود ہی نوکری چھوڑ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک ماہرِ قانون ایسا خواب ایک محفل سجا...
  6. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    خواب ایک محفل سجا کر بیان کیا گیا تھا۔ پھر اس کی ویڈیو بنا کر مارکیٹ میں پھیلائی گئی ۔ ویڈیو کے مرکزی کردار کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو مارکیٹ سے ویڈیو واپس اُٹھا لی گئی۔ مقصد کیا تھا ؟ ظاہر ہے سادہ لوح عوام سے چندہ اکٹھا کرنا
  7. زرقا مفتی

    پائلٹ کا جواب

    بہت افسوس ناک سانحہ تھا مگر علاقے کے ذمہ دار افراد کو سپریم کورٹ میں خط لکھنا چاہیئے تاکہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو سکیں
  8. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    ایم کیو ایم پنجاب کے خواب نہ ہی دیکھے تو بہتر ہے ہمیں بھتہ کلچر نہیں چاہیئے
  9. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    ظرف کے آئینے میں اپنا ہی عکس نظر آتا ہے
  10. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    نئے صوبے تو تب بنیں گے نا جب قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی حمایت کریں گے اور پھر پنجاب اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی منظوری دیں گے فی الحال تو یہ الیکشن سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں
  11. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    کسی بھی ملک کے وسائل آبادی کے لحاظ سے ہی تقسیم ہوتے ہیں رقبے کے یا صوبوں کی تعداد کے حساب سے نہیں پاکستان میں پنجابی کل آبادی کا پینتالیس فیصد ہیں اسی حساب سے وہ ملک کی آمدن اور ٹیکس میں حصہ ڈالتے ہیں اور اسی حساب سے وسائل کی تقسیم میں حصہ دار ہیں۔ پنجابی پینتالیس فیصد پشتون ساڑھے پندرہ فیصد...
  12. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    آپ لاجواب ہو گئے اور آپ نے تسلیم کر لیا ہمارے لئے کافی ہے ۔
  13. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    جب قادری صاحب کے معتقدین لاجواب ہو جاتے ہیں تو انتہائی سنجیدہ مراسلے کو بھی پُر مزاح کی ریٹنگ دے دیتے ہیں۔ مگر ایسا کرنے سے نہ تو حقیقت بدلتی ہے اور نہ ہی قادری صاحب غیر متنازعہ شخصیت قرار پاتے ہیں
  14. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    نئے صوبے بنانے کا فائدہ صرف کُچھ سیاسی خاندانوں کو ہو گا کہ اُن کے سرکردہ افراد کو وزارتِ اعلیٰ، گورنرشپ، وزارت یا مشاورت جیسے عہدوں پر متمکن ہونے کا اور حکومتی خزانے لوٹنے کا موقع ملے گا
  15. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    اول تو یہ کہ میں ایک خاتون ہوں دوم یہ کہ میں نے کہیں سے جملے نہیں اُٹھائے قادری صاحب کی زبانی سُنے ویڈیو کا لنک یہ ہے اور یہ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے اگر نہ چلے تو ڈیلی موشن پر جا کر دیکھ لیجیے تضاد تو میں نے پہلے ہی ظاہر کر دیا۔ کہ پاکستان میں اُنہوں نے کہا میرا موقف یہ ہے کہ توہین رسالت کا مجرم...
  16. زرقا مفتی

    پنجاب میں نئے صوبے

    پنجاب کو تقسیم کرنے سے تو بہتر ہے کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام بحال کر دیا جائے اور ہر شہر کو آبادی کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز مہیا کئے جائیں۔ مزید صوبے بنانے کا مطلب ہے ہر صوبے کے چالیس پچاس وزیر ان کے محکموں کی افسر شاہی۔ ہرنئے صوبے کے فنڈ تو وزیر مشیر اور افسر شاہی پر ہی خرچ ہو جائیں گے عوام کو...
  17. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    نظامی صاحب لنک کے لئے شکریہ ۔ معذرت کے ساتھ یہ بھی ایڈٹ شدہ ہے آپ کے دیئے گئے لنک میں قادری صاحب نے فرمایا کہ اُن کا تعلق حنفی مسلک سے ہے جس کے مطابق کسی غیر مسلم کو توہین رسالت پر موت کی سزا نہیں دی جا سکتی اب آپ یہ لنک دیکھئے جس میں فرماتے ہیں کہ اُن کا موقف یہ تھا کہ توہینِ رسالت کا مرتکب...
  18. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    قادری صاحب کا توہین رسالت کے موقف پر پاکستان میں یہ کہنا کہ شاتم رسول کا تعلق چاہے جس مذہب سے ہو اُس کی سزا موت ہے اور مغربی میڈیا کے سامنے کہنا غیر مسلم کو توہینِ رسالت کی سزا نہیں دی جا سکتی قانون ناقص ہے پاکستان میں کہنا قانون میں نے بنوایا ہے بیرونِ ملک کہنا قانون میں بہت سے سقم ہیں 62۔ 63...
  19. زرقا مفتی

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    فواد صاحب کی تشریف آوری ظاہر کرتی ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے
  20. زرقا مفتی

    باسمت، باہمت خادم اعلیٰ

    کیا ہی اچھا ہو اگرمحفل کے ممبران چھوٹے موٹے اختلافات پرائیویٹ گفتگو میں نمٹا لیا کریں
Top