محفل پر صائمہ شاہ سے غائبانہ تعارف کافی رہا، ان کی بارعب شخصیت ہو، ان کے جھاڑ دینے کی عادت ہو، یا ان کی شاعرانہ پسندیدگی، ان کا ادبی معیار ہمیشہ اتنا بلند رہا کہ ان سے ایک غائبانہ سا خوف وابستہ رہا۔ ویسے بھی ان کی آمد ان دھاگوں پر ہوتی تھی (شاعری) جہاں میں آنکھیں بند اور قدم تیز کر کے نکل جاتا...