نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    پنجابی زبان

    کِنی سُچل پنجابی لکھی اے جناب نے !! ایہنوں رواں رکھو ۔ ۔ ۔ جیب ---- بوہجا ۔ کھِیسہ ایہو جے ---- ایخو جیہی
  2. تلمیذ

    پنجابی زبان

    آپ کو اپنی توجہ منجُملہ طور پر پنجابی پر ہی مرکوز رکھنی چاہئے اور اسی میں ہی رفتہ رفتہ ان سارے لہجوں کا تجربہ آپ کو ہوتا جائے گا۔
  3. تلمیذ

    پنجابی زبان

    ظہور صاحب! بڑی مسرت ہوئی کہ آپ پنجابی سیکھنے اور بولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں بالکل یہی شوق مُجھے سندھی کے بارے میں ہے۔ آپ کے لئے یہ کام کچھ اتنا دشوار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان دونوں زبانوں کی جڑیں آپس میں مِلتی ہیں۔ کسی زبان میں روانی حاصل کرنے کی خاطر تحریر و تقریر دونوں کی مشق ضروری ہوتی...
  4. تلمیذ

    گُوگل کی جانب سے وِکی پیڈیا کا رقیب آن لائن انسائیکلوپیڈیا

    استعمال کنندگان کی صوابدید سے قابلِ تدوین وِکی پیڈیا کے مقابلے میں گُوگل نے بھی ایک انسائیکلو پیڈیا متعارف کروا دیا ہے۔ پُوری خبر پڑھنےکے لئے درجِ ذیل ربط ملاحظہ کریں: http://news.zdnet.com/2100-9588_22-6222872.html
  5. تلمیذ

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    واہ واہ وارث صاحب کس قلندر ہستی کے شعر پوسٹ کٕے ہیں آپ نے !! استفہامیہ انداز میں کس پائے کی باتیں ہیں اس غزل میں ۔۔۔ جزاک اللہ اور شکریہ بھی۔
  6. تلمیذ

    ::: ایک تجویز :::

    نستعلیق میں تحریر بلا شُبہ بہترین صوری محاسن کی حامل ہے اور پڑھنے کے دوران قاری کے لئے ایک خُوشگوار احساس پیدا کرتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں محفل میں اس کو استعمال کرنے سے معذوری کا باعث یقینآ کُچھ منطقی اور تکنیکی وجوہ رہی ہوں گی جِن پر نبیل ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔ُ
  7. تلمیذ

    مخولیہ شاعری

    مخولیہ شاعری ہمیش ای دِل کِھِچ رئی اے۔ اَج کل دے منّے پر منّے مخولیہ اردو پنجابی رل گڈ شاعراں مثلاً انور مسعود، خالد مسعود، عبیر ابُوذری مرحوم تُوں پہلُوں وی بڑے شاعر ایس صِنف وچہ رونق لاندے رئے نیں۔ جِنہاں وچوں اک راجہ مہدی علی خان وی سن۔ تہاڈے آنند لئی اونہاں دی کتاب ' اندازِ بیاں اور' وِچوں...
  8. تلمیذ

    ٹرانسلٹریشن سافٹ وئر

    اعجاز صاحب ، خبر کا ربط مہیا کرنے کا شکریہ ۔ یہ پہلے پنجابی سائٹ 'وِچار ڈاٹ کام' کے حوالے سے میری نظر سے گذر چُکی ہے۔ ڈاکٹر گُرپریت لہل نے اس ضمن میں کافی کام کیا ہے۔ چند سال (غالبآ 2 سال) پہلے انہوں نے گُرمُکھی اور شاہ مُکھی لکھا ئی میں ادلا بدلی کرنے والا سوفٹ وئر 'سنگم' بنا کر تہلکہ مچا دیا...
  9. تلمیذ

    گھر سے نکلے تھے حوصلہ کرکے

    لوگ سنتے رہے دماغ کی بات ہم چلے دل کو رہنما کرکے نہایت عمدہ شعر ہے اور اہلِ دل کی ترجمانی کرتا ہے۔
  10. تلمیذ

    انعام یافتہ تصویریں

    ان نادر لمحات کو کیمرے کی گرفت میں لینے والوں کی مہارت تو قابلِ داد ہے ہی لیکن اس سے بڑھ کر آپ کا حُسنِ جمال سراہنے لائق ہے جس کے باعث آپ نے ہمیں ان کو دیکھنے کے لُطف میں شریک کیا ۔ ۔ ۔ شُکریہ!!
  11. تلمیذ

    لاہور میں بک سٹریٹ بنے گی

    اب تو لاہور کے کتب فروشی کے کاروبار سے منسلک لوگوں نے پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی پارکوں اور دیگر کھلی جگہوں پر شامیانے وغیرہ لگا کر کتابیں بیچنے کا کاروبار شروع کر دیا ہے جن کے نرخ بہرحال شہر کے بک سٹالوں پر موجود کتابوں سے کم ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں، بالخصوص نوجوان طبقے میں کتابیں...
  12. تلمیذ

    ’ لغتِ مجتہدی ‘

    الف عین صاحب، لغتَ مجتھدی اور اس کے مؤلف یعقوب میراں صاحب کے بارے میں آپکا یہ مفصل تعارفی مضمون یقینآ قابل تحسین ہے جس کو پڑھ کر اس عظیم کام کو دیکھنے کا اشتیاق دو چند ہو گیا ہے۔ لیکن آپ کی ساری تحریر میں لغت کے بارے میں اتنی تفصیلات کے باوجود پاکستان میں اس کے ملنے کے پتے اور قیمت کے بارے میں...
  13. تلمیذ

    PayPal اکاؤنٹ

    'کہیں اور کی یعنی ڈمی' معلومات دینے کی غلطی ہرگز نہ کیجئے گا۔ ورنہ آپ ان کے پاس مُستقل طور پر بلیک لِسٹ ہو جائیں گے کیونکہ آپ کا آئی پی ایڈریس ان پر واضح کر دے گا کہ آپ پاکستان سے ان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ سولنگی صاحب کی را ئے انتہائی صائب ہے اور فی الوقت فقط یہ طریقہ قابلِ عمل ہے۔ یعنی...
  14. تلمیذ

    بھارتی فلم ’گول‘ کی پاکستانی سنیماؤں میں نمائش

    نہیات کارآمد نسخہ ہے۔ اور ویسے بھی بھارتی فلمیں اب یہاں پر کون سی اجنبی رہ گئی ہیں۔ ان فلموں کا گھر گھر میں دیکھا جانا ہماری منافقت کی ایک ادنیٰ مثال ہے ،(پلیز معاف کرنا شاکر، آپ کو ہرگز نہیں کہہ رہاہوں) میرا کہنے کا مطلب فقط یہ ہے کہ جب ہر جگہ انہیں بلا جھجک اور بلا روک ٹوک دیکھا جار ہا ہے، تو...
  15. تلمیذ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی ہاں میں نے اس مجموعے کا نام تو سنا ہے، لیکن یہ ابھی تک نظر سے نہیں گذری، اس لئے مَیں 'رام دین' کے اس میں شامل ہونے کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ویسے میرا خیال ہے نہیں ہوگی کیونکہ یہ فیروزسنز کی شائع کردہ ایک الگ مکمل کتاب ہے۔
  16. تلمیذ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    نہایت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے آپ نے نبیل جو مختلف کتابوں اور ان کے مواد کے بارے میں محفل کے ارکان کے علم میں یقیناً اضافے کا باعث بنے گا۔ میں آج کل ممتاز مفتی کی ایک نسبتاً غیر معروف کتاب 'رام دین' پڑھ رہا ہوں جو مختلف مضامین اور انشائیوں پر مشتمل ہے اور کافی دلچسپ ہے۔
  17. تلمیذ

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    نہایت عُمدہ غزل ہے۔ ہر شعر میں ایک اچھوتا خیال پیش کیا گیا ہے، جو اپنی جگہ پر زندگی کی تلخ حقیقیتوں کا غماز ہے۔ لیکن اتنی اچھی اور معیاری کاوش کے خالق کا نام پہلے نہیں سنا۔ اسے شٔیر کرنے کے لئے شکر گزاری گل جی!!
  18. تلمیذ

    ذاتی پیغامات کے لیے فوری جواب کی سہولت!

    اس اضافی سہولت کے لئے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ایک سابقہ گذارش بھی دہرانا چاہتا ہوں جو میں نے کسی اور دھاگے میں کی ہوئی ہے کہ مجھے موصول شدہ ذ۔پ۔ پڑھنے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ با ئیں جانب سے حروف کٹے ہوئے مِلتےہیں۔ کیا اس ضمن میں کچھ بہتری ہو سکتی ہے؟ میں Ff استعمال...
  19. تلمیذ

    عمران خان کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال

    بی بی سی نے ابھی ابھی خبر دی ہے کہ عمران کو ڈیرہ غازی خان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
  20. تلمیذ

    ذخیرہ الفاظ بڑھائیں - ایک پنتھ دو کاج

    کیا کسی دوست نے اس دلچسپ اور مفید سائٹ کوآزمایا ہے ؟ اور اگر ہاں تو کیسا پایا ہے؟ http://www.freerice.com
Top