نتائج تلاش

  1. جیہ

    ی، ہ ، و کا کھیل۔۔ الٹی گنگا۔۔۔ 10

    ڈھونڈنے پڑیں گے فرصت کے مزے
  2. جیہ

    فنون کا تا زہ شمارہ۔۔۔۔۔از دکتور ظہور اعوان

    بالکل ۔ بعض اوقات بازاری زبان تک لکھ جاتے ہیں مضامین میں
  3. جیہ

    الف بے پے کا کھیل 50ویں قسط۔

    خیر شمشاد بھائی کے لئے بھی دعا گو ہوں
  4. جیہ

    الف بے پے کا کھیل 50ویں قسط۔

    حق تعالی ان سب شخصیتوں (کہ میرے با باجی اپنی ذات میں انجمن ہیں) کو تادیر سلامت رکھے۔ آمین
  5. جیہ

    بابائے عصری اردو لغت۔ یعقوب میراں مجتہدی بھی مرحوم ہو گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  6. جیہ

    ی، ہ ، و کا کھیل۔۔ الٹی گنگا۔۔۔ 10

    رہنے دیں یہ باتیں بابا جانی۔ میری مانیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔زیادہ مت سوئیں مگر آرام پورا کر لیا کریں
  7. جیہ

    فنون کا تا زہ شمارہ۔۔۔۔۔از دکتور ظہور اعوان

    بابا جانی! یہ ڈاکٹر ظہور احمد اعوان ہیں۔ پی ایچ ڈی ہیں۔ مادری زبان ہندکو ہے۔ انگریزی ادب کے فاضل ہیں۔ارددو اور پشتو کے بھی ماہر ہیں۔ ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔ ان کا ریکارڈ ہے کہ 25 سال سے ان کا کالم بلاناغہ چھپ رہا ہئ۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر ان کا اسلوب تحریر پسند نہیں۔
  8. جیہ

    مضمون اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

    کیسے لکھوں جناب۔ ابھی تو میں اپنے لئے بھی نہیں بنایا :)
  9. جیہ

    مضمون اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

    شکریہ اشتیاق بھائی
  10. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ) تبصرے اور تجاویز

    جیسا کہ آپ کو معلوم ہوا ہوگا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کی مشہور کتاب ‘غبار خاطر‘ کی پروف ریڈینگ میں نے شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں آج دونوں مقدمات کا تصحیح شدہ متن پوسٹ ہو چکا ہے۔ یہ دھاگہ اس وجہ سے شروع کیا گیا ہے تاکہ آپ اگر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں تو یہاں کریں، یا تجاویز دینا چاہیں۔ تو یہ...
  11. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    (5) مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کتاب سے متعلق بعض باتوں کا وضاحت کر دی جائے۔ اردو میں متعدد لفظوں کے لکھنے میں بہت بے احتیاطی کا رواج سا ہو گیا ہے۔ مثلاً عام طور پر فارسی کے حاصل مصدر ہمزہ سے لکھے جاتے ہیں۔ جیسے آزمائش ستائش، افزائش وغیرہ یہاں ہمزہ غلط ہے؛ یہ تمام الفاظ یا ے سے ہونا چاہیں یعنی...
  12. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    (4) غبار خاطر پہلی مرتبہ مئی 1946 میں چھپی تھی۔ اسے جناب محمد اجمل خان نے مرتب کیا تھا؛ اور اس کے شروع میں ان کا مقدمہ بھی شامل تھا۔ چوں کہ ایک زمانے کے بعد لوگوں نے مولانا آزاد کی کوئی تحریر دیکھی تھی، یہ ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ نکل گیا۔ تین مہینے کے بعد کتاب دوسری مرتبہ اسی سال اگست میں چھپی؛ اور...
  13. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    (3) مولانا آزاد مکہ (حجاز) میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ایک عرب خاندان کی چشم و چراغ تھیں۔ ظاہر ہے کہ گھر میں بات چیت عربی میں ہوتی ہو گی جو گویا ان کی مادری زبان تھی۔ جب تک خاندان حجاز میں مقیم رہا وہاں اُردو کی باقاعدہ تعلیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ البتہ گھر میں والد سے گفتگو اردو میں...
  14. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    (2) غبار خاطر کئی لحاظ سے بہت ہم کتاب ہے۔ مولانا مرحوم کے حالات (بالخصوص ابتدائی زمانے کے) اتنی شرح و بسط سے کسی اور جگہ نہیں ملتے جتنے اس کتاب میں۔ ان کے خاندان، ان کی تعلیم اور اس کی تفصیلات، عادات، نفسیات، کردار، امیال و عواطف، ان کے کردار کی تشکیل کے محرکات، ان سب باتوں پر جتنی تفصیل سے...
  15. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    نواب صدر یار جنگ سے مولانا آزاد کے تعلقات 1906 عیسوی میں قائم ہوئے۔ میرا خیال ہے کہ اس میں مولانا شبلی مرحوم واسطۃ العقد ثابت ہوئے جن سے مولانا آزاد کی پہلی ملاقات 1905 کے وسط میں بمبئی میں ہوئی تھی۔ جب یہ مولانا شبلی سے ملے ، تو وہ ان کی وسعتِ مطالعہ، ذہن کی براقی اور حافظے سے بہت متاثر ہوئے۔...
  16. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    شروانی خاندان بہت مشہور ہے اور اس کی تاریخ بہت قدیم۔ ہندوستان کے اسلامی عہد میں اس خاندان کے متعدد افراد بڑے صاحبِ اثر و نفوذ گزرے ہیں، یہاں تک کہ کئی مرتبہ حکومتِ وقت کے رد و بدل میں ان کی حیثیت بادشاہ گر کی ہو گئی۔ ان کے اس عہد کے کارنامے ہماری تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہیں۔ لیکن ان کا یہ دور...
  17. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    مقدمہ (1) اس ملک پر انگریزوں کے سیاسی اقتدار کے خلاف ہماری پچاس سالہ جد و جہد کا نقطۂ عروج وہ تھا، جسے "ہندوستان چھوڑ دو" تحریک کہا گیا ہے۔ 8 اگست 1942 کو انڈین نیشنل کانگریس کا خاص اجلاس بمبئی میں منعقد ہوا، جہاں یہ قرار دار منظور ہوئی کہ انگریز اس ملک کے نظم و نسق سے فوراً دست بردار ہو کر یہاں...
  18. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    مقدمہ طبعِ جدید غبار خاطر کے میرے اس مرتبہ نسخے کا پہلا ایڈیشن 1967ء میں شائع ہوا تھا۔ یہ جلد ہی ختم ہو گیا۔ اس کے بعد اسے جوں کا توں دو مرتبہ چھاپا گیا۔ بعض ذاتی مجبوریوں کے باعث مجھے موقع نہ ملا کہ اس کے حواشی پر نظرِ ثانی کر تا، حالانکہ اس کی ضرورت تھی اور مزید معلومات مہیا بھی ہو گئی تھیں۔...
  19. جیہ

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ)

    غُبارِ خاطر مولانا ابُو الکلام آزاد
  20. جیہ

    اردو رباعیات

    واہ! بہت خوب کاشفی بھائی
Top