محترم الف عین دامت برکاتہم۔
استاد محترم ہیں وہ اچھے ہیں دل کے بھی
ہم سب سے ہیں جدا بھی وہ ہم سب میں مل کے بھی
وہ عمر و تجربے میں بھی ہم سب سے بڑے ہیں
ھیرے بھی مگر شفقتوں کے ان جڑے ہیں
ان کی نداءِ ’’تم‘‘ میں محبت ہے اس قدر
اپنائیت نکھرتی ہے بولیں وہ جس قدر
وارث بھائی بہت عمدہ. اسکا مطلب یوں ہوا کہ اک مصرعہ اگر اس بحر کا اک وازن میں ہو تو دوسرا اسی بحر کے کسی وزن میں بھی آسکتا ہے؟ یا کوئی حد موجود ہے کہ کونسے وزن آسکتے ہیں اور کونسے نہیں ؟
عمدہ . لاجواب وارث بھائی. میں سوچ میں تھا کہ کونسی بحر . یہ تو وہی کھودا پہاڑ نکلا چوہا بھی نہیں.
یہ ہزج مثمن اخرب مکفوف مقصور محذوف ہوئی.
بہت شکریہ وارث بھائی.
بلال بھائی یہ اک بہت مقبول اور مترنم بحر ہے. اور شاید ایسا کوئی شاعر نہ ہوگا جسنے اس بحر کو ااستعمال نہ کیا ہو. میر سے محسن تک بلکہ نو آموز شعراء بھی .
وارث بھائی اک مصرعہ رات کو کو یونہی منہ پہ چلتا چلا گیا شاید انہی افاعیل پے ہے یا اگر کوئی بحر ہے تو بھی بتایں . مصرعہ یوں ہے
آنکھوں سے عداوت کا نتیجہ ہے یہ بسمل
دوسرا مصرعہ یوں کرلیں
اب نیند مرے پاس بھٹکتی بھی نہیں ہے