نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ہم تو اِس جینے کے ہاتھوں مرچلے خواجہ میر درد
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزر گیا وہ زمانہ، کہوُں تو کِس سے کہوُں خیال دِل کو مِرے صُبح و شام کِس کا تھا داغ دہلوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہا نہ دل میں وہ بے درد، اور درد رہا مُقِیم کون ہُوا ہے ، مُقام کِس کا تھا داغ دہلوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وفا کریں گے، نِبھائیں گے، بات مانیں گے تُمھیں بھی یاد ہے کچھ ، یہ کلام کِس کا تھا داغ دہلوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم آئے ہو نہ شبِ اِنتظار گُزری ہے تلاش میں ہے سحر، بار بار گُزری ہے جنوُں میں جتنی بھی گُزری، بکار گُزری ہے اگرچہ دل پہ خرابی ہزار گُزری ہے ہُوئی ہے حضرتِ ناصح سے گفتگو جس شب ! وہ شب ضرُور سرِ کوُئے یار گُزری ہے وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ بات اُن کو بہت ناگوار گُزری ہے نہ...
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھری بزم میں، رازکی بات کہہ دی ! بڑا بے ادب ہُوں ، سزا چاہتا ہُوں سرمحمد اقبال
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب ہے رات سے آنکھوں کا عالم یہ دریا رات بھر چڑھتا رہا ہے ناصر کاظمی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پائے کوباں کوئی زِنداں میں نیا ہے مجنوُں آتی اوازِ سلاسل، کبھی ایسی تو نہ تھی بہادرشاہ ظفر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چُھٹتے ہی چُٹھے گا اُس گلی میں جانا ! عادت اور وہ بھی عمر بھر کی عادت الطاف حُسین حالی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عُمْر کے ہرورَق پہ دِل کی نظر تیری مہر و وفا کے باب آئے فیض احمد فیض
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کر رہا تھا غمِ جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے فیض احمد فیض
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے برقِ تجلّی کیا تُو نے مجھ کو بھی مُوسیٰ سمجھا ہے میں طوُر نہیں، جو جَل جاؤں ، جو چاہے مُقابل آ جائے بہزاد لکھنوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غمِ ہستی کا اسد کِس سے ہو، جُزمرگ علاج شمْع ہر رنگ میں جلتی ہے، سَحَر ہونے تک مرزا اسداللہ خاں غالب
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے، لیکن خاک ہوجائیں گے ہم، تُم کو خبرہونے تک مرزا اسداللہ خاں غالب
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک مرزا اسداللہ خاں غالب
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دینا وہ اُس کا ساغرِ مے، یاد ہے نظام ! منہ پھیرکراُدھر کو، اِدھرکوبڑھا کر ہاتھ نظام رامپوری
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے ساختہ، نِگاہیں جو آپس میں مِل گئیں ! کیا منہ پہ اُس نے رکھ لِئے آنکھیں چُرا کے ہاتھ نظام رامپوری
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گر دِل کو بس میں پائیں تو ناصح تِری سُنیں ! اپنی تو مرگ و زیست ہے اُس بے وفا کے ہاتھ نظام رامپوری
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جنّت میں بھی مومِن نہ مِلا ہائے بُتوں سے جورِ اَجَلِ تفْرَقہ پَرداز تو دیکھو مومن خاں مومن
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چشمک مِری وحشت پہ ہے کیا حضرتِ ناصح طرزِنگہِ چشمِ فسُوں ساز تو دیکھو مومن خاں مومن
Top