رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة بنی اسرائیل)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔
بہت ہی عزیز اور پیارے غالب جونئیر ؛ یاد آوری کا تہہ دل سے ممنون ہوں .کچھ غم روزگار ،کچھ فکر دوراں اوپر سے لوڈ شیڈ نگ ہی غیر حاضری کا سبب بنی.ورنہ محفل سے اٹھنے کا دل کس کافرکا چاہتا ہے . اللہ آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرماائے. (آمین)
ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ ہم زندہ انسانوں کو اپنے بہیمانہ رویوں سے مارتے ہیں اور مرنے کے بعد تاسف کا اظہار کرتےہیں ۔ ہمارے سیا ستدان ، ہمارے نام نہاد رہنما جس طرح لاشوں پر سیاست کرتے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں اللہ رحم کرے