نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قرینِ مصلحت ہے چند سجدے قبلہ رُو کرلوں مگر اِس باب میں پہلے بُتوں سے گفتگو کرلوں حفیظ جالندھری
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہزاروں با وفا معشُوق ہیں لیکن مِری قسمت جب آیا، بے وفاؤں پر دلِ خانہ خراب آیا حفیظ جالندھری
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موجہؑ درد کو اِتنا تو اُچھالا جائے جس طرف ابر چلے، میرا حوالہ جائے شہزاد نئیّر
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اْن کی جو بے رُخی تھی بدستُور ہے وہی اپنی جو دل دہی ہے، یہی ابتدا سے ہے محشر بدایونی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسے گلے سے لگانے کی رام حسرت ہے مگر وہ ہم سے کہاں بدگمان بولتا ہے رام ریاض
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یادِ یاراں سے مہکتا رہے باغِ گُلِ سُرخ لو دیے جائیں اندھیرے میں چراغِ گُلِ سُرخ فصلِ گل آئے گی، ٹھہرے گی، چلی جائےگی اپنے دامن میں چھپائے ہُوئے داغِ گُلِ سُرخ دل کی وحشت کا اثر کم ہو تو شاید ہاتھ آئے خس و خاشاک کے موسم میں سُراغِ گُلِ سُرخ روشِ سبزۂ نورستہ کی شادابی پر چشمِ خُوں بستہ کا...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُصِر ہُوں میں ، کہ گِنا جاؤں با وقاروں میں ! اُنھیں یہ ضد کہ میں خارج رہُوں شُمار سے بھی احمد ندیم قاسمی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چل کے دیکھوں تو کہ، مُلکِ جاوِداں ہوتا ہے کیا لا زمانی کیا چلن ہے ، لامکاں ہوتا ہے کیا محب عارفی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنے اندر کے نظاروں کوہی پاتا ہے اتھاہ آئینے کو کیاغرض باہر کہاں ہوتا ہے کیا محب عارفی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا مِلے گا سرسری نظروں کو میرے شعر میں ڈوب کر دیکھو محب، کیسے بیاں ہوتا ہے کیا محب عارفی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا اختتامِ قصّہؑ قدرت پہ سوچنا حاصل حصول، حاشیہ آرائی ہی نہ ہو شاہد ذکی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک سیدھی بات ہے، مِلنا نہ مِلنا عشق میں ! اِس پہ سوچو گے تو، یہ بھی مسؑلہ بن جائے گا اِک برہمن نے، یہ آ کے صحنِ مسجد میں کہا عِشق جس پتھر کو چھُو لے وہ خدا بن جائے گا سلیم احمد
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سوچتا ہُوں کہ بُجھا دُوں میں یہ کمرے کا دِیا اپنے سائے کو بھی کیوں ساتھ جگاؤں اپنے انور مسعُود
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تو قائم ہُوں تِرے غم کی بدولت ورنہ یوں بکھر جاؤں کہ خود ہاتھ نہ آؤں اپنے انور مسعُود
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے رُخی اِس سے بڑی اور بَھلا کیا ہوگی ایک مُدّت سے ہمیں اُس نے ستایا بھی نہیں قتیل شفائی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ جانتا، تو یقیناّ یہ حسبِ فِطرت تھا وہ جانتا ہے مجھے پھر یہ آزمانا کیا عنبر امروہوی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بِنا دیکھے بَنا دیتی ہے جو تصویرِ جاناں ابھی تھم تھم کے وہ آوازِ پا آکر گئی ہے دلِ تنہا کی، تنہائی کا عالم کم ہے عنبر ! ابھی آئی تھی اُس کی یاد بہلا کرگئی ہے عنبر امروہوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہزار محفلِ خُوباں میں جا کے دیکھ لیا ! مِلی جو تجھ سے ہیں تنہائیاں، نہیں جاتیں شفیق خلش
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حصولِ یار کے زُمرے میں کچھ نُمایاں سے عمل نہ تھے ، کی پشیمانیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس قدر سخت ہے یہ ، ترک و طلب کی منزل اب کبھی اُن سے مِلے بھی تو پشیماں ہوں گے حفیظ ہوشیار پوری
Top