ریت سے بُت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار
ایک لمحے کو ٹھہر میں تجھے پتّھر لا دوں
میں ترے سامنے انبار لگا دوں لیکن
کون سے رنگ کا پتّھر ترے کام آئے گا؟
سرخ پتّھر جسے دل کہتی ہے دنیا
یا وہ پتھرائی ہوئی آنکھ کا نیلا پتّھر
جس میں صدیوں کے تحیّر کے پڑے ہوں ڈورے
کیا تجھے روح کے پتّھر کی ضرورت ہو گی؟
جس...