عید ۔۔۔:eek: کب ہے عید۔۔؟ مجھے تو ہوش ہی نہیں۔۔۔کہ عید بھی آ رہی ہے۔ ابھی رمضان کے روزے رکھوں گی تو ہوش ٹھکانے آئی گی۔
نو شمشاد بھائی۔۔میں نے کیا خریداری کرنی ہے۔ ایک تو میرا عید کے دن اٹھنے کا دل ہی نہیں کرتا۔ اور اگر کہیں سہہ پہر سو کر اٹھ بھی جاتی ہوں تو تیار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔...
باجو۔۔یہ اتنی زبردست شاپنگ کب ہوئی۔ میں تو اس دھاگے پر آئے ہی نہیں تھی اتنے دن سے۔ شرٹ بہت اچھی ہے۔ ایسا کرنا کہ فریم کے ساتھ مجھے ایک عدد کرتی بھی بھیج دینا۔تفصیلات میں میل میں بتا دوں گی۔:grin:
پیارے بھیا، میں آپ کے لیے دعا کر رہی ہوں۔ انشاءاللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ اور آپریشن بھی کامیاب ہو جائے گا۔آپریشن کے بعد ہمیں جلدی سے بتائیے گا کہ آپ کیسے ہیں۔اپنا بہت بہت خیال رکھیے گا۔
او کے باجو، میں آپ کو ایس ایم ایس کر دوں گی کہ باجو 12 بج گئے ہیں۔ محفل پر آ کر مجھے سالگرہ وش کر دیں۔:grin:
تفسیر بھائی، آپ کا بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ۔
میری دعا ہے کہ آپ کا آپریشن کامیاب ہو جائے۔ اور آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ آمین۔
ہائے۔۔باجو ابھی تو دو، تین دن رہتے ہیں۔ میری سالگرہ کی اتنی اہمیت کب سے ہو گئی کہ اتنے دن پہلے ہی تھریڈ کھول دئیے گئے ہیں۔:p
آپ لوگ تیاریاں کریں۔ میں ذرا اپنی تیاری کر آؤں:p
آمین اور بہت شکریہ فیصل بھائی۔:hatoff:
شمشاد بھائی، جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ اگر میں اپنا خیال بتاؤں تو ایک تھریڈ کھول لیں۔ اور ساتھ ساتھ پوسٹ اسی ایک تھریڈ میں کرتے جائیں۔ اور جب مکمل ہو جائے تو بتا دیجئے کہ مکمل ہو گئے ہیں۔۔۔!!!
وعلیکم السلام، زبردست۔ اب میری طرف سے آپ فارغ ہیں۔ کیونکہ باقی کے صفحے شمشاد بھائی نے لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چلو، شکر ہے عمران سیریز والا مسئلہ نہیں ہوا۔ اور فرحت۔۔۔مدد کروانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔!!!
ops۔۔۔اچھا۔۔ابھی نہیں پھر میں بھیج رہی۔ اگر آپ نے لکھنا ہے تو آخری صفحات لکھ لیں۔ پھر میں کل شام آ کر بھیجوں گی۔ یا فاتح اگر ایک اور نیکی کریں کہ ساری فائل شمشاد بھائی کو بھیج دیں۔ تو میں بہت مشکور ہوں گی۔
شمشاد بھائی، کیا ساری کتاب لکھ کر دینے لگے ہیں؟؟ اگر ایسی بات ہے تو میں سوچ رہی شمشاد بھائی کو کیک بھجوا دوں۔:p
زبردست فاتح، میں بھی اگر باغ و بہار اور عمران سیریز لکھ چکوں تو ضرور مدد کرواؤں گی۔