نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    اصلاح سخن : یہی سطوت غزنوی ہے مری جاں

    تو میرے لیے ہے مقدس صحیفہ تو یعنی کتابِ وحی ہے مری جاں یہ شعر تو وحی کے غلط تلفّظ سے خارج از بحر ٹھہرا -ویسے بھی خیال قابلِ اصلاح ہے - فضاؤں میں نشہ کا اب بھی اثر ہے کہ یہ تیری شیشہ گری ہے مری جاں شیشہ گری کی وجہ سے یہ مضمون بھی درست نہیں بندھا -شیشہ گری تو شیشہ بنانے کے ہنر کو کہتے ہیں -اس...
  2. یاسر شاہ

    کنجوس کا ولیمہ

    جزاک اللہ فرقان بھائی !
  3. یاسر شاہ

    کنجوس کا ولیمہ

    پانی ہی ملا-کنجوس کہے سے کب باز آتے ہیں - تاویل یہ کی گئی بریانی میں اسراف ہے - شکریہ
  4. یاسر شاہ

    اصلاح سخن : یہی سطوت غزنوی ہے مری جاں

    بھائی افتخار -السلام علیکم مرا غم غمِ عاشقی ہے مری جاں ترا رخ رخِ آذری ہے مری جاں "مری جاں" ردیف کچھ زیادہ بھائی نہیں -"عزیزم" کر سکتے ہیں، یا کچھ اور سوچ لیں -اس کے علاوہ "عاشقی" کی جگہ "آزری" کی رعایت سے ""موسوی "کر دیں - اور دوسرے مصرع میں رخِ آزری کی جگہ بتِ آزری کر دیں کہ رخِ آزری سے آپ...
  5. یاسر شاہ

    محبت کیا ہے--غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

    مجھے حضرت کا کلام حضرت کی ہی آواز میں زیادہ بھاتا ہے -بیگم کہتی ہیں جنید جمشید کی آواز میں سنیے -میں کہتا ہوں چپ کر کے سنو یا چلتی پھرتی نظر آؤ -:LOL: ویسے مذاق کے علاوہ جنید جمشید نے خوب پڑھا ہے -
  6. یاسر شاہ

    محبت کیا ہے--غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

    عدنان بھائی جزاک اللہ -
  7. یاسر شاہ

    محبت کیا ہے--غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

    مفتی صاحب بہت عمدہ شاعری کرتے ہیں -شاعری ان کو ورثے میں ملی ہے - ان کے والد صاحب مفتی شفیع عثمانی صاحب بھی اچھے شاعر تھے - اب اس شعر کا لطف دیکھئے "سودا " سے مراد ہندی سودا بھی ہے اور فارسی سودا یعنی جنون بھی -
  8. یاسر شاہ

    محبت کیا ہے--غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

    غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم ) محبت کیا ہے ؟،دل کا درد سے معمور ہو جانا متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا ہماری بادہ نوشی پر فرشتے رشک کرتے ہیں کسی کے سنگِ در کو چومنا مخمور ہو جانا قدم ہیں راہِ اُلفت میں تو منزل کی ہوس کیسی یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چُور ہو جانا یہاں تو سر سے...
  9. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیا عالی مضمون باندھا گیا ہے-اشارہ اس طرف بھی ہے کہ محبوب کو یہیں دیکھنے کی آرزو سے بہتر ہے ان پر قربان ہو جائیے اور وہیں جا کر دیکھیے -
  10. یاسر شاہ

    کنجوس کا ولیمہ

    کنجوس کا ولیمہ کنجوس کا ولیمہ تھا ،وہ دوستوں کے بیچ پھر پھر کے پوچھتا تھا :"کسے پانی چاہیے ؟" تنگ آ کے ایک شوخ نے آخر یہ کہہ دیا "پانی گلے میں پھنس گیا ، بریانی چاہیے "
  11. یاسر شاہ

    تشریح کی درخواست

    السلام علیکم - فلسفی صاحب نے مجھے بھی استاد ٹھہرا کر کچھ لکھنے کی دعوت دی ہے تو کچھ استادیاں کرنے میں حرج ہی کیا ہے - دراصل نثر اور بول چال میں جو بات معیوب ہوتی ہے شعر کا حسن ٹھہرتی ہے -جیسے ابہام کو دیکھ لیجئے ، جو عام بول چال میں معیوب ہے کہ بات جس قدر واضح ہو اچھی لگتی ہے -مگر یہی ابہام...
  12. یاسر شاہ

    سید انور حسین نفیس رقم

    بھائی ! حیرتِ خوشگوار ہوئی تھی -کیونکہ میں ایسے بزرگوں کو جانتا ہوں جو غالب کے کلام سے شغف رکھتے ہیں -مولانا حکیم اختر صاحب تو غالب کے اشعار بہترین تحت اللفظ میں ممبر سے سناتے تھے - ایک شعر تو ،جو دیوان غالب میں نہ تھا، حضرت کے بیان میں سنا : آگرہ کے لالہ رو ہیں آگ رے بھاگ رے مرزا یہاں سے...
  13. یاسر شاہ

    ادبی انتہا پسندی اور میری ایک نئی غزل

    السلام علیکم وارث صاحب- واہ کیا زبردست شعر کہہ دیا ہے -اب یہ شعر آپ کا تعارف بن گیا ہے اور رہے گا -مجھے بھی پہلے ہی سے یاد تھا -یہیں کہیں پڑھا تھا - اب سفیر آفریدی کی وساطت سے پوری غزل نظر نواز ہوئی -
  14. یاسر شاہ

    سید انور حسین نفیس رقم

    فلسفی صاحب -السلام علیکم یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا حضرت نفیس شاہ صاحب کے ساتھ ایک خاص تعلّق تھا اور آپ کا نکاح بھی انھوں نے پڑھایا تھا -اور یہ جان کر بھی بڑی حیرت ہوئی کہ حضرت کو غالب کے کلام سے اس قدر لگاؤ تھا کہ خود بیٹھ کر پورے دیوان کی خطاطی فرمائی -
  15. یاسر شاہ

    آسٹریلیا کی گلابی جھیل

    پہلی تصویر کی طرف اشارہ ہے، جس میں آسمان کا رنگ گلابی لگ رہا ہے -آسمان کا رنگ بدلتا دیکھ کر مجھے ڈر لگتا ہے -وجہ ڈر کی یہی ہے کہ فطری رنگ آسمان کا یہ نہیں -ویسے پانی کا بھی فطری رنگ گلابی تو نہیں ہوتا - آپ کا مجھ سے اتفاق ضروری نہیں -ہر کسی کا ذوق مختلف ہوسکتا ہے -آپ خود ماشاء اللہ اچھی...
  16. یاسر شاہ

    آسٹریلیا کی گلابی جھیل

    چلیں گلابی کرتے شلوار ،اور گلابی ٹوپی پہن کر اپنی ایک تصویر بھجوا دیجئے- :LOL:
Top