نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    آسٹریلیا کی گلابی جھیل

    ذوق ذوق کی بات ہے بھائی !مجھے تو خوبصورت سے زیادہ یہ ہولناک لگی کہ فطرت سے ہٹ کر ہے -ایک قیامت کا نقشہ کھینچنے والی آیت یاد آگئی جس کا مفہوم ہے کہ اس دن ہم آسمان کو یوں کر دیں گے گویا پگھلا ہوا تانبہ -
  2. یاسر شاہ

    غزل: بڑھ گیا ظلم و ستم اتنا کہ روٹھا بادل ٭ تابش

    السلام علیکم ! ماشاء اللہ تابش بھائی آج کل لگتا ہے آمد کا موسم ہے - بڑھ گیا ظلم و ستم اتنا کہ روٹھا بادل روز بن برسے گزرتا ہے گرجتا بادل واہ - نہ برستا ہے نہ چھَٹتا ہے مری آنکھوں سے کب سے ٹھہرا ہے تری یاد کا گہرا بادل یوں بھی ایک صورت ہے : چھٹتا ہے اور نہ برستا ہے مری آنکھوں سے دل میں...
  3. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    اردوانجمن تھی -اب نہیں رہی - ان شاء اللہ -آمین -ممنونِ محبّت -
  4. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    :ROFLMAO: بھیا ہم بھی کسی کے چڑھائے ہوئے ہیں -سرور عالم راز صاحب انڈیا کے ہیں - امریکہ میں رہتے ہیں -خدا جانے ابھی کیسے ہیں -ای میل کرتا ہوں جواب نہیں دیتے ہیں - تنقید تو سیکھے ہی ہم ان سے -وہ اپنی غزل پیش کرتے تھے اور صاف کہتے تھے رسمی واہ واہ تو مجھے چاہیے ہی نہیں -سب بیلاگ لکھیں- اس لکھنے...
  5. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    کہہ تو دیا پیارے!یہ والی شکل زیادہ بہتر ہے :)
  6. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    یہ والا بہتر ہے -نوک پلک سنوارنا تو خیر آخر تک رہتا ہے -ہو سکتا ہے اگلی نشست میں جب آمد ہو تو آپ کو اس سے بھی بہتر کوئی مصرع مل جائے - لگے ہاتھوں ایک اور مشوره دوں - دوسروں کی کاوشوں پہ بھی تبصرہ کیا کریں-جب اچھی چیز کو سراہیں گے اور خام پہ تنقید تو اس سے آپ کی جمالیاتی حس میں زبردست ترقی ہو...
  7. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    صرف کوچے بھلا نہیں لگ رہا -"اپنے کوچے" -"اپنی گلی " -"گھر اپنے "وغیرہ کہیں وزن کے مطابق -
  8. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    چھپتے ہو کیوں، پردہ اٹھا کیوں نہیں دیتے روئے حسیں اک بار دکھا کیوں نہیں دیتے پہلا مصرع وزن سے خارج ہے -دوسرے میں "حسیں"زیادہ دب رہا ہے -الف عین صاحب اس کے خلاف ہیں کہ "حسیں" کو یوں دبایا جائے -شعر یوں کر دیں: کیوں چھپتے پھرو ،پردہ اٹھا کیوں نہیں دیتے اک بار حسیں چہرہ دکھا کیوں نہیں دیتے...
  9. یاسر شاہ

    سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا

    ہر شعر نہایت عمدہ ظہیر صاحب !کہاں ہیں آپ آج کل ؟ گھر سے چلا تھا بار ِ وراثت اٹھا کے میں رستے میں تھوڑا تھوڑا مگر چھوڑنا پڑا کیا خوب- کرنا تھا جو سفر ہمیں ہم نے نہیں کیا بچوں کو آج اس لئے گھر چھوڑنا پڑا واہ -کیا ہی خوب فرمایا -
  10. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    الف عین صاحب آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں - ہجرت بھی عجیب چیز ہے -جو ہجرت کر کے پاکستان آئے، یہاں آج بھی ہندوستانی کہلاتے ہیں اور جو ہجرت نہ کر سکے ،آج بھی ہندو انھیں پاکستانی کہتا ہے -میرا ماننا ہے یہ جو کشیدگی ہوئی ہے بارڈر پر یہ انڈیا سے جنگ نہیں تھی بلکہ کافر سے دفاعی جہاد تھا -
  11. یاسر شاہ

    پیروڈی: بےدردی٭ تابش

    لاجواب پیروڈی -ماشاء اللہ بس اس مصرع کو بدل دیں "سن کے چڑیا کی کاہلی کو" سن کے =دیکھی کو =تو
  12. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    جی فلسفی بھائی قافیہ درست ہوگیا مگر اثر پذیری خاصی کم ہے - ہزاروں سال گزرے ہیں مگر اے دشمنِ اسلام ابھی تک نعرہِ تکبیر سے خیبر لرزتا ہے واہ -خوب
  13. یاسر شاہ

    غزل: رہے گی ابتلا، ایسا نہیں ہے ٭ تابش

    السلام علیکم تابش بھائی -کیسے ہیں ؟ چلے آؤ، اسے کوفہ نہ سمجھو "مرا شہرِ وفا ایسا نہیں ہے" واہ -"کوفی لا یوفی" کو کیا خوب نظم کیا ہے - پڑے جس میں پرکھنے کی ضرورت محبت سلسلہ ایسا نہیں ہے واہ - جفاؤں پر خفا ہوتا ہے تابشؔ مگر چاہے برا، ایسا نہیں ہے خوب -نکاح ثانی کی بات کہیں چل نکلے تو یہ...
  14. یاسر شاہ

    مڑ کر دیکھا کریں!

    محترمہ نہایت اہم موضوع پہ بہت اچھا لکھا -جزاک اللہ-
  15. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    یہاں آکر کراچی میں رہ لیں -بحث خود آجائے گی -
  16. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    ارے آپ تو جلدی ہار مان گئے -کوئی مزہ ہی نہ آیا بحث کا - میں تو سوچ رہا تھا کچھ بحث کر کے جی بہل جائے گا -غم غلط ہو گا -بقول ناصر : آؤ ناصر (یاسر )کوئی غزل (بحث )چھیڑیں جی بہل جائے گا ارے کچھ تو بیگم میکے میں ہے -نہیں تو اس سے کوئی بحث چھیڑتا-
  17. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    بھائی یہاں بھی زمانہ کے "نہ" کو "نا" ہی تصوّر کیا جاتا ہے چاہے لکھا یوں نہ جائے -ان سب میں بھی "انا" مکرّر آرہا ہے اور اس سے پہلے زبر مشترک ہے -
  18. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    روشنی، تیرگی، زندگی، دیدنی۔ آگہی وغیرہ قافیے درست ہیں کیونکہ "یائے" لفظ سب میں مکرّر آرہا ہے اور اس سے پہلے زیر کی حرکت مشترک ہے -یہی مشترک حرکت سب قافیوں کو درست کر رہی ہے - مگر آپ کے قوافی میں "تا "مکرّر آرہا ہے اور اس سے پہلے سکون ہے -یہی سکوں قافیہ خراب کر رہا ہے -
  19. یاسر شاہ

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    اگر اجازت ہو تو پھر ہلکی پھلکی بحث کر لیں تاکہ کچھ علم میں اضافہ ہو یا مجھے لنک دیجئے اس بحث کا -
Top