وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن نین صاحب یہ نیرنگ کے معنی تو دغا اور دھوکے کے ہیں پر اس کا خیال کے ساتھ جوڑ تو ہماری سمجھ سے اوپر کی چیز ہے خیر۔۔۔
ہماری جانب سے بھی خوش آمدید قبول فرمائیے
غزل
گل تنہا کھڑا کیا کر رہا ہے
خزاؤں سے وفا کیا کر رہا ہے
ہمیں آنکھوں کی کھڑکی سے نہ دیکھو
یہ دل کا در کھلا کیا کر رہا ہے
مجھے ہوتا ہے اکثر یہ تعجب
مرے دل میں خدا کیا کر رہا ہے
یہ خوہش ہے کہ ہو دیدار ان کا
وسط میں آئینہ کیا کر رہا ہے
بت صدمے لگے مجھکو نہ جانے
پس منظر خدا کیا کر رہا ہے
ارے ظالم...
ارے صاحب یہ غیر روایتی مشاعرے وہ ہیں جنہیں کسی خاص مقعے مثلا سالانہ یا ماہانہ یا کسی کے عرس پر برگزار نہیں کیا جاتا یہ کسی روایت کے بغیر کبھی بھی میل ہونے پر منعقد کئے جاتے ہیں÷÷÷
دوستو ہم نے ایک غیر روایتی مشاعرہ ترتیب دینے کی ٹھانی ہے یہ دیکھ کر کے کوئی محفل کو گھاس نہیں ڈال رہا سو ہم نے گھاس کو خود لا کر کے یہاں رکھ دیا ہے۔۔۔۔۔ اب ضرورت کھانے والوں کی ہے۔۔۔۔
آغاز تو ہم نہ کریں گے کوئی یار دلدار آکر ابتداء کرے تو جانیں۔